1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مسلم لیگ ن کا پارٹی کو اجتماعی قیادت کے تحت چلانے کا فیصلہ

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏19 نومبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    مسلم لیگ ن کا پارٹی کو اجتماعی قیادت کے تحت چلانے کا فیصلہ
    upload_2019-11-20_3-58-46.jpeg
    مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، پارٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی واپسی سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صحت کو دیکھتے ہوئے ہو گی۔
    دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کو اجتماعی قیادت کے تحت چلایا جائے گا جبکہ پارلیمانی ایڈوائزری گروپ پارٹی کے پارلیمانی اور تنظیمی امور دیکھے گا۔

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئرز رہنما راجہ ظفر الحق، رانا تنویر، سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب اور سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق شامل ہیں۔

    سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صحت مستحکم ہونے پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف واپس آئیں گے۔

    ذرائع کے مطابق پارلیمانی ایڈوائزری گروپ فیصلے کرنے کا مجاز ہوگا، پارٹی قیادت کو آئندہ سال انتخابی ماحول بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں