1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مظفر وارثی نہیں رہے

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ملک بلال, ‏30 جنوری 2011۔

  1. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    بہت سے معروف نعتیہ اور حمدیہ کلام کے خالق مظفر وارثی گزشتہ روز انتقال فرماگئے۔ ان کی عمر 77 سال تھی۔ انہوں نے 23 دسمبر 1933 کو میرٹھ مین جنم لیا۔ پیدائشی نام "محمد مظفر الدین احمد صدیقی" تھا۔ اسٹیٹ بنک میں بطور آفیسر جاب کی ۔ انہوں نے 20 کے قریب کتابوں تصنیف کیں۔ اور نعتیہ اور حمدیہ کلام میں نئی جدت کی بنیاد رکھی۔ سادہ الفاظ ، مختصر فقرات ، اور عشق و ادب کی انتہا ان کے کلام کا خاصا رہی ہے۔ انہوں نے فلمی گیت اور غزلیں بھی لکھیں۔ غزلوں میں ان کا تخیل بھی دوسرے شعراء سے ہٹ کر تھا۔ لیکن ان کی اصل وجہ شہرت نعتیہ اور حمدیہ کلام تھا۔ "اے خدا ، اے خدا" ، "میرا پیمبر عظیم تر ہے" اور "کوئی تو ہے جو نظامِ ہستی چلا رہا ہے ، وہی خدا ہے" جیسے دل کو چھو لینے والے کلام اس کی ایک مثال ہیں۔ وہ خود بھی صاحبِ طرز شاعر تھے اور اپنا کلام خوب پڑھتے تھے۔ ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں پرائڈ آف پرفارمنس کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ ان کی غزل گوئی کو اکثر نظر انداز کیا جاتا رہا۔ دوسرے شعراء نے ان کو کبھی اتنا نہیں سراہا۔ اس وجہ سے وہ بطور غزل گو شاعر زیادہ نہیں پہچانے گیے۔ حالانکہ ان کی کہی ہوئی غزلوں عقل دانش کے کئی نیے در کھلتے نظر آتے ہیں۔ لتا جی نے ان کی ایک غزل بہت عمدہ گائی ہے۔ جو میری پسندیدہ ترین غزلوں‌میں سے ایک ہے۔ غزیل دیکھیے اور شاعر کے تخیل کی داد دیجیے ۔ وہ رعشہ کے مرض میں مبتلا تھے۔ اور 28 جنوری 2011 کو لاہور میں انتقال فرما گئے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اپنے محبوب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مدح سرائی کے صدقے جنت میں بھی ان کو حضور صلی اللہ وسلم کا ساتھ نصیب فرمائے۔ مجھے یقین ہے جب قبر میں ان سے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں پوچھا جاے گا تو وہاں بھی وہ نعت ہی سنایں گے اور اپنے نامہ اعمال کے طور پر بھی اپنی نعتیہ کلام ہی پیش کریں گے۔ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرماے ان کی مغفرت فرماے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

    ان کی ایک غزل

    میری تصویر میں رنگ اور کسی کا تو نہیں
    گھیر لیں مجھ کو سب آنکھیں ، میں تماشا تو نہیں


    زندگی تجھ سے ہر اک سانس پہ سمجھوتا کروں
    شوق جینے کا ہے مجھ کو ، مگر اتنا تو نہیں


    روح کو درد ملا ، درد کو آنکھیں نہ ملیں
    تجھ کو محسوس کیا ہے ، تجھے دیکھا تو نہیں


    سوچتے سوچتے دل ڈوبنےلگتا ہے مرا
    ذہن کی تہ میں مظفر کوئی دریا تو نہیں


    مظفر وارثی
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مظفر وارثی نہیں رہے

    ان للہ وان الیہ راجعون
    اللہ کریم مرحوم کی مغفرت فرمائیں
     
  3. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مظفر وارثی نہیں رہے

    انا اللہ وانا الیہ راجعون

    اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے آمین ثم آمین

    بلال بھائی شیئرنگ کا شکریہ عمدہ غزل شیئر کی ہے :222:

    روح کو درد ملا ، درد کو آنکھیں نہ ملیں
    تجھ کو محسوس کیا ہے ، تجھے دیکھا تو نہیں


    بلال بھائی مجھے غزل اچھی لگی ہے میں اپنی پسندیدہ شاعری میں کاپی کرنے لگا ہوں :)
     
  4. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مظفر وارثی نہیں رہے

    اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔ ان ہی کا ایک شعر ہے۔۔۔

    حضور آئیں اگر میری لحد میں
    زمیں سے قیمتِ افلاک لوں گا
     
  5. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مظفر وارثی نہیں رہے

    ان للہ وان الیہ راجعون
    اللہ کریم مرحوم کی مغفرت فرمائے۔آمین
     
  6. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    جواب: مظفر وارثی نہیں رہے

    انا للہ وانا الیہ راجعون!!!
    اللہ کریم مرحوم کی مغفرت فرمائے۔ ان جیسا انسان اور عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم صدیوں میں پیدا ہوتا ہے۔ وارثی صاحب کی کئی نعتیں میں بچپن سے پڑھتی آئی ہوں الحمدللہ۔۔۔انہی کی ایک نعت جو دل میں حب نبی جگا جاتی ہے الحمدللہ!!!

    مفلس زندگی اب نہ سمجھے کوئی
    مجھ کو عشق نبی اس قدر مل گیا
    جگمگائے نہ کیوں میرا عکس دروں
    ایک پتھر کو آئینہ گر مل گیا!

    رحمت دوجہاں ذات سرکار کی
    اور میری حثیت ایک پرکار سی
    جانے عمر رواں لے کے جاتی کہاں
    خیر سے مجھ کو خیر البشر مل گیا!!!

    جس کی رحمت سے تقدیر انساں کھلے
    اس کی جانب ہی دروازہ جاں کھلے
    اس کی اک راہ گزر طے نہ ہو عمر بھر
    قبلہ آرزو تو مگر مل گیا!!

    اسکا دیوانہ ہوں اسکا مجذوب ہوں
    کیا یہ کم ہے کہ میں اس سے منسوب ہوں
    سرحد حشر تک جاؤں گا بے دھڑک
    مجھ کو اتنا تو زاد سفر مل گیا!


    ذہن بے رنگ تھا سانس بے روپ تھی
    روح پر معصیت کی کڑی دھوپ تھی
    اس کی چشم غنی رونق جاں بنی
    چھاؤں جس کی گھنی وہ شجر مل گیا!

    جب سے مجھ پر ہوا مصطفےٰ کا کرم
    بن گیا دل مظفر چراغ حرم
    زندگی پھر رہی تھی بھٹکتی ہوئی
    میری خانہ بدوشی کو گھر مل گیا!!!

    اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی اِبراھیم وعلی آل اِبراھیم اِنک حمید مجید
    اللھم بارک علی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علی اِبراھیم وعلی آل اِبراھیم انک حمید مجید

    اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے آمین!
     
  7. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مظفر وارثی نہیں رہے

    شکریہ ملک بلال صاحب ! "اے خدا ، اے خدا" ، "میرا پیمبر عظیم تر ہے" اور "کوئی تو ہے جو نظامِ ہستی چلا رہا ہے ، وہی خدا ہے" جیسے دل کو چھو لینے والے کلام ان کے اللہ اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے قلب محبت کی کی غمازی کرتے ہیں ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں