1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مجھ کو نگاہِ ناز سے دیکھا تو کیجئے --برائے اصلاح

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ارشد چوہدری, ‏27 فروری 2020۔

  1. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    شکیل احمد خان (خان صاحب اس غزل کو ایک نظر دیکھ لیں تاکہ اساتذہ کے سامنے پیش کرنے سےپہلے اغلاط درست کی جا سکیں )
    محمد سعید سعدی
    ----------
    مفعول فاعلاتُ مفاعیل فاعلن
    --------
    مجھ کو نگاہِ ناز سے دیکھا تو کیجئے
    میرا کبھی تو حال بھی پوچھا تو کیجئے
    --------------
    میں بے وفا نہیں ہوں زمانے سے پوچھ لیں
    میری وفا کو آپ بھی پرکھا تو کیجئے
    ------------
    دل میں ہے پیار آپ کے بس مانتے نہیں
    اپنے کبھی تو دل سے یہ پوچھا تو کیجئے
    -----------------
    کہتا ہے دل جو آپ کا سچی ہے بات وہ
    اپنے ہی دل کی بات کو مانا تو کیجئے
    -----------------
    تنہا نہیں ہیں آپ محبّت کی راہ میں
    دل میں کسی بھی خوف کو لایا نہ کیجئے
    ---------------
    منزل نہیں ہے دور ہماری قریب ہے
    کیسے مٹیں گی دوریاں سوچا نہ کیجئے
    -----------
    میں دیکھتا ہوں آپ کو بھرتا نہیں یہ دل
    رہتے ہیں مجھ سے دور جو ایسا نہ کیجئے
    ------------
    ارشد نے دل سے آپ کو مانا حبیب ہے
    اس کو بھی آپ پیار سے دیکھا تو کیجئے
    --------------------
     
    ملک بلال اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    252
    موصول پسندیدگیاں:
    245
    ملک کا جھنڈا:
    بہت عمدہ کاوش ہے۔۔۔ لیکن قافیے کا مسئلہ ہے۔۔
    مطلع در اصل قوافی کا اعلان بھی کرتا ہے،
    اس غزل میں مطلع میں قوافی دیکھا اور پوچھا استعمال ہوئے ہیں لہذا پرکھا درست ہے
    لیکن مانا، لایا استعمال نہیں ہوسکتے،
    اگر آپ مطلع میں تبدیلی کر لیں تو باقی غزل درست ہو جائیگی۔۔۔
     
  3. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    (محمد سعید بھائی کیا اب کام چلے گا دوسرا مصرع کون سا بہتر ہے)
    مجھ کو نگاہِ ناز سے دیکھا تو کیجئے
    کتنا مجھے ہے پیار یہ جانا تو کیجئے
    ------یا
    میری وفا کو آپ بھی پرکھا تو کیجئے
     
    ًمحمد سعید سعدی اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    252
    موصول پسندیدگیاں:
    245
    ملک کا جھنڈا:
    مجھ کو نگاہِ ناز سے دیکھا تو کیجئے
    کتنا مجھے ہے پیار یہ جانا تو کیجئے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں