1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مسز انیس کی ذاتی شاعری

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از مسز انیس, ‏30 مارچ 2009۔

  1. مسز انیس
    آف لائن

    مسز انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2009
    پیغامات:
    119
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    وہ تو کچھ ہو گئی نفرت ہمیں گُلزاروں سے
    ورنہ کانٹوں سے تواب تک نبھاہی ہے بُہت
     
  2. مسز انیس
    آف لائن

    مسز انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2009
    پیغامات:
    119
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    وحشت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!
    برف کے اس موسم میں ؛
    دل کی گہری وادی میں؛
    آندھیوں سی ہلچل ہے...!
    احساس کے جلے پر ہیں۔
    جذبوں میں جل تھل ہے۔؛
    حرف ہی نہیں ملتے ؛
    لفظ ہی نہیں بنتے ؛
    قلم کی سیاہی میں روشنی جمی سی ہے،!!
    سانس بھی تھمی سی ہے ؛
    کس کو یہ کہیں جاناں!
    گھڑیاں یہ جدائی کی اب تو جاں کو آئی ہیں ..!
    انا کا گھنا جنگل ہے ، راستے نہیں ملتے؛
    درد ہے جلن بھی ہے ...!
    اک عجیب وحشت ہے ..!
    تنہائی بھی نہیں تنہا..!
    اک حسین خاموشی ، جو میرے سنگ بستی تھی ۔۔۔۔!
    اجنبی سی لگتی ہے ،!
    اک عجیب اُلجھن ہے ،
    وحشت و جنوں کا کیا راز سب کو بتلاؤں
    کیسے سب کو سمجھاؤں!؟
    ضبط کے یہ اشک سارے ، کیسے انہیں بہا پاؤں؟
    وحشت کو بُھلا بھی دوں ۔۔۔۔!
    سانس کو سُلا بھی دوں ۔۔۔۔۔!
    درد کے سبھی دئیے ، آج میں بُجھا بھی دوں ۔۔۔!
    گر آئینے میں جلتا عکس ۔۔۔۔۔؛
    قلم کی سیاہی کو تھوڑا سا تو پگھلا دے ۔۔۔١
    اس وحشتِ دل کو لفظ ِ روشنائی دے ۔
    چاہے پھر تنہا کر دے
    دل میں گُھٹتی آہوں کو اک حرفِ شناسائی دے۔۔۔۔!
    ظرفِ دلرُبائی دے ۔۔۔۔
    خواب سارے کانچ ایسے ۔۔۔رتجگے بنا ڈالوں۔۔۔!
    آنکھ کو لہو کر کے ۔۔۔وحشتوںکا خوں کر دوں ۔۔۔۔ !
    گر آئینے میں جلتا عکس !
    قلم کی سیاہی کو ۔۔۔تھوڑا سا تو پگھلا دے!!!!!!!
    ایک اور ضبط سہہ لو ں میں ۔۔
    کوئی شعر کہہ لوں میں !
     
  3. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: ایک شعر

    مسز انیس آپی ۔ اگر آپ خود بھی شاعری لکھتی ہیں تو آپ اسی چوپال میں اپنی شاعری کی لڑی بنا لیں ۔
    جیسا اس سے پہلے بھی کئی صارفین نے بنائی ہوئی ہے۔
    اور ہمیں خوشی ہوگی کہ آپ کی ذاتی شاعری ایک ہی جگہ ہمیں پڑھنے کو ملتی رہے۔ :hands:
     
  4. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: وحشت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!

    واہ ۔ مسز انیس آپی ۔
    آپ کی ذاتی نظم بہت عمدہ ہے۔
    مجھے تو امجد اسلام امجد کی آزاد نظم کی جھلک نظر آئی ہے۔
    بہت خوب۔
     
  5. مسز انیس
    آف لائن

    مسز انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2009
    پیغامات:
    119
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    Re: وحشت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!

    بُہت شکریہ نور بہنا!! آپ نے اتنے اچھے انداز میں میرے الفاظ کو سراہا ۔۔
    :dilphool: خوش رہیئے
     
  6. مسز انیس
    آف لائن

    مسز انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2009
    پیغامات:
    119
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    Re: ایک شعر

    جی """" :113:
     
  7. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    Re: وحشت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!

    بہت خوب :dilphool:
     
  8. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    Re: وحشت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!

    مسز انیس صاحبہ بہت خوب :a165: :dilphool:
     
  9. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ایک شعر

    بہت خوب مسز انییس صاحبہ :a180: :dilphool:
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: وحشت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!

    واہ ۔ بہت عمدہ انداز اور اچھی روانی ہے۔
    مسز انیس صاحبہ ۔ بہت سی ستائش قبول کیجئے۔
     
  11. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: وحشت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!

    واہ مسز انیس بہنا بہت خوب بھئی ۔۔۔۔ویسے ایک بات سوچ رہی تھی کہ نورتھ امریکہ میں رہ کر ایسی ہی شاعری کی جا سکتی ہے۔۔۔۔۔وہییییییییییییییی موسم کی وجہ سے :suno:
    ایک بار پھر ڈھیر ساری ستائش قبول کیجیئے :dilphool:
     
  12. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    السلام علیکم مسز انیس بہن۔
    ماشاءاللہ ۔ آپ کا شاعرانہ ذوق اور شاعرانہ تخلیقی صلاحتیں بہت خوب ہیں۔
    بہت اچھا لکھتی ہیں آپ ۔
     
  13. زرداری
    آف لائن

    زرداری ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    263
    موصول پسندیدگیاں:
    12
    :salam:
    مسز انیس صاحبہ ۔
    مابدلوت کو آپ میں ایک اچھی شاعرہ نظر آرہی ہے۔
    آپ بھی آئینے میں دیکھیے گا۔ آپ کو نظر آئی کہ نہیں ؟
     
  14. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    مسز انیس جی ۔ صرف ایک نظم کے بعد ہی لڑی کو بھول گئیں آپ ؟
     
  15. مسز انیس
    آف لائن

    مسز انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2009
    پیغامات:
    119
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    آپ سب کا بُہت شکریہ ۔۔
    جی نیلو بہنا میں کچھ نہیں بھولی ۔۔بس :soch: پاسورڈ بھول گئی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!! :computer:
    ابھی واپس ۔۔۔آ گئی ہوں :titli: :serious:
     
  16. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    سلام عرض ہے۔ مسز انیس بہنا۔
    جواب دینے کے لیے بہت شکریہ ۔
    میں نئی آئی ہوں یہاں۔ آپ کی شاعری پڑھ کر آپ سے بات کرنے کا اشتیاق تھا۔
     
  17. مسز انیس
    آف لائن

    مسز انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2009
    پیغامات:
    119
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    زخم کو زخم نہیں پھول ہی لکھتے رہنا
    داغ کو داغ نہیں چاند ہی لکھتے رہنا
    درد یہ جتنا بھی حد سے گُزر تا جائے
    چلتی ہوں آندھیاں بادِ صبا لکھتے رہن
    ا
     
  18. مسز انیس
    آف لائن

    مسز انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2009
    پیغامات:
    119
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    تیری منزلیں میری جُستجو ، تیرا واقعہ میری زندگی
    اب یوں نہ کہہ میرے ہمسفر تُجھے راستوں کی تلاش ہے
    میری بات میں ہے وہ دم کہاں کہ دھڑکنیں بھی ہیں کم یہاں
    یہ جو سانس باقی ہیں اب یہاں ، انہیں چاہتوں کی تلاش ہے
     
  19. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
  20. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب ۔ مسز انیس بہن۔
    اچھا قطعہ ہے
     
  21. زرداری
    آف لائن

    زرداری ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    263
    موصول پسندیدگیاں:
    12
    مسزانیس صاحبہ۔ آپ کی شاعری بہت اچھا ہے۔ ہم کو پسند آئی
     
  22. مسز انیس
    آف لائن

    مسز انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2009
    پیغامات:
    119
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    :113: شکریہ :dilphool:
     
  23. مسز انیس
    آف لائن

    مسز انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2009
    پیغامات:
    119
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بہت خوب ۔ مسز انیس بہن۔
    اچھا قطعہ ہے[/quote:2ehhtnja]

    بُہت نوازش :dilphool:
     
  24. مسز انیس
    آف لائن

    مسز انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2009
    پیغامات:
    119
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    :zuban: :soch:
    آپ کو کس نے کہا تھا پڑھنے کو ۔۔۔ :boxing:
    بہر حال شکریہ :hands: :dilphool:
     
  25. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    آپ کا کلام پہلی بار پڑھنے کا موقع ملا۔ ماشاءاللہ بہت خوب لکھتی ہیں آپ۔ "ایک اور ضبط سہہ لوں میں،،،،کوئی شعر کہہ لوں میں"، بہت خوب!!!
     
  26. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    مسز انیس صاحبہ بہت خوب واہ :a165:
     
  27. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    مسزانیس بہن۔ آپ بہت اچھی شاعری فرماتی ہیں۔
    اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
     
  28. مسز انیس
    آف لائن

    مسز انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2009
    پیغامات:
    119
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ایک ۔۔۔نیا شعر !!


    آتا نہیں تھا گر غمِ دوراں سے بھاگنا
    چہرہ کیوں آئینوں سے چُھپا کر گُزر گئے
     
  29. مسز انیس
    آف لائن

    مسز انیس ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2009
    پیغامات:
    119
    موصول پسندیدگیاں:
    0


    یہ اور بات کہ

    یہ اور بات کہ تنہا رہا سفرِ میرا
    یہ اور بات کہ جیون سے جنگ باقی ہے
    یہ اور بات کہ تھا سنگِ میل اک چہرہ
    یہ اور بات کہ وہ عکس، رنگ باقی ہے
    یہ اور بات کہ بجھنے لگی ہوں میں جل کے
    یہ اور بات اندھیروں کا سنگ باقی ہے
    یہ اور بات کہ رسوا ہوئیں غزل آنکھیں
    یہ اور بات کہ خوابوں کا سنگ باقی ہے
    یہ اور بات کہ رہا نام میرا اُس سے الگ
    یہ اور بات گئی رُت کا سنگ باقی ہے
    یہ اور بات کہ گہنا گیا ہے وہ رشتہ
    یہ اور بات گُماں کی ترنگ باقی ہے
    یہ اور بات کہ اُلفت کی مہک دب سی گئی
    مگر جنوں کی وصل کی اُمنگ باقی ہے
    میں سال نو نہ سہی ۔۔۔شام ایک گُزشتہ سہی
    میں سرد دھوپ سہی ، جلتی چاندنی ہی سہی
    میں اک جھلک ہی سہی کوئی اک وہم ہی سہی
    میں راہِ شوق ہوں کچھ دیر تو مُجھے چاہو
     
  30. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب مسز انیس بہنا۔
    نہایت عمدہ شاعری ۔۔ اعلی اسلوب اور دلکش لفاظی
    بہت سی داد قبول کیجئے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں