1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مجھے م۔م۔مغل کہتے ہیں۔شاعر، افسانہ نگار، کالم نگار

'میں کون ہوں؟' میں موضوعات آغاز کردہ از م۔م۔مغل, ‏2 فروری 2008۔

  1. م۔م۔مغل
    آف لائن

    م۔م۔مغل مہمان

    محترم احباب
    آداب و سلامِ مسنون

    بندہ ناچیز کا اصل نام محمد محمود مغل اور قلمی نام “ م۔م۔مغل “ ہے۔
    شہرِ خرابات کراچی میں زندگی کی 28 بہاریں (موسمی حوالے سے) دیکھ چکا ہوں
    وگرنہ شاید ہی کوئی بہار بہ معنےٰ بہار دیکھ پایا ہوں۔۔

    ایک دہائی سے شعر کہنے کی کوشش کررہا ہوں، لوحِ برقیات (انٹر نیٹ) کی دنیا سے
    قریبا 13 برس کی شناسائی ہے۔ ایک اشتہاری ادارے میں بطور آرٹ ڈائریکٹر منسلک ہوں۔۔
    افسانہ لکھنے ،کالم لکھنے ، مصوری، خطاطی سے شغف حاصل ہے۔۔۔
    یوں زندگی کے دن کٹ رہے ہیں۔۔ آپ کی بزم کے حوالے سے گوگل کا ممنون ہوں
    کہ یہاں تک رسائی ممکن ہوسکی۔۔۔

    امید ہے آپ سبھی احباب سے بہت کچھ سیکھنے کو میسر آئے گا۔

    نیاز مند
    م۔م۔مغل


    :khudahafiz:
     
  2. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    جیتے رہیں۔۔۔خوش رہیں۔۔۔آپ سے مل کر خوشی ہوئی۔۔۔
    اپنا خیال رکھیں۔۔
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    مغل صاحب آپ سے مل کر خوشی ہوئی آپ کا تعارف کروانے کا انداز بھی اچھا ہے :222:
     
  4. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    مغل بھائی آپ کا انداز تحریر بہت اچھا لگا۔
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم م م مغل صاحب۔

    آپکی شاعری کے حوالے سے آپ سے غائبانہ تعارف اور عقیدت پہلے سے تھی۔
    آپ کو یوں اچانک ہماری اردو کی بزم میں اپنے درمیان دیکھ کر بہت ہی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

    امید ہے ہماری اردو کو اور ہمیں آپ سے بہت کچھ سیکھنے اور آپکے اعلی ادبی ذوق سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔

    ہماری اردو پر باردیگر خوش آمدید :222:
     
  6. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    خوش آمدید محترم م۔م۔مغل صاحب۔

    یہ تو ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں اس چوپال کی وساطت سے اپنی جنریشن کے قلمکاروں سے ہمکلام ہونے کا موقع مل رہا ہے۔ اور آپ کے استعمال کردہ لفظ “لوح برقیات“ کا تو مزہ ہی آ گیا۔

    اللہ آپ کو خوب کامیابی دے۔
     
  7. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام علیکم جناب محترم م۔م۔مغل صاحب۔
    امید کرتا ہوں کہ ہمیں آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
     
  8. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    خوش آمدید۔۔ :222:
     
  9. م۔م۔مغل
    آف لائن

    م۔م۔مغل مہمان

    محترمی کاشفی صاحب۔

    آداب و سلامِ مسنون

    بہت شکریہ خیر مقدم کا اور اتنی پرخلوص دعائوں کے لیے۔

    نیازمند
    م۔م۔مغل
     
  10. م۔م۔مغل
    آف لائن

    م۔م۔مغل مہمان

    آہا ۔۔۔۔۔۔۔ بھئی آپ کانام پڑھ کر مزا آگیا۔۔
    دراصل میرے منجھلے بھائی کا نام بھی ہارون الرشید ہے۔۔
    بہرحال جناب ہارون صاحب۔ بہت شکریہ کہ آپ نے مجھ ناچیز
    کو اپنے لطف و کرم کے قابل جانا اور خوشی کا بے ساختہ اظہار
    بھی فرمایا۔ ایک بار پھر بہت شکریہ

    نیاز مشرب
    م۔م۔مغل
     
  11. م۔م۔مغل
    آف لائن

    م۔م۔مغل مہمان

    السلام و علیکم
    محترمہ “مسز مرزا“
    بہت شکریہ کہ آپ کو مجھ ناچیز و کج فہم کا انداز بھایا
    اور آپ نے اس کا اظہار بھی فرمایا۔ یقینا مجھے آپ سبھی احباب
    سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

    نیاز مند
    م۔م۔مغل
     
  12. م۔م۔مغل
    آف لائن

    م۔م۔مغل مہمان

    ارے ارے ۔۔۔۔۔ پیارے صاحب (نعیم بھیا)
    مجھے خبر نہیں تھی کہ کوئی مجھے یوں بھی جان لے گا۔
    بہر حال میں انتہائی ممنون و متشکر ہوں کہ آپ نے مجھے اتنے
    خلوص اور محبت کے ساتھ خوش آمدید کہا اور۔۔۔ نہ صرف
    خوش آمدید کہا بلکہ اپنا گرویدہ بنا لیا ۔۔ میں آپ سے گزارش کروں گا
    کہ آپ مجھے حیرت کے سمندر میں غوطے کھانے سے بچائیں اور فرمائیں
    کہ ۔۔۔ کیسے آپ مجھے جانتے ہیں گو کہ میں ایک طفلِ مکتب ہوں اور
    گھر سے باہر بھی نہیں نکلتا،،، :suno:
    رہی بات سیکھنے کی تو حضور میں خود یہاں سیکھنے آیا ہوں۔
    اور امید ہے کہ آپ سبھی احباب سے اچھی طرح سیراب ہو سکوں گا
    اپنی دعائوں میں یاد رکھیئے گا۔

    آپ کا اور آپ کا
    م۔م۔مغل
     
  13. م۔م۔مغل
    آف لائن

    م۔م۔مغل مہمان

    عزیز ان آر بی ۔۔
    آداب و سلامِ مسنون
    بہت شکریہ ۔۔ اتنے خوبصورت انداز میں خیر مقدم کیلئے
    مجھے امید ہے قدم قدم پر آپ سبھی احباب سے گفتگو کا
    شرف حاصل رہے گا۔۔۔ ایک بار پھر شکریہ
    نیاز مند
    م۔م۔مغل
     
  14. م۔م۔مغل
    آف لائن

    م۔م۔مغل مہمان

    عزیز آبی ٹو کول۔
    وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبراکاۃ
    بہت شکریہ اس درجہ پزیرائی کا
    کھل اٹھا پھول مرے جسم کی انگنائی کا۔
    رہی بات سیکھنے کی تو ہم بھی اسی غرض سے حاضر ہوئے ہیں۔
    طالبِ دعا
    م۔م۔مغل
     
  15. م۔م۔مغل
    آف لائن

    م۔م۔مغل مہمان

    بہت شکریہ مریم یوسف صاحبہ
     
  16. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    تعارف

    م۔،م مغل صاحب آپ کا تعارف بھترین لگا :a165:
     
  17. م۔م۔مغل
    آف لائن

    م۔م۔مغل مہمان

    Re: تعارف

    جناب۔۔۔مجیب منصور صاحب
    آپ کا لہجہ خوب لگا۔۔۔۔۔۔۔۔

    نیاز مند
    م۔م۔مغل
     
  18. رامش جان
    آف لائن

    رامش جان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جنوری 2007
    پیغامات:
    45
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    اسلام و علیکم
    محترم م م مغل جی اس بزم میں خوش امدید اپ کے نام اور کلام سے تو میں محفل سخن سے ہی معترف ہوں یقینا اپ کی امد اس بزم کے لیے ہم سب کے لیے ایک خوش ائند بات ہے وسلام مخلص رامش جان
    ،،،،،،[​IMG]
    [​IMG]
     
  19. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    السلام علیکم: محترم م۔م مغل صاحب!

    آپ کا تعارف جان کر بہت خُوشی ہُوئی۔ اُمید کرتا ہوں آپ “ہماری اُردو“ پر ایک بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
     
  20. کنول
    آف لائن

    کنول ممبر

    شمولیت:
    ‏4 اگست 2006
    پیغامات:
    161
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    م م مغل جی ،۔۔۔

    آپ کے بارے میں جان کر اچھا لگا،۔۔

    آپ کی نگارشات پڑھنے کا اتفاق تو نہیں ہوا لیکن آپ کے تعارف کروانے کے انداز اور شعر سے ہی آپ کی شخصیت و ہنر کی دلکشی نظر آتی ہے۔

    یقینا آپ اس بزم میں ایک خوبصورت اضافہ ہیں۔
     
  21. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    م م مغل صاحب آپ کدھر غائب ہو گئے آتے رہیں صاحب یہاں پر۔۔
     
  22. م۔م۔مغل
    آف لائن

    م۔م۔مغل مہمان

    م۔م۔مغل( افسانہ نگار، کالم نگار ، ،مجسمہ طراز) تفصیلی تعارف

    محترم خواتین و حضرات
    السلام وعلیکم ورحمۃ اللہ وبرکاۃ و آداب

    سب سے پہلے تو میں معذرت خواہ ہوں کہ ایک عرصے سے بزم سے بغیر اطلاع غائب ہوں وجہ کچھ یوں ہے کہ اس دوران اللہ نے مجھے میری پہلی اولاد سے نوازا ۔۔ یعنی بیٹی عطا کی جسکا نام میں نے صائمہ مغل رکھا اس کے بعد آمنہ رکھا۔ ۔۔ آج وہ قریبان ڈیڑھ ماہ کی ہے۔۔اسی مصروفیت اور دفتری کام کے بے پناہ دبائو نے مجھے بستر سے لگادیا لگ بھگ پندرہ دن بستر پر شکن آزمائی کرنے کے بعد اب چونکہ میں دیگر بیسیوں فورمز پر حاضر ہوتا ہوں۔۔ لہذا یہاں تک آنے آنے میں خاصی تاخیر ہوگئی۔۔ میں آپ سب احباب کا فرداََ فرداَ ممنون ہوں کہ اس قدرتپاک سے میرا نہ صرف خیر مقدم کیا بلکہ ۔۔ میری بھرپور حوصلہ افزائی بھی فرمائی۔۔۔ میں نے سوچا کہ آپ احباب کو اپنے بارے میں تفصیلی آگاہ کروں سو ایک تفصیلی سوانحی خاکہ پیشِ خدمت ہے ملاحظہ کیجئے۔۔

    موضوع کی تفصیل: کچھ میرے بارے میں “ قلم برداشتہ “
    --------------------------------------------------------------------------------
    مجھے آج اس بزم میں محض چند عشری ساعتیں ہی گزری ہیں ، مگر احباب کی جانب سے تہنیتی برقی مکتوب (ای میل)سے میری حالت “ ناطقہ سر بہ گریباں اور خامہ انگشت بہ دنداں “ والی ہے۔ میں احباب کا ممنون و متشکر ہوں کہ آپ نے اتنے کم وقت میں مجھے شرفِ محبت بخشا۔۔۔۔ بہر کیف مدعا بتصریفِ وقت یہ کہ مجھے اپنے حوالے سے احبا ب کو اس گوشے میں کچھ عرض کرنا ہے ۔۔۔ تو شروع کرتے ہیں۔

    بندہ ناچیز کا نام محمد محمود مغل ہے اور قلمی نام “ م۔م۔مغل “ ہے ، 12 نومبر 1979 بروز پیر اس دنیائے فانی میں آنکھ کھولی۔ میرے کا ننھیال “بنارس“ (مشترکہ ہندوستان) اور ددھیال“بانس بریلی“(مشترکہ ہندوستان) سے ہے ۔۔ آباءاجداد منگولیہ سے چلے تھے اور گھوڑے کے سموں سے زمین کو روندتے پھاندتے ہندوستان آ رُکےاور صدیوں حکمرانی کے مزے لوٹے ، کئی نے رعایا کو رعیا کیا اور کئی نے راعی ۔۔ 12 مئی 1857 میں اپنے انجام سے دوچار ہوئے ۔ میرے دادا حیات محمد مغل برطانوی سپاہ کے اسلحہ خانے میں اسلحہ سازی سے وابستہ تھے۔دادی حضور کی ناسازیء طبع کی وجہ کر محکمانہ رخصت لے کر پرفضا مقام (موجودہ سرحدی علاقے ایبٹ آباد میں“پنج گرایاں“ (پانچ گائوں) میں ٹھہرے اسی دوران غدر کہیئے یا تقسیم بہرحال پاکستان کا وجود بھی ممکن ہوگیا اسی دوران میری دادی صاحبہ دنیائے فانی کو آخری سلام کہہ کر رخصت ہوئیں ۔۔ دادا بھی دل برداشتہ دادی کے فوراً بعد ہی میرے تایا ، والد اور دو چچائوں سمیت دو پھپھیاں روتے چھوڑ کر رخصت ہوئے ۔۔ قریبا 22 سال کی وہاں سکونت کا صلہ زبان کی تبدیلی کی صورت ملا ، یعنی اردو سے ہندکو اور پشتو۔۔ خیر والدین کا عقدکراچی میں ہوا والد یہاں بسلسلہ روزگار آئے تھے۔۔اور پھر ہم آئے ۔۔۔ 6 سال کی عمر میں قرآن ناظرہ کا شرف حاصل ہوا عصری تعلیم جاری رہی 13 برس کی عمر میں قرآن حفظ کے لیئے داخلِ مدرسہ (مبارک مسجد گزری کراچی) ہوئے پانچ سپارے حفظ کیے اور پھر میٹرک اور پر FSc انجینیرنگ اور پھر بی اے (فائن آرٹس)۔۔ تعلیمی سلسلہ کے ساتھ ہی بارہ برس کی عمر سے ہی روزگار کا بوجھ بھی ساتھ رہا ۔۔ شروع شروع میں کتابت ۔ پھر مصوری (اشتہاری) ۔۔ ۔۔ سلسلہ آگے بڑھتا چلا گیا ۔۔۔اب ایک اشتہاری محکمہ میں بطور ہدایتکار (آرٹ ڈائریکٹر) اور “مصور“ ہوں۔۔۔شاعری کا عارضہ بچپن میں قتیل شفائی صاحب کی رہائش گاہ پر منعقدہ نشستوں سے لاحق ہوا اور اس کا اظہار کوئی 1998 سے ہوا۔۔ پہلا شعر جو مجھے یاد ہے کچھ یوں تھا

    اوروں کو سنانے سے کسک اور بڑھے گی
    کیا تم بھی مرے غم کی کہانی نہ سنو گے

    مشق جاری ہے نہ شاعر ہونے کا زعم ہے نہ ہی کسی سے مقابلہ، تین برس قبل پہلا افسانہ بعنوان “جرس“ لکھا اور تنقیدی نشست میں کامیابی سے ہمکنار ہوکر ۔۔ افسانہ باقائدہ لکھنا شروع کردیا،
    مصوری کی باقائدہ سیکھی نہیں ۔۔ مگر میرے ہمدم اور دوست وسیم احمد (شی میگزین کے ہیڈ) سے بنیادی تیکنیک سے شناسائی حاصل کی اور 2001 میں صادقین ایوارڈ میں خطاطی میں پہلا اور مصورانہ آہنگ میں تیسرا کل پاکستان تمغہ حاصل کیا۔۔ کالم نگاری بھی تقریبا تین سال سے جاری ہے کراچی کے روزناموں میں بہت کم مگر کینیڈا کے “کارواں“ میں باقائدگی سے ہفتہ وار کالم کا سلسلہ جاری ہے ۔۔ فنِ بت سازی (اسکلپچر) سے تھوڑی بہت شُد بُد ہے ۔۔فارغ وقتوں میں ٹھٹھول کر لیتا ہوں۔
    لیاقت علی عاصم، عزم بہزاد، اعجاز رحمانی ، جاذب قریشی، اقبال خاور، سرورجاوید، صادق مدہوش،احمد صغیر صدیقی، ہمسایہ ملک بھارت کے بیکل اتساہی، منور رانا، ڈاکڑنزہت انجم، سمیت سیکڑوں زعمائے ادب کے ساتھ شرفِ مجلس حاصل ہے۔

    انٹر نیٹ پر تیرہ برس سے کما کھا رہا ہوں۔ بیسیوں ادبی سائٹس اور فورم سے منسلک ہوں کئی فورم پر موڈریٹر ہوں اپنی ادبی تنظیم “ سخن دوستاں“ کا بھی ایک فورم چلا رہا ہوں۔

    امید ہے آپ احباب میری یہاں موجودگی کا خیر مقدم فرمائیں گے۔ اور حوصلہ بڑھائیں گے۔۔
    آپ کی گراں قدر آراء کا انتظار رہے گا۔
    نیاز مشرب
    شہرِ عروساں “ کلاچی“ سے
    م۔م۔مغل
     
  23. زمردرفیق
    آف لائن

    زمردرفیق ممبر

    شمولیت:
    ‏20 فروری 2008
    پیغامات:
    312
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    کوش امدید :dilphool:
     
  24. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    :salam: جناب م م مغل صاحب۔
    گو کہ ہم سب آپ کو پہلے بھی خوش آمدید کہہ چکے ہیں۔ لیکن بار دیگر خوش آمدید :dilphool:

    آپ کا تعارف جان کربہت خوشی ہوئی ۔ آپ جیسے اہل ادب اور اہل ذوق کا وجود ہماری اردو کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ انشاءاللہ آپ کو یہاں پرخلوص محبتیں ملیں گی۔

    امید ہے آپ ہماری اردو کو اپنی ادبی کاوشوں سے جلد مزین فرمائیں گے۔ شکریہ
     
  25. م۔م۔مغل
    آف لائن

    م۔م۔مغل مہمان

    بہت بہت شکریہ زمرد رفیق ۔۔
    اپ کے خلوص کا معترف
    نیازمشرب
    م۔م۔مغل
     
  26. م۔م۔مغل
    آف لائن

    م۔م۔مغل مہمان

    نعیم رضا صاحب
    دوبارہ خوش آمدید کہنے کے زحمت گوارا کرنے پر میری معذرت
    آپ نے ایک بار پھر ناچیز کو اس قدر حوصلہ اور پزیرائی عطا کرنے
    پر صمیمِ قلب سے ممنون و متشکر ہوں۔۔
    انشاء اللہ بہت جلد اپنی نگارشات پیش کردوں گا
    طالبِ دعا
    م۔م۔مغل
     
  27. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    عزیزم م۔م۔مغل صاحب ؛ فورم پر آ پ کی ایک بار پھر واپسی نیک گوؓ ں ہے،بھت خوشی ہوئی اللہ تعالی آپ دونوں عالم کی سعادتیں نصیب فرمائے
     
  28. م۔م۔مغل
    آف لائن

    م۔م۔مغل مہمان

    بہت شکریہ برادرم مجیب منصور صاحب۔۔
    باری تعالی آپ کی دعائیں میرے ، اور آپ سمیت
    ہم سب کے حق میں مستجاب فرمائے (اٰمین)
     
  29. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    مغل صاحب۔ آپکے شعر

    مغل شاید میں آگیا ہوں‌جنوں کی آخری حد تک
    جہاں‌جاتا ہوں ہنگامہ اسی محفل میں بپا ہوتا ہے

    کے مصداق آپ کی دوبارہ آمد سے دیکھیے آپ کو پھر سے خوش آمدید کہنے کا ہنگامہ شروع ہوگیا ہے۔ ماشاءاللہ۔

    اس لیے میری طرف سے بھی بار دگر خوش آمدید
    اس درخواست کے ساتھ کہ ہماری اردو کو بھی اپنے قیمتی وقت اور فن میں سے تھوڑا سا حصہ دیجئے گا۔
    شکریہ
     
  30. م۔م۔مغل
    آف لائن

    م۔م۔مغل مہمان

    بہت بہت شکریہ نورالعین صاحبہ
    اب یہ تو آپ پر ہی منحصر ہے ۔۔ جسے چاہیں سرفراز کریں۔
    بڑے خلوص اور تپاک سے بارِ دگر خیر مقدم کیلئے صمیم ِ قلب
    سے ممنون و متشکّر ہوں۔
    صرف آپ کی ہی نہیں ہماری بھی اردوہے ۔۔ضرور میں حاضر ہوں
    جو خدمت مجھ سے بن سکی میں دامے درہمے قدمے سخنے
    حاضر ہوں۔۔

    اپنا خوب خیال رکھئے گا۔
    ارادت کیش
    م۔م۔مغل
     

اس صفحے کو مشتہر کریں