1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مفید گھریلو ٹوٹکے

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از شمیل قریشی, ‏29 مئی 2006۔

  1. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    یہ کیسا ٹوٹکہ بتایا ھے آسان حل یہ ھے کہ پیاز خود نہ کاٹیں گھر کے ملازم سے کٹوائیں ، نہ رھے گا بانس نہ بجے گی بانسری
     
  2. فخرنوید
    آف لائن

    فخرنوید مہمان

    *** گلابی ہونٹ ***​

    چہرے کی جلد کی صفائی کے ستاتھ ساتھ خواتین کی یہ بھی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے ہونٹ سرخ ہوں ۔ پلکییں لمبی اور گھنی ہوں ، بال لمبے ہوں ، یہ سب چیزیں چہرے کے حسن میں اضافہ کریت ہیں ، صاف و شفاف جلد پر لمبی پلکیں اور گلابی ہونٹ حسن کو دوبالا کر تے ہیں ۔ آئیے ہم آپ کو بتائیں کہ آپ اپنے ہونٹوں کو کس طرح گلابی کر سکتے ہیں ۔ لیکن سب سے پہلی بات یہ ہے کہ خواتین کو لب اسٹک اگر استعمال کرنا ہو تو ہمیشہ کسی اچھی کمپنی کی لب اسٹک خریدیں ، سستی اور غیر معیاری لب اسٹک آپ کے ہونٹوں کو خراب کر دیں گے اور اس بات کا خیال رکھیں کہ لب اسٹک رات کو سونے سے پہلے اتار لیں ورنہ اس سے بھی ہونٹ کالے پڑنے لگتے ہیں ۔ اگر آپ کو اپنے چہرے کو خوبصورت رکھتا ہے تو رات کو سونے سے پہلے چہرے پر میک اپ بالکل نہ رہنے دیں ۔کسی اچھے صابن سے منہ دھو کر خشک کر لیں اور کوئی بھی کریم ، لوشن وغیرہ جو گھر پر ہی تیار کی گئی ہو یا پھر دودھ کی بالائی چہرے پر لگائیں ۔ اگر آپ میک اپ اتارے بغیر ہی سو جائیں گے تو اس سے آپ کے چہرے جلد خراب ہو جائے گی اس لئے سونے سے پہلے میک اپ اتارنا بہت ضروری ہے۔ آیئے اب ہم آپ کو ہونٹ گلابی کرنے ترکیبیں بتاتے ہیں ۔

    (١) رات کو سونے سے پہلے ویسلین ہونٹوں پر لگا کر سونا چاہیے ۔ اس سے ہونٹ سرخ ہو جاتے ہیں ۔

    (٢) روزانہ رات کو سونے سے پہلے زعفران کے دو تین جو لے کر پانی میں بھگو کر ہونٹوں پر لگائیں اور پانچ دس منٹ بعد دھو لیں ۔

    (٣) پسی ہوئی پھٹکری ، گلاب کا عرق اور چار قطرے لیموں کا رس لیں ۔ تینوں کو ملا کر ہونٹوں پر لگا ئیں ، ہونٹ سرخ ہو جائیں گے ۔

    (٤) تھوڑی سی بالائی میں چند قطرے لیموں کا عرق ملا ہونٹوں پر لگائیں ہونٹ سرخ ہو جائیں گے ۔

    (٥) پھٹکری اور گلیسرین ملا کر لگانے سے بھی ہونٹ خوبصور ت ہو جاتے ہیں ۔

    (٦)سردیوں میں اکثر ہونٹ پھٹ جاتے ہیں اس لیے گائے کا کچا دودھ روزانہ ہونٹوں پر لگائیں ۔

    (٧) ٹماٹر کاٹ کر ہونٹوں پر ملنے سے ہونٹوں کی سیاہی دور ہو جاتی ہے ۔

    (٨) لیموں کے چھلکے کو ہونٹوں پر رگڑنے سے ہونٹوں کی سیاہی دور ہو جاتی ہے ۔

    (٩) گلا ب کی پتیوں کو پیس کر دودھ میں ملا لیں اور انہیں اچھی طرح ملا لیں اور انہیں اچھی طرح مکس کر کے ہونٹوں پر لگائیں ۔
     
  3. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    بہت اچھے مشورے ہیں فخر بھائی۔ کافی عرصہ بعد آپ کو ہماری اردو پہ دیکھ کے خوشی ہوئی :happy:
     
  4. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    فخر نوید صاحب۔
    اچھے ٹوٹکے ہیں۔

    اوتار میں تصویر آپ کی اپنی ہے کیا ؟ :baby:
     
  5. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    اچھی معلومات ہیں شکریہ نوید بھائی
     
  6. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    آپ ٹوٹکوں کو استعمال کیجئے صرف، تصویر پہ غور مت کریں ، کام کی چیزوں پہ غور کرتے ھیں نیلو رانی
     
  7. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    آپ ٹوٹکوں کو استعمال کیجئے صرف، تصویر پہ غور مت کریں ، کام کی چیزوں پہ غور کرتے ھیں نیلو رانی[/quote:33rove01]


    میرا خیال ہے نیلو بہنا کے پوچھنے کا مقصد یہ تھا کہ اتنے اچھے اچھے ٹوٹکے فخر بھائی خود بھی استعمال کرتے ہیں یا نہیں :baby:
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    میں بھی یہی سمجھا تھا کہ نیلو رانی صاحبہ نے بہت دوووووووووور کی لگائی ہے۔ :hpy:
     
  9. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    مجھے علم تھا نیلو نے بات کہاں لگائی ھے میں تو ٹوٹکے پوست کرنے والے کا صدمہ کم کرنا چاہ رہی تھی بات کا رخ موڑ کے آپ لوگوں نے تو سیدھا ہی بول دیا :201:
     
  10. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    :hasna: :hasna: :hasna: بہت خوب :a165:
     
  11. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    آپی ۔ ذہین لوگ ہی ذہین لوگوں کے اشارے سمجھتے ہیں۔ :hands:
     
  12. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    شمیل جی کی اس لڑی میں مزید ٹوٹکے لگے جانے چاھیئے اب کیونکہ عید آ‌رہی ھے
     
  13. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    ام کو صرف ایک کارآمد ٹوٹکا آتی اے۔۔۔۔ جب ام پیاز کاٹا کرتی تھی اور تھوم کاٹا کرتی تھی تو ام کی ہاتھ سے بوت بُو آیا کرتی تھا۔ بوت بار ھاتھ کو صابن سے مل کر دھویا۔۔۔۔ اور کتنا بار صابن اتنی ملا کہ صابن کا ٹکیا گھسا دیا۔۔۔۔۔ لیکن غور سے سونگھتی تو پھر بی ھاتھ سے بُو آتا۔ جب ام باہر جاتی تھا تو ام شرمندہ شرمندہ ہو کر گھوما کرتی تھا۔۔۔ کسی سے ھاتھ نہی ملاتی تھا۔۔
    اس کا طریقہ ام کو کسی نے بتائی کہ پیاز یا تھوم یا ایسا ہی کوئی چیز کاٹے تو اس کا بعد ہاتھ کو ٹھنڈے پانی سے دھوؤ۔۔۔ گرم پانی سے کبھی نہ دھوؤ۔۔۔ گرم پانی اس پیاز کا مادہ کو فوری حل کرکے ہاتھ کا جِلد کا مسام میں چلا جاتی۔ جس کا وجہ سے وہ بوت دیر بعد نکلتی۔۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں