1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مجھے کچھ یاد نہیں

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از عرفان علی, ‏25 نومبر 2008۔

  1. عرفان علی
    آف لائن

    عرفان علی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 اگست 2008
    پیغامات:
    22
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    وہ اب بھی چاہتا ہے کہ
    میں اسے چاہوں
    اس سے بولوں
    کوئی بات کروں
    اس کی راہ سجاؤں
    اسے پھر چاہوں
    وہ اب بھی حق سمجھتا ہے
    مجھ سے کوئی گلہ رکھتا ہے
    آنکھوں میں شکوا ، باتوں میں طنز
    جیسے کوئی اپنا کسی پہ حق رکھتا ہے
    اسے اب بھی شائد انتظار رہتا ہے
    میرے آنے کا مجھ سے ملنے کا
    میں نے کہا تھا اسے کہ
    وقت نکل جائے گا
    چااتوں کا موسم بدل جائے گا
    جو ہوش سے بیگانہ ہے آج
    آخر اک دن سنبھل جائے گا
    اس کا یقیں کتنا عجیب تھا
    اسے وہ سب مذاق ہی لگتا تھا
    وہ کہتا تھا سب سے دیکھنا
    وہ نہ رہ سکے گا جدا ہوکر
    دیوانہ ہے پھر یہیں آئے گا
    وہ اب بھی اسی بات پہ اٹکا ہے
    وہ اب بھی یہی سمجھتا ہے
    ساتھ ساتھ رہتا تھا پھر نجانے کیوں
    ہر وقت مجھ سے الجھتا تھا
    کیا تھا اس کے دل میں
    کوئی الجھن یا پھر کوئی چھبن
    کس لیے وہ مجھ سے جھگڑتا تھا
    اس کی نظروں میں جچتا نہ تھا میں شائد
    میری ہر ادا کو یونہی سمجھتا تھا
    دکھ دے کر وہ انجان سا رہتا تھا
    میرے خلوص کو کیسے کیسے پرکھتا تھا
    وہ کہتا تھا کہ مان ہے مجھے تم پہ بہت
    میری چاہت کو کوئی مثال سمجھتا تھا
    پھر کیوں ۔۔۔
    میری روح کو پیروں تلے کچلتا تھا
    میری تڑپ موم کر نہ سکی اسے
    اور بے مول چیزوں سے وہ جلتا تھا
    دھوکہ تھا یا کہ فریب نظر
    اب بحث سے کیا حاصل
    ٹوٹ چکے خوابوں کے محل
    مٹ چکے تصویروں کے رنگ
    ریزہ ریزہ ہوگئے
    کتابوں میں رکھے ہوئے پھول
    ماضی کی دھند بن گئی
    سینے میں لگی جذبوں کی آگ
    رفتہ رفتہ وہ آگ بجھ گئی
    میں وہ نہ رہا جو تھا میں کبھی
    جن گلیوں راہوں سے وہ گزرتا تھا
    آج ان پہ چل کر بھی کوئی یاد نہیں آتا
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عرفان بھائی ۔ آپکی شاعری عمدہ ہے۔

    لیکن آپ ہر کلام کی الگ الگ لڑی بنانے کی بجائے ایک ہی لڑی " عرفان کی شاعری" وغیرہ کے عنوان سے بنا لیں۔
    اور پھر اس میں ایک کے بعد ایک اپنا کلام پوسٹ کرتے چلے جائیں۔ تاکہ ہمیں ایک ہی جگہ آپکا کلام پڑھنے کا موقع ملتا رہے ۔


    ویسے آپکا انداز خوب اور سطحِ تخیل بہت بلند ہے۔ :mashallah:
     
  3. عرفان علی
    آف لائن

    عرفان علی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 اگست 2008
    پیغامات:
    22
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    لیکن آپ ہر کلام کی الگ الگ لڑی بنانے کی بجائے ایک ہی لڑی " عرفان کی شاعری" وغیرہ کے عنوان سے بنا لیں۔
    اور پھر اس میں ایک کے بعد ایک اپنا کلام پوسٹ کرتے چلے جائیں۔ تاکہ ہمیں ایک ہی جگہ آپکا کلام پڑھنے کا موقع ملتا رہے ۔





    نعیم بھائی حوصلہ افزائی کا شکریہ اور آپ کا مشورہ سر آنکھوں پہ لیکن مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ ایک ہی لڑی میں کیسے کروں خیر میں کوشش کروں گا :soch:
     
  4. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    بہت ہی خوب۔۔۔
     
  5. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    عرفان جی،!!!
    آپ کی شاعری بہت عمدہ ھے،!!!!!!!
    اگر ایک لڑی میں ھی لکھتے رھیں تو آپکا سارا کلام ایک جگہ ھی مل جائے گا،!!!!
     
  6. شام
    آف لائن

    شام مہمان

    کمال کر دیا جناب آپ نے
    بہت اچھی ھے
     
  7. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں