1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مرحبا یہ جلوہ زیبائے بامِ عائشہ

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏15 جون 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    مرحبا یہ جلوہ زیبائے بامِ عائشہ
    ہے ہلالِ آمنہ ، ماہِ تمامِ عائشہ

    عائشہ کے اس شرف کو بھی ذرا ملحوظ رکھ
    اپنے منہ سے مصطفی لیتے تھے نامِ عائشہ

    آ نہ جائے سن کے زہرا کی طبیعت پر ملال
    لی جیو مت بے ادب لہجے میں نامِ عائشہ

    جب نکیرین آئیں گے کہہ دوں گا اُن سے قبر میں
    مجھ سے کچھ مت پوچھیے ، میں ہوں غلامِ عائشہ

    اپنا اندر صاف رکھنے کے لئے ہر میل سے
    سانس کی تسبیح پر لیتا ہوں نامِ عائشہ

    ذہن میں لا کر تصور عظمتِ بوبکر کا
    ایک نعرہ اے علی مستو! بنامِ عائشہ

    از سید نصیر الدین نصیر رحمۃ اللہ علیہ​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں