1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مرغ چھولے

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏18 دسمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    مرغ چھولے

    اجزاء:چکن ایک کلو،سفید چنے اُبلے ہوئے ایک پیالی،ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ،نمک حسب ذائقہ،پیاز(باریک کٹی ہوئی)دو عدد درمیانی،ٹماٹر چوکور کٹے ہوئے تین عدد درمیانے،کالی مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ،دھنیا پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ،سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ،ہلدی پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ،گھی آدھی پیالی

    ترکیب:دیگچی میں گھی کو درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ کے لیے ہلکا سا گرم کر کے پیاز فرائی کر لیں،پھر ادرک لہسن اور کالی مرچ شامل کر کے ایک منٹ تک فرائی کریں اور ٹماٹر ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ اچھی طرح گل جائیں۔ نمک،دھنیا ،زیرہ،ہلدی اور چکن ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ گھی علیحدہ نظر آنے لگے۔چنے دال کر دو پیالی پانی ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ تک پکائیں۔تیارہو جانے پر ڈش میں نکال کر ہری مرچیں اور ہرا دھنیا چھڑک دیں اور نان کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں