1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

محمد شمیل قریشی کا تعارف

'میں کون ہوں؟' میں موضوعات آغاز کردہ از ع س ق, ‏30 مئی 2006۔

  1. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    السلام علیکم محمد شمیل قریشی!
    یہاں آپ کے تعارف کے لئے ایک پرچہ پیش کیا گیا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ دوسرے صارفین بھی آپ کی اِتباع کریں۔ نوازش ہوگی۔

    پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان

    کوئی سے 5 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں۔
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے۔


    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)

    یا

    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
     
  2. شمیل قریشی
    آف لائن

    شمیل قریشی ممبر

    شمولیت:
    ‏22 مئی 2006
    پیغامات:
    45
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    جواب : میرا نام محمد شمیل قریشی ہے ۔ میرا نام میرے ابو جان نے رکھا ہے ۔

    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    جواب : گھر میں پیار سے مجھے " شامی " کہا جاتا ہے ۔ تمام خاندان کے لوگ اور دوست احباب مجھے اسے نام سے ہی پکارتے ہیں ۔

    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    جواب : میری عمر 21 سال ہے ۔

    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    جواب : میں شہر محبت ، بہاولپور میں رہتا ہوں جو پاکستان میں واقع ہے ۔ میں ہمیشہ سے یہیں ہوں ۔

    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    جواب : میں نے بی ایس سی تک تعلیم حاصل کی ہے ۔ مجھے زولوجی سے خاص لگاو رہا ہے اور کیمیا سے بھی تو اس لیے میں نے بی ایس سی ان ہی دو سبجیکٹس میں کی ہے ۔ میں سمجھتا ہوں گریجویشن کے بغیر تعلیم مکمل نہیں ہوتی اس لیے یہاں تک پڑھا ہے ۔

    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    جواب : میں موسیقی ، حمد و نعت ، معلومات ، ٹیکنالوجی ، نماز ، انسانیت ، علم التعلیم تصویر کشی اور مذاہب کی معلومات پڑھنا پسند کرتا ہوں ۔

    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    جواب : ابھی میں کچھ مخصوص کام نہیں کرتا ہوں ۔

    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)
    جواب : میں پروفیسر بننا چاہتا ہوں ۔
     
  3. ثناء
    آف لائن

    ثناء ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    245
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    جی پرچے میں فیل ہو گئے :lol:

    ممتحن صاحب دیکھیں ان کی کتنی گندی لکھائی ہے لہذا انھیں فیل کر دیں
     
  4. شمیل قریشی
    آف لائن

    شمیل قریشی ممبر

    شمولیت:
    ‏22 مئی 2006
    پیغامات:
    45
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ثناء : اتنا پیارا پرچہ کیا ہے ۔ آپ کو کیوں برا لگا ۔ :D
     
  5. ثناء
    آف لائن

    ثناء ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    245
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    آپ ہمارے فیل ہونے کی دعائیں مانگ رہے تھے۔ تو ہم نے بھی آپ کے خلاف علم بغاوت بلند کر دیا ہے :lol:
     
  6. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    ثناء تو نرگسیت میں مبتلا رہتی ہے۔

    شمیل آپ نے بہت اچھا پرچہ حل کیا ہے۔ ثناء کی باتوں پر دل چھوٹا نہ کریں۔ یہ تو نرگسیت میں مبتلا رہتی ہے۔ بھلا اسے کسی اور کا پرچہ کیسے پسند آ سکتا ہے۔
     
  7. ثناء
    آف لائن

    ثناء ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    245
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    شمیل بھائی آپ کہاں کھو گئے۔ آ جائیں‌آپ کو پاس کرانے کی سفارش کر دیں‌گے۔
     
  8. شمیل قریشی
    آف لائن

    شمیل قریشی ممبر

    شمولیت:
    ‏22 مئی 2006
    پیغامات:
    45
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    دوستوں ، دراصل میرے شہر میں بجلی بار بار جاری ہے ۔ یہ صورت حال دو دن سے ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ میں لاگ ان نہیں ہو پایا ۔ آپ لوگوں کی محبت کا بہت بہت شکریہ ۔ میں یہاں آتا جاتا رہوں گا ۔ امید ہے محفل خوب جمے گی ۔ :D
     

اس صفحے کو مشتہر کریں