1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، 2 بہنوں کو اغوا کے بعد قتل کردیا

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از عارف عارف, ‏2 فروری 2011۔

  1. عارف عارف
    آف لائن

    عارف عارف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2010
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    Wednesday, February 02, 2011
    http://search.jang.com.pk/details.asp?nid=502618#
    سرینگر (آن لائن+این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں دو کشمیری بہنوں کو اغواء کے بعد قتل کردیا گیا جبکہ بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، فورسز کے تشدد سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ سرحد پار سے موصولہ اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے قصبے سوپور کے علاقے مسلم پیر میں بھارتی ایجنٹوں نے غلام نبی ڈار کے گھر میں گھس کر ان کی دو بیٹیوں سترہ سالہ ریحانہ اور انیس سالہ کلثوم کو اغواء کرلیا۔ بعدازاں اغواء کے تقریباً پنتالیس منٹ بعد دونوں بہنوں کی گولیوں سے چھلنی لاشیں قریبی علاقے رحیم شبافتر سے برآمد ہوئیں، اغوا کار فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ دونوں بہنوں کے قتل کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں زبردست کہرام مچ گیا، لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین جواں سال بہنوں کے قاتلوں کا فوری سراغ لگانے اور انہیں قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کررہے تھے ۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں  کٹھ پتلی حکومت کے رویئے اور بھارتی فورسز کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے  پولیس اور فورسز کے لاٹھی چارج  آنسو گیس کی شیلنگ اور جھڑپوں میں 5اہلکاروں سمیت 15سے زائد افراد زخمی ہوگئے  پولیس نے طالب علم سمیت درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں