1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مرثیہ ( مولانا کوثر نیازی رحمۃ اللہ)

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏11 جون 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم
    مرحوم جناب مولانا کوثر نیازی کا دلکش اور خوبصورت نعتیاں کلام تو اکثر پڑھنے اور سننے کو ملتا رہتا ہے آج میں آپ سب کی خدمت میں مولانا صاحب کا ایک خوبصورت مرثیہ پیش کررہا ہوں ۔​
    ( مرثیہ )
    دل و دماغ میں مہر و وفا کے افسانے
    تصورات میں روشن فضائے بدر و حُنین
    خوشا یہ اوجِ مقدر، زہے یہ عز و شرف
    مری زباں پہ جاری ہے آج ذکرِ حُسین
    نہ فکر سود و زیاں کی، نہ ذکرِ تیغ و تبر
    حُسین ، راہِ خدا میں تری یہ بے تابی​
    بہار گلشنِ اسلام میں پلٹ آئی
    کہ تیرے خون سے قائم ہے اس کی شادابی​
    کہیں بھی اہلِ محبت کی تشنگی نہ بجھی
    فرات و نیل کے ساحل سے تا بہ گنگ و جمن​
    برائے لالہ و گل اجنبی ہے فصلِ بہار
    خزاں کے دستِ تصرف میں آگیا ہے چمن​
    ہر ایک سمت میں عفریت ظلم کے رقصاں
    خدا کے دین کا حلقوم ہے تہِ شمشیر
    نئے یزید ، نئی کربلا ہوئی پیدا
    زمانہ ڈھونڈ رہا ہے کوئی نیا شبّیر

    ( مولانا کوثر نیازی )
     
    نعیم، شہباز حسین رضوی اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. شہباز حسین رضوی
    آف لائن

    شہباز حسین رضوی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2013
    پیغامات:
    839
    موصول پسندیدگیاں:
    1,321
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ہر ایک سمت میں عفریت ظلم کے رقصاں
    خدا کے دین کا حلقوم ہے تہِ شمشیر
    نئے یزید ، نئی کربلا ہوئی پیدا
    زمانہ ڈھونڈ رہا ہے کوئی نیا شبّیر

    ( مولانا کوثر نیازی )

    واہ ۔ سبحان اللہ ۔ بہت خوب۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں