1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مجھ کو وفا ملے گی میں نے یہ خواب دیکھا----برائے اصلاح

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ارشد چوہدری, ‏13 نومبر 2020۔

  1. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    شکیل احمد خان
    ------------
    مجھ کو وفا ملے گی میں نے یہ خواب دیکھا
    لیکن کھلی حقیقت میں نے سراب دیکھا
    ---------
    دل میں خلوص میں نے دیکھا نہیں کسی کے
    چہرے پہ ہر کسی کے میں نے نقاب دیکھا
    ---------
    اب حسن کی حقیقت غازے میں چھپ گئی ہے
    بالوں میں ہر حسیں کے میں نے خضاب دیکھا
    ----------
    آئے ہو مجھ سے ملنے جانا بہت ہے مشکل
    میں نے ہے آج اتنا موسم خراب دیکھا
    ----------
    دیدار ہو نہ پایا ان کا کبھی بھی ممکن
    ان کو سدا ہی میں نے با حجاب دیکھا
    ---------
    جو لوٹتے رہے ہیں میرے وطن کو ظالم
    ہوتے ہوئے نہ ان کا یوں احتساب دیکھا
    --------
    جیسا ہے حسن تیرا دیکھا نہیں کسی میں
    پہلی ہے بار میں نے ایسا شباب دیکھا
    --------------
    محسوس ہو رہی ہے ماتھے پہ روشنی سی
    روشن ہو چاند جیسے یا آفتاب دیکھا
    -----------
    پھولوں میں حسن ایسا ہوتا ہے کم ہی ارشد
    چہرہ ہے ان کا جیسے کھلتا گلاب دیکھا
    ---------
     
  2. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    مجھ کو وفا ملے گی میں نے تھا خواب دیکھا
    تعبیر اس کی یہ ہے میں نے سراب دیکھا
     
  3. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چہرے پہ ہر کسی کو اوڑھے نقاب دیکھا
     
  4. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ نور چاند کا ہے یا آفتاب دیکھا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں