1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ملک بھر میں 54واں یوم دفاع آج منایا جارہا ہے

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏6 ستمبر 2019۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ملک بھر میں 54 واں یوم دفاع قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 ، جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

    یوم دفاع کے موقع پر مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں تمام کنٹونمنٹس کے ساتھ مختلف شہروں میں پروقار تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ 6 ستمبر 1965ء کی جنگ میں جام شہادت نوش کرنے اور نشان حیدر پانے والے شہداء کی یادگاروں پر پھول چڑھانے کے علاوہ قرآن خوانی، فاتحہ خوانی اور دعائیں بھی ہوں گی۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں