1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ملت کے سپاہی تھے علمدار عمر(رض)تھے ۔۔ فیض احمد شعلہ

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏28 اگست 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    ملت کے سپاہی تھے علمدار عمر(رض)تھے
    کفار عرب کے لےء تلوار عمر(رض) تھے

    شیطاں بھی نہ آتا تھا کبھی سامنے ان کے
    وہ مرد خدا، صاحب کردار عمر(رض) تھے

    کعبے میں اذاں گونجی پڑھیں سب نے نمازیں
    ہر خطرہء جاں کے لےء تیار عمر(رض )تھے

    سرکارﷺ پہ ہی ختم نبوت جو نہ ہوتی
    اس منصب اقدس کے بھی حقدار عمر(رض) تھے

    اک رقعہء مولا سے ہوا نیل بھی جاری
    کتنے ہی کمالات کا اظہار عمر (رض) تھے

    دنیا میں ملی ان کو بھی جنت کی بشارت
    کس درجہ فضائل سے ثمر بار عمر (رض)تھے

    مکہ ہو فلسطین ہو یا قیصر و کسریٰ
    ان خطوں کے بھی مالک و مختار عمر(رض)تھے

    تھے وقف، دل و جان فقط دین کی خاطر
    اور شوق شہادت سے بھی سر شار عمر(رض)تھے

    شعلہ نہ سمجھ پاےء گا تو ان کی حقیقت
    محبوب نبی، واقف اسرار عمر(رض) تھے
    ---
    فیض احمد شعلہ
     
    محمد شہزاد نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ جزاک اللہ
     
  3. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں