1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مصباح الحق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ، وقار یونس بولنگ کوچ مقرر

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏5 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    مصباح الحق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ، وقار یونس بولنگ کوچ مقرر
    [​IMG]
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر، وقار یونس کو بولنگ کوچ مقرر کر دیا جس کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے. دونوں‌ عہدوں‌ پر 3 سال کیلئے تقرری کی گئی ہے.
    مصباح الحق 3 سال کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر، وقار یونس کو قومی کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کر دیا گیا، وقار یونس کو بھی 3 سالہ کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔ کوچز کی تلاش کے لیے قائم کردہ 5 رکنی پینل نے متفقہ طور پر مصباح الحق کا نام پیش کیا، پینل میں انتخاب عالم، بازید خان، اسد علی خان، وسیم خان اور ذاکر خان شامل تھے۔ دونوں کوچز کے ناموں کی منظوری چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے دی۔

    مصباح الحق اور وقار یونس کی قومی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ پہلی اسائنمنٹ سری لنکا کے خلاف سیریز ہو گی، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا آغاز 27 ستمبر سے ہو گا۔ مصباح الحق کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ قومی کرکٹ کی کوچنگ کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، نئی ذمہ داری کو نبھانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہوں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں