1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مسلم کار کی تیاری کا اعلان

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏14 نومبر 2007۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ’مسلم کار‘ کی تیاری کا اعلان


    پروٹون ملائیشیا میں کاریں تیار کرنے والی ایک بڑی کمپنی ہے ۔ ملائیشین کمپنی پروٹون نے مسلمان ڈرائیوروں کے لیے ایک ایسی کار تیار کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں قبلے کی نشاندہی کے لیے آلہ نصب ہوگا۔

    پروٹون کمپنی ایران اور ترکی کے کارساز اداروں کے ساتھ مل کر یہ گاڑی تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    اس کار میں قبلہ نما کے علاوہ قرآن اور حجاب رکھنے کے لیے بھی مخصوص خانے موجود ہوں گے۔’مسلم کار‘ کا خیال ملائیشیا کے سیاستدانوں اور کاروباری حضرات کے مشرقِ وسطٰی کے دورے کے دوران سامنے آیا اور ملائیشیائی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس کار کی تیاری کا خیال ایرانی حکام نے پیش کیا۔

    کوالالمپور میں بی بی سی کے نمائندے رابن برانٹ کا کہنا ہے کہ عام طور پر حفاظتی سہولیات اور ایندھن کی بچت جیسی چیزیں کسی بھی گاڑی کی فروخت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں لیکن پروٹون کمپنی کے مطابق اس کار کی خصوصیت اسے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے اہم بناتی ہے۔

    رابن برانٹ کے مطابق پروٹون کمپنی کی کاریں ملائیشیا میں سب سے زیادہ خریدی جانے والی کاروں میں سے ہیں تاہم حکومت کی جانب سے عیر ملکی کاروں کی درآمد کی اجازت دیے جانے کے بعد ان کی مقبولیت میں کچھ کمی آئی ہے۔

    بشکریہ ۔ بی بی سی
     
  2. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    اچھی کاوش ہے۔ لیکن نماز پڑھنے والے مسافر بھی ہوں
     
  3. Admin
    آف لائن

    Admin منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اگست 2006
    پیغامات:
    687
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    شکر ہے مسلمانوں نے بھی کوئی چیز بنائی
     
  4. مون لائیٹ
    آف لائن

    مون لائیٹ ممبر

    شمولیت:
    ‏27 دسمبر 2007
    پیغامات:
    69
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    بہت شکریہ
     
  5. محمدعبیداللہ
    آف لائن

    محمدعبیداللہ ممبر

    شمولیت:
    ‏23 فروری 2007
    پیغامات:
    1,054
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    اچھی کاوش ہے اور اس طرح کی گاڑیاں پبلک ٹرانسپورث میں ہونی چاہیں جہاں ڈرائیو اور سواریوں کا نماز پڑھانے پر اکثر تلخ کلامی ہوتی ہے
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عبید اللہ بھائی ۔ ابھی تو “کار“ بنانے کا اعلان ہوا ہے۔ آپ نے تو سیدھا ڈائیوو کوچ 72 سیٹر کی فرمائش کر ڈالی :hathora:
     
  7. محمدعبیداللہ
    آف لائن

    محمدعبیداللہ ممبر

    شمولیت:
    ‏23 فروری 2007
    پیغامات:
    1,054
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    عبید اللہ بھائی ۔ ابھی تو “کار“ بنانے کا اعلان ہوا ہے۔ آپ نے تو سیدھا ڈائیوو کوچ 72 سیٹر کی فرمائش کر ڈالی :hathora:[/quote:3aeut14d] ہاہاہا
    کونسا کچھ جاتا ہے ہمارا سوکھی فرمائشوں سے ویسے لگ رہا ہے کہ آپ :hathora: کار کو ہی کوٹ کوٹ کر کوچ بنا ڈالیں گے
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اگر آپ کو پاکستانیوں کی تخریبی خصوصیات سے آگاہی ہے تو آپکو پتہ ہونا چاہیئے کہ ہم کوچ کو توڑتاڑ کر کچرہ تو بنا سکتےہیں مگر کار سے کوچ نہیں بنا سکتے۔

    1980 کی دہائی میں لاہور اور اسلام آباد میں چلنے والی اربن ٹرانسپورٹ کی جو 200 بسیں سعودی عرب سےتحفے میں ملی تھیں۔ عرصہ ہوا ہم ان کے ٹائر ٹیوب تک بیچ کر کھا چکے ہیں۔ وہ محکمے بند ہوچکے ہیں اور انکے ڈرائیور کنڈیکٹر اور چھوٹے درجے کے ملازمین “گولڈن شیک ہینڈ“ کے تحت ریٹائرمنٹ لے کر اپنی اپنی پرائیویٹ بسوں کے مالک بن کر آجکل لاکھ پتی “ٹرانسپورٹر“ بن چکے ہیں۔

    کوئی نہیں پوچھتا کہ سب کیا ہورہا ہے؟ کیسے ہورہا ہے؟ کیوں ہورہا ؟ ایسا ہونا بھی چاہیئے کہ نہیں ؟ سب کو اپنی اپنی پڑی ہے۔ کھالو کھالو، پتہ نہیں کل کیا ہو۔ آج ہی کھالو۔ میدان محشر ہے، نفسا نفسی مچی ہے اپنے پیارے پاکستان میں۔
     
  9. محمدعبیداللہ
    آف لائن

    محمدعبیداللہ ممبر

    شمولیت:
    ‏23 فروری 2007
    پیغامات:
    1,054
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    کھانے سے یاد آیا
    کچھ دن پہلے اک بزرگ اک اپلی کیشن مجھ سے لکھوانے آئے کہ بجلی چلی گی اور وہ باتوں باتوں میں بتانے لگے تحصیل ہیڈ کواٹر کہوٹہ میں ٹکنیشن ہوں اور 3 ماہ ہو گے ہیں میری ترقی ہوئی ہے مگر ابھی تک ان کی تنخواہ میں اضافہ نہیں ہوا میں نے پوچھا کہ کیوں اضافہ کیوں نہیں ہوا کہنے لگے اب کیا بتاؤں کلرک عملہ کہتا ہے کہ 25000/- دیں تو ایک ہفتے میں سب کچھ ہو جائے گا مگر میں کیا کروں کہ اپنی اس معمولی تنخواہ سے صرف 2 بھائیوں کو پہلے پڑھایا ہے اور اب دو بیٹوں کو پڑھا رہا ہوں باقی صرف ایک سائیکل لے سکا ہوں 8000/- تنخواہ ہے اور اس مہنگائی میں 10000/- تنخواہ کرانے کی خاطر 25000/- کہاں سے دوں

    اب یہ حالت ہے ہماری تو پھر کیا بنے گا ہمارے اس ملک کا
     
  10. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    میرے نزدیک تو موجودہ نظام میں رہتے ہوئے اصلاح کا تصور کرنا ہی محال ہے۔ کوئی انقلابی اقدام ہی اس نظام کی اصلاح کر سکتا ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں