1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مضبوط قلعوں کی دیواروں میں دراڑیں

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏6 نومبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    مضبوط قلعوں کی دیواروں میں دراڑیں

    مسئلہ جمہوریت کا نہیں۔ ٹھنڈے دل و دماغ سے غور کریں‘ تحریک میں سرگرم کرداروں کے ماضی میں ذرا جھانکیں اور ان سیاسی محرکات کا جائزہ لیں‘ جن کو سامنے رکھ کر یہ تحریک برپا کی جا رہی ہے‘ تو معلوم ہو گا کہ خطرہ دو بڑے سیاسی خاندانوں کی سیاسی جاگیروں کو ہی ہے۔ لوٹ مار کا سرمایہ تو کئی آنے والی پشتوں کیلئے پہلے ہی ملک سے باہر جمع کیا جا چکا ہے‘ ملک کے اندر بھی نہ جانے کتنے خزانے چھپا رکھے ہیں‘ مگر کرپشن اور بدعنوانی کے کپتانی بیانیے نے ان کے تمام مضبوط قلعوں کی دیواروں میں دراڑیں ڈال دی ہیں۔ کپتان کو مزید مہلت ملی تو ممکن ہے یہ شگاف اتنے بڑھ جائیں کہ کوئی بھی حصار انہیں محفوظ ٹھکانہ فراہم نہ کر سکے۔ ان کے خدشات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کوئی محفوظ راستہ انہیں نہیں مل رہا ہے۔ خصوصاً نون لیگ کی اعلیٰ قیادت‘ جو صرف ایک ہی خاندان تک محدود ہے‘ اس حوالے سے محرومیت کا شکار ہے۔ کہاں تخت لاہور‘ وفاق اور بلوچستان میں حکومتیں‘ اور کہاں ''خادمِ پنجاب‘‘ کی نیب جیل میں 'مہمانیاں‘ اور میاں صاحب کی لندن میں جلا وطنی کی مایوس کن زندگی۔ بھٹو زرداری خاندان کے لئے سندھ کی بادشاہت موجود ہے‘ اور اس کے سہارے‘ ہر جگہ‘ وہ من مانیاں کرتے پھرتے ہیں۔ لاہوری خاندان کی فی الوقت بے بسی کا عالم یہ ہے کہ زرداری صاحب کو کرپشن کے الزام کی بنا پر سڑکوں پرگھسیٹنے والے ان کے گھٹنوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور نظر آتے ہیں۔ موجودہ تحریک میں بھی ترپ کا پتہ زرداری خاندان کے ہاتھ میں ہے‘ دیکھیں اس دفعہ وہ لاہوری خاندان کا سہارا بن کر دوبارہ ابھرنے میں کوئی کردار ادا کرتے ہیں‘ یا سندھ کے صوفیوں اور درویشوں والی خاموشی اختیار کرکے میاں صاحب کو اپنی جنگ خود لڑنے کیلئے میدان میں چھوڑ دیتے ہیں۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں