1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مریم نواز جان لیں، اب قانون ان کے گھر کی لونڈی نہیں بن سکتا: سینیٹر شبلی فراز

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏26 مارچ 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    مریم نواز جان لیں، اب قانون ان کے گھر کی لونڈی نہیں بن سکتا: سینیٹر شبلی فراز

    سینیٹر شبلی فراز نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جان لیں کہ نئے پاکستان میں قانون اب ان کے گھر کی لونڈی نہیں بن سکتا۔

    سمای رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں شبلی فراز نے لکھا کہ پوچھے گئے سوالوں کا جواب دینے کی بجائے عوام کو ڈھال بنا کر اداروں پر لشکر کشی کرنا قابل مذمت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پر حملے کرنے والوں سے جب قانون سوال کرتا ہے تو یہ کارکنوں کو ڈھال بنا لیتے ہیں۔ یہ بزدلی نہیں تو کیا ہے؟

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ قانون کی گرفت سے بچنے کے لیے پرتشدد ہتھکنڈوں پر اکسانے والوں کی اصلیت ایک بار پھر قوم کے سامنے آگئی ہے۔ پی ڈی ایم کا عروج اور زوال نیب مقدمات اور پیشیوں سے جڑا ہوا ہے۔ ضمانتوں پر پی ڈی ایم ٹوٹ جاتی ہے اور نوٹس ملنے پر پھر متحد ہو جاتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز اشریف پنی ذات اور خاندانی مفادات کے خول میں قید ہیں۔ عوام اور کارکنوں کو یہ صرف چارے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں