1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مصباح الحق پر پی سی بی مہربان، ماہانہ تنخواہ مکی آرتھر سے زیادہ

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏7 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    مصباح الحق پر پی سی بی مہربان، ماہانہ تنخواہ مکی آرتھر سے زیادہ
    upload_2019-9-7_3-57-19.jpeg
    لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق پر پی سی بی مہربان ہو گیا ہے، سابق کپتان کو 30 لاکھ روپے کے قریب تنخواہ دی جائے گی۔


    ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے چند روز قبل سابق کپتان مصباح الحق کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مقرر کیا ہے، تاہم اس دوران خبریں گردش کر رہی تھیں کہ آیا سابق درویش بیٹسمین کی تنخواہ کتنی ہو گی۔



    اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ پی سی بی نو منتخب کوچ کو مکی آرتھر سے زیادہ معاوضہ دے گا۔ اتنا معاوضہ دینے کی ایک بڑی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ انکے پاس دو عہدے ہیں ماضی میں انضمام الحق اور مکی آرتھر الگ الگ تنخواہیں لیتے تھے۔

    اس سے قبل سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق 16 لاکھ روپے کے قریب تنخواہ بورڈ سے وصول کرتے تھے، مکی آرتھر کی تنخواہ 16 ہزار سے 20 ہزار ڈالر کے درمیان تھی۔ دونوں عہدے مصباح الحق کو ملنے کے بعد چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ کو تقریباً 30 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ دی جائے گی جو سالانہ تقریباً چار کروڑ روپے بنتی ہے۔

    تاہم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران کام کرنے پر موجودہ ہیڈ کوچ کو کوئی معاوضہ نہیں دیا جائے گا۔ اس سے قبل مکی آرتھر کو کراچی کنگز کی کوچنگ کی اجازت دی گئی تھی تاہم ان کو پی سی بی کی جانب سے دی جانے والی تنخواہ نہیں ملتی تھی۔

    یاد رہے کہ مصباح الحق کی تنخواہ تقریباً 30 لاکھ روپے کے قریب ہے۔ پی سی بی نے دہری ذمہ داریاں سرانجام دینے والے سابق کرکٹرز کی حوصلہ شکنی کے لیے پالیسی متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا لیکن مصباح کے معاملے میں یو ٹرن لیتے ہوئے انہیں پی ایس ایل میں بھی کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں