1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مرتے وقت چند مشہور شخصیات کے آخری الفاظ

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏24 اگست 2019۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    قائداعظم اپنے رفقاء کے ہمراہ۔

    پیارے ساتھیو!جب دنیا آپ کے سامنے بکھر رہی ہو، تمام عمر جس موت کو جھٹلایا، وہ سب سے بڑی حقیقت بن کر سامنے کھڑی ہو، تو انسان کے منہ سے جو الفاظ نکلتے ہیں، وہ اس کی پوری زندگی کا لب لباب ہو سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ موت کو سامنے دیکھ کر عظیم ترین شخصیات کے منہ سے بھی جو الفاظ نکلے، وہ تاریخ کا حصہ بن گئے۔ ان میں سے چندکے آخری وقت کے آخری الفاظ آپ کی نذرہیں۔

    قائداعظم محمد علی جناح

    [​IMG]

    قائداعظم کے معالج پروفیسر ڈاکٹر الہیٰ بخش نے اپنی کتاب ' With the Quaid-i-Azam during his last days ' میں تحریر کیا ہے کہ بانی پاکستان کے آخری الفاظ " میں اب نہیں" تھے، جس کے آدھے گھنٹے بعد ان کا انتقال ہوا۔

    لیاقت علی خان

    [​IMG]

    پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کو 16 اکتوبر 1951 کو راولپنڈی میں ایک جلسے کے دوران فائرنگ کرکے قتل کیا گیا اور مختلف رپورٹس کے مطابق ان کے آخری الفاظ " اللہ پاکستان کی حفاظت کرے" تھے۔

    تھامس ایڈیسن

    [​IMG]

    "باہر کا منظر کتنا خوبصورت ہے"معروف موجد تھامس ایڈیسن نے بیماری کی حالت میں آنکھیں کھول کر قریب کھڑی اہلیہ سے یہ الفاظ کہے تھے۔

    لیونارڈو ڈا ونچی

    [​IMG]

    سولہویں صدی کے مشہور اطالوی موجد، مصور، مجسمہ ساز، ماہر تعمیرات، سائنس دان، دان، موسیقار اور ریاضی دان۔ یورپی نشاۃ ثانیہ کے عہد کی اہم ترین شخصیت لیونارڈو کے یہ آخری الفاظ

    "میں نے سب کو بہت مایوس کیا کیونکہ میرا کام اُس معیار تک نہیں پہنچ سکا ،جہاں اسے ہونا چاہیے تھا"۔

    مدر ٹریسا (سماجی کارکن)

    [​IMG]

    انڈیا میں 45 سال سے زائد عرصے تک بیمار، یتیم اور غریب افراد کی خدمت کرنے والی مدر ٹریسا کے آخری الفاظ یہ تھے " مسیح مجھے آپ سے محبت ہے، مسیح مجھے آپ سے محبت ہے"۔

    کارل مارکس

    [​IMG]

    دفع ہوجاؤ ادھر سے! آخری الفاظ وہ احمق ادا کرتے ہیں، جو زندگی میں اپنی بات پوری طرح نہ سنا پائے ہوں"

    معروف جرمن فلسفی، ماہر اقتصادیات و عمرانیات کارل مارکس نے یہ الفاظ اپنے گھریلو ملازم کے سوال پر ’’کہ آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں‘‘کہ جواب میں کہے تھے اور اس کے ساتھ ہی اُس کی روح جسم سے نکل گئی۔

    چارلس ڈارون

    [​IMG]

    "مجھے مرنے سے ڈر نہیں لگتا"انگلستان کے مشہور عالم طبیعیات و ارضیات، جو نظریہ ارتقا پیش کرنے کی وجہ سے معروف و مشہور ہیں۔ اپریل 1882ء میں انتقال ہوا۔

    نپولین بوناپارٹ

    [​IMG]

    "فرانس، فوج، سپہ سالار، جوزفین"

    فرانس کا عظیم سپہ سالار بحر الکاہل کے ایک دور دراز جزیرے 'سینٹ ہلینا پر اپنی جلاوطنی کے ایام میں مرا۔ اس کے آخری الفاظ اپنے وطن، فوج اور اہلیہ سے محبت کے عکاس ہیں۔
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    اہم معلومات شیئر کرنے کا شکریہ
     
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    پروفیسر ڈاکٹر لیفٹیننٹ کرنل الٰہی بخش، کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور کے پرنسپل اور بانی پاکستان قائد اعظم کے خصوصی معالج تھے۔ وہ اپنی کتاب ' With the Quaid-i-Azam during his last days میں قائد کے آخری الفاظ سے متعلق تحریر کیا ہے کہ، جب 11 ستمبر 1948ء کو 1 بجکر 15 منٹ پر قائد کی نبض کمزور پڑ کر بے قاعدگی سے چلنے لگی اور جسم کے تمام حصوں پر ہلکا ہلکا پسینہ آنے لگا۔ کورامین (طاقت کا ٹیکہ) دینے کے بعد معالج نے قائد اعظم کو مخاطب کیا ”ہم نے یہ طاقت کا ٹیکہ لگایا ہے، خدا کے فضل سے جلد اثر کرے گا اور آپ اچھا محسوس کریں گے‘‘۔ جواباً قائد اعظم نے موت سے آدھا گھنٹہ قبل بمشکل ’’میں اب نہیں‘‘ کہا، یہ ان کے مرنے سے قبل آخری الفاظ تھے۔ اس کے بعد کمزوری محسوس ہونے کے باعث آدھے گھنٹے تک خواب میں رہے، بعدازاں ان کا انتقال ہو گیا۔ جب کہ فزیشن ڈاکٹر ریاض علی شاہ کے مطابق قائد کے آخری الفاظ ”اللہ پاکستان“ تھے۔ محترمہ فاطمہ جناح کے مطابق کمزور آواز میں آخری الفاظ یوں تھے ’’فاطمیٰ خدا حافظ، لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ‘‘۔ واضح رہے کہ، قائد اعظم کے آخری لمحات میں ان کے پاس پانچ افراد تھے۔ ڈاکٹر کرنل الٰہی بخش، ڈاکٹر ریاض علی شاہ، ڈاکٹر ایس ایم عالم کے علاوہ محترمہ مس فاطمہ جناح اور اسٹاف نرس موجود تھیں۔
     
    intelligent086 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    چند غیر معروف شخصیات کے مرنے سے قبل آخری الفاظ ۔

    یار ! گاڑی تیز چلائو جلدی پہنچنا ہے ۔

    ذرا ماجس کی تیلی جلا کر دینا ، میں ذرا اپنی گاڑی کی ٹنکی دیکھنا چاہتا ہوں میرا خیال ہے پٹرول ختم ہو گیا ہے

    بیگم ! تم ہمیشہ اتنا بد مزہ کھانا کیوں پکاتی ہو ؟

    ذرا یہ پستول دکھانا کیا لوڈڈ ہے ؟

    میرا خیال ہے میں ریلوے لائن کراس کر ہی لوں ، ٹرین تو بہت معمولی رفتار سے آرہی ہے

    دیکھو میں موٹرسائیکل ایک پہیے پر چلا سکتا ہوں

    بیگم ! کیا کہا تم نے ؟ تمھاری اماں ابھی چھ مہینے اور یہاں رکیں گی ؟

    کیا کہہ رہے ہو ؟ یہ جو شیشی میں نے ابھی ابھی خالی کی ، یہ دوا کی شیشی نہیں تھی؟

    ذرا دیکھو ، میں کیسی قلابازی کھا کر اس پل سے سمندر میں چھلانگ لگاتا ہوں اور تیرتا ہوا ساحل تک آتا ہوں

    ‘‘ آں ۔۔ہاں۔۔ تت تم ٹھیک سمجھی ہوو۔۔بیگم۔۔۔ مم میں اپنی تنخواہ جوئے میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہچ ہار آیا ہوں۔۔

    ٹارزن ۔ یہ درخت پر پر تیل کس نے لگا دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟
     
    intelligent086، زنیرہ عقیل اور ساتواں انسان نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بیگم ! تم ہمیشہ اتنا بد مزہ کھانا کیوں پکاتی ہو ؟
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں