1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مثنوی گلشن راز از شیخ محمود شبستری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ از قلم عظیم اللہ

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از rohaani_babaa, ‏22 اکتوبر 2011۔

  1. rohaani_babaa
    آف لائن

    rohaani_babaa ممبر

    شمولیت:
    ‏23 ستمبر 2010
    پیغامات:
    197
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام علیکم!
    قریبا آٹھ مہینے پہلے ہمارے ایک دوست غلام سرور شباب ساکن حویلی لکھا اوکاڑہ نے اپنے رسالے یا کتاب میں چھاپنے کے لیئے ہم کو گلشن راز کا ترجمہ اور تشریح کرنے کو کہا تو بندہ نے حامی بھر لی لیکن یہ ایک بہت مشکل کام ثابت ہوا کیوں کہ ترجمہ تو آسان تھا لیکن تشریح ازحد مشکل اوردقیق ۔۔۔۔۔پس مقدمہ تک کام نمٹا کر اس بھاری پتھر کو چوم کر چھوڑ دیا۔
    چونکہ یہ کتاب metaphysics پر مبنی ہے اور خوش قسمتی سے ہماری اردو پیاری اردو میں اس کا مناسب زمرہ علوم مخفی کے حوالہ سے مؤجود ہے جس کا کسی اور فورم میں تصور ہی محال ہے لہٰذا اس کو ادھر ہی پیش کیا جاتا ہے۔پڑھیے اور سر دھنیئے اور اگر سمجھ شریف میں بات آجائے تو روحانی بابا کو دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
    پیش کردہ مواد میں ہر آپ کو مختلف الوان نظر آئیں گے ہر رنگ کا ایک خاص اشارہ ہے جو کہ درج ذیل ہے:
    اشعار کا سرخ رنگ ہے اور تشریح میں رنگ احمری شعر کی طرف دال ہے۔
    الفاظ کے مطالب کا نیلا رنگ ہے۔
    کلام اللہ کا گلابی رنگ ہے۔
    حدیث شریف صلی اللہ علیہ وسلم کا سلیٹی رنگ ہے۔
     
  2. rohaani_babaa
    آف لائن

    rohaani_babaa ممبر

    شمولیت:
    ‏23 ستمبر 2010
    پیغامات:
    197
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مثنوی گلشن راز از شیخ محمود شبستری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ از قلم عظیم اللہ

    حضرت محمود شبستری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ المقلب بہ سعد الدین بن عبدالکریم المعروف بہ امین الدین کی ولادت باسعادت ۶۸۷ہجری بمطابق 1288؁ء بمطابق شبستر نامی گاؤں میں پیدا ہوئے اور اسی نسبت سے شبستری کہلائے ۔شبستر تبریز شہر سے آٹھ فرسخ کے فاصلہ پر واقع ہے جو کہ مؤجودہ ملک آذربائی جان مشرقی حصہ ہے۔
    شیخ محمود شبستری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا مشہور زمانہ کلام جو کہ مثنوی گلشن راز کے نام سے مشہور ہے جو شوال المکرم۷۱۷ہجری بمطابق 1311؁ء میں نظم کیا گیا اس علم و عرفان بھری عظیم مثنوی کی تخلیق کا سہرا رخ الدین امیر حسین ہروی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے سَر جاتا ہے جو کہ بہاؤالدین زکریا ملتانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے خلفیہ تھے آپ نے ایک معنویت بھرا خط جس میں 17 سوالات مندرج تھے بصورت اشعار تبریز کے ارباب معنی کی طرف بھیجا۔قاصد نے یہ خط بھری محفل میں بلند آواز میں پڑھا اورجس کا جواب اشعار کی صورت طلب کیا گیا تھا ۔جب قاصد سوالات پڑھ چکا تو محفل میں سناٹا چھا گیا پس محفل میں مؤجودمحمود شبستری کے ہادی و مرشد د شیخ یعقوب تبریزی نے شیخ محمودشبستری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو حکم دیاکہ ان کا جواب دو تاکہ اہل علم نفع حاصل کریں۔
    علم و عرفان بھری یہ مثنوی 997اشعار سے مزین ہے ۔گلشن راز کی عظمت اور بلند معانی سے متاثر ہو شیخ اقبال لاہوری نے زبور عجم میں گلشن راز جدید کے نام سے اپنے خیالات اور افکارکو تحریر کیا۔
    شیخ محمود شبستری رحمۃ اللہ علیہ نے سخن اور منثور دونوں صورتوں میں اپنے افکار و خیالات سپرد قلم فرمائے ہیں ان منظوم اور نثری کتب کے نام مندرجہ ذیل ہیں
    مثنوی گلشن راز = منظوم
    مثنوی سعادت نامہ = منظوم
    مثنوی کنز الحقائق = منظوم
    کتاب حق الیقین فی معرفۃ رب العالمین = منثور
    کتاب مرات المحققین = منثور
    سعادت نامہ: یہ عرفانی مثنوی آٹھ ابواب اور تقریبا تین ہزار اشعار سے مزین ہے ہرباب چند فصول پر مشتمل ہے۔سعادت نامہ کا پہلا شعر تبرکا ً پیش خدمت ہے۔ ؎
    حمد و فضل خدائے عزوجل
    ھست بر بندہ واجب از اول
    آن کریمی کہ داد روز نخست
    اعتقاد صحیح و راے درست
    کنز الحائق: پہلا شعر تبرکا ً پیش خدمت ہے۔ ؎
    بنام آن کے اول کرد و آخر
    بنام آن کہ باطن کرد و ظاہر
    درمیان میں فرماتے ہیں ؎
    برو جان پدر بشنو ز محمود
    کزینش جز حقیقت نیست مقصود
    حق الیقین: کتاب کا آغاز اسطرح ہوتا ہے ؎
    اے پیدا تر از ھر پیدائی
    و ے آشکارا تر از ہر ہویدائی
    پیدائی تو با پنھانی سازگار
    و پنھانی تو چون پیدائی آشکار
    نہ پیدائی تو از پنھانی درمیان
    ونہ پنھانی تو از پیدائی برکران
    شیخ محمود شبستری نے اس کتاب میں رب العالمین کی معرفت کو حق الیقین کے ساتھ بیان فرمایا ہے اور ہر پانچویں یا چھٹی سطر میں نص سے مَس ہے۔چنانچہ وہ اس کتاب کے بارے میں فرماتے ہیں۔
    ’’ اے جان عزیز این کتاب مسمی است بہ حق الیقین فی معرفۃ رب العالمین کہ حضرت عزت از خزانۂِ غیب بہ این ضعیف مسکین کرامت فرمود ہ، مشتمل است برھشت باب بازاء ابواب بھشت و ہر بابے از آن مشتمل بر حقائق و دقائق ولطائف و ترتیب باب ھا این است۔باب اول در ظہور ذاتی حق مبارک و تعالیٰ و تقدس و بیان مقام معرفت ،باب دوم در ظہور صفاتی او تعالی و بیان مقام علم او، باب سوم در مظاہر و مراتب آن و بیان مبدائ،باب چہارم دروجوب وحدت واجب تعالی،باب پنجم درممکن الوجود و کثرت،باب ششم درتعین حرکت وتجدد تعینات ،باب ھفتم در حکمت تکلیف و جبر و قدر و سلوک‘‘
    ترجمہ: ’’ اے عزیز ازجان میری یہ کتاب حق الیقین جو کہ رب العالمین کی معرفت سے متعلق ہے ۔اللہ تبارک تعالیٰ نے اپنے خزانۂِ غیب سے مجھ ضعیف و مسکین کو اس اعزازسے معزز کیا۔یہ کتاب آٹھ ابواب پر مشتمل ہے اور ہر باب لطیف حقائق سے مرتب ہے ۔ابواب کی ترتیب کچھ اسطرح سے ہے:
    باب اول: در ظہور ذاتی حق مبارک و تعالیٰ و تقدس و بیان مقام معرفت(اللہ تبارک تعالیٰ کی تقدیس ،مقام معرفت اور ذات کی مظہریت کا بیان)
    باب دوم: اللہ تبارک تعالیٰ کے علم اورصفات کی مظہریت کا بیان
    باب سوم: ذات باری تعالیٰ کے مظاہر و مراتب اور مبداء کا بیان
    باب چہارم: وجوب وحدت واجب تعالیٰ کا بیان
    باب پنجم: ممکن الوجود اور کثرت کا بیان
    باب ششم: تعین حرکت اور تجدد تعینان کا بیان
    باب ہفتم: جبر و قدر و قضاء کا بیان
    مرآت المحققین: یہ رسالہ سات ابواب پر مشتمل ہے۔
    باب اول: دربیان نفس طبیعی و نباتی و حیوانی و انسانی و قوتھائے ایشان و خادمان ایشان۔
    باب دوم: درصورت مؤجودات
    باب سوم: دربیان واجب و ممکن و ممتنع
    باب چہارم: حکمت در آفرینش چیست
    باب پنجم: دربیان مبداء و معاد
    باب ششم: در برابر کردن آفاق و انفس یعنی برابر کردن آدمی با عالم
    باب ہفتم: درتطبیق آفاق وانفس
    شیخ محمود شبستری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا وصال 1320ء ء میں ہوا اور آپ کا مزار شریف بمقام شبستر مرجع خلائق ہے۔
     
  3. rohaani_babaa
    آف لائن

    rohaani_babaa ممبر

    شمولیت:
    ‏23 ستمبر 2010
    پیغامات:
    197
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مثنوی گلشن راز از شیخ محمود شبستری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ از قلم عظیم اللہ

    [​IMG]

    Uploaded with ImageShack.us
     
  4. rohaani_babaa
    آف لائن

    rohaani_babaa ممبر

    شمولیت:
    ‏23 ستمبر 2010
    پیغامات:
    197
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مثنوی گلشن راز از شیخ محمود شبستری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ از قلم عظیم اللہ

    [​IMG]

    Uploaded with ImageShack.us
    باب اول: دربیان نفس طبیعی و نباتی و حیوانی و انسانی و قوتھائے ایشان و خادمان ایشان۔
    باب دوم: درصورت مؤجودات
    باب سوم: دربیان واجب و ممکن و ممتنع
    باب چہارم: حکمت در آفرینش چیست
    باب پنجم: دربیان مبداء و معاد
    باب ششم: در برابر کردن آفاق و انفس یعنی برابر کردن آدمی با عالم
    باب ہفتم: درتطبیق آفاق وانفس
    شیخ محمود شبستری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا وصال 1320؁ء میں ہوا اور آپ کا مزار شریف بمقام
    شبستر مرجع خلائق ہے۔
     
  5. rohaani_babaa
    آف لائن

    rohaani_babaa ممبر

    شمولیت:
    ‏23 ستمبر 2010
    پیغامات:
    197
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مثنوی گلشن راز از شیخ محمود شبستری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ از قلم عظیم اللہ

    [​IMG]

    Uploaded with ImageShack.us
    [​IMG]

    Uploaded with ImageShack.us
     
  6. rohaani_babaa
    آف لائن

    rohaani_babaa ممبر

    شمولیت:
    ‏23 ستمبر 2010
    پیغامات:
    197
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مثنوی گلشن راز از شیخ محمود شبستری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ از قلم عظیم اللہ

    [​IMG]

    Uploaded with ImageShack.us
    [​IMG]

    Uploaded with ImageShack.us
     
  7. rohaani_babaa
    آف لائن

    rohaani_babaa ممبر

    شمولیت:
    ‏23 ستمبر 2010
    پیغامات:
    197
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مثنوی گلشن راز از شیخ محمود شبستری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ از قلم عظیم اللہ

    [​IMG]
    By princeofpeshawar at 2011-10-20
     
  8. rohaani_babaa
    آف لائن

    rohaani_babaa ممبر

    شمولیت:
    ‏23 ستمبر 2010
    پیغامات:
    197
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مثنوی گلشن راز از شیخ محمود شبستری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ از قلم عظیم اللہ

    [​IMG]
    Uploaded with ImageShack.us
    [​IMG]

    Uploaded with ImageShack.us
     
  9. rohaani_babaa
    آف لائن

    rohaani_babaa ممبر

    شمولیت:
    ‏23 ستمبر 2010
    پیغامات:
    197
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مثنوی گلشن راز از شیخ محمود شبستری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ از قلم عظیم اللہ

    [​IMG]

    Uploaded with ImageShack.us
    فرمایا ؎
    جہانِ خلق و امر از یک نفس شد
    کہ ہم آن دم کہ آمد باز پس شد
    ترجمہ:مخلوقات اور عالم ارواح کی پیدائش ایک پھونک سے ہوئی اور جو دم آیا وہ واپس ہوگیا۔(لَہُ الْخَلْقُ وَالأَمْرَُ۔الاعراف:54) دیکھوامر اورخلق اُسی کا ہے ۔
    تشریح: خلق وہ عالم ہے جو کہ مادہ اور مدت کی شرط کے ساتھ تخلیق کی گئی ہو اور امر وہ عالم ہے جو اپنے مؤجد کے ساتھ مادہ اور مدت کے بغیر مؤجود ہوپس یہ دونوں عالم ایک نفس رحمانی یعنی ایک تجلی حق سے کثرات کے آئینوں میں جلوہ گر ہوئے اسی لیئے کہا کہ جہانِ خلق و امر از یک نفس شد دم(پھونک)یعنی نفس رحمانی کا وجود عالم پر فیضان کرکے یعنی سیر نزولی کرکے تنزلات کے مراتب تک پہنچا وہ آخری مرتبۂِ انسانی ہے پھر اسی دم یعنی نفس رحمانی کا مرتبہ انسانی سے سیر رجوعی کے ساتھ اپنی اصل کو پہنچا یعنی قید اور کثرت کو چھوڑ کر تنزیہہ (مصفاہوکر)کرکے مرتبۂِ اول کو پہنچ کر مطلق ہوا اسی لیئے کہا
    کہ ہم آن دم کہ آمد باز پس شد
    ا اس نکتہ کو مولانا روم نے کیا خوب بیان کیا ہے ؎
    صورت از بے صورتی آمد بروں باز شد انا الیہ راجعوں
    ترجمہ : اُس بے صورت یعنی جس کی چونی و چگونی نہ ہو کی تجلی ہوئی اور پھرمنعکس ہوکر اپنے اصل کو لوٹ گئی۔(بے حد رمزاں دسدا میرا ڈھولن ماہی)
    http://www.youtube.com/watch?v=CjOtMULOYXI&feature=related
    ولے ایں جا ئے گاہ آمد شدن نیستٍ
    شدن چوں بنگری خبر آمدن نیست

    ترجمہ: اس جگہ پر آنا جانا نہیں ہے لیکن اس آنے جانے کی کوئی خبر نہیں ہے۔
    تشریح: وجود واحدِ مطلق کے سوا کوئی وجود حقیقی نہیں ہے اور وجود ِ اشیاء سے مراد حق تعالیٰ کی تجلی ہے جو
     
  10. rohaani_babaa
    آف لائن

    rohaani_babaa ممبر

    شمولیت:
    ‏23 ستمبر 2010
    پیغامات:
    197
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مثنوی گلشن راز از شیخ محمود شبستری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ از قلم عظیم اللہ

    [​IMG]

    Uploaded with ImageShack.us
    [​IMG]

    Uploaded with ImageShack.us
     
  11. rohaani_babaa
    آف لائن

    rohaani_babaa ممبر

    شمولیت:
    ‏23 ستمبر 2010
    پیغامات:
    197
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مثنوی گلشن راز از شیخ محمود شبستری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ از قلم عظیم اللہ

    [​IMG]
    By princeofpeshawar at 2011-10-21
    [​IMG]

    Uploaded with ImageShack.us
     
  12. rohaani_babaa
    آف لائن

    rohaani_babaa ممبر

    شمولیت:
    ‏23 ستمبر 2010
    پیغامات:
    197
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مثنوی گلشن راز از شیخ محمود شبستری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ از قلم عظیم اللہ

    [​IMG]

    Uploaded with ImageShack.us
    [​IMG]

    Uploaded with ImageShack.us
     
  13. rohaani_babaa
    آف لائن

    rohaani_babaa ممبر

    شمولیت:
    ‏23 ستمبر 2010
    پیغامات:
    197
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مثنوی گلشن راز از شیخ محمود شبستری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ از قلم عظیم اللہ

    [​IMG]

    Uploaded with ImageShack.us
    [​IMG]

    Uploaded with ImageShack.us
     
  14. rohaani_babaa
    آف لائن

    rohaani_babaa ممبر

    شمولیت:
    ‏23 ستمبر 2010
    پیغامات:
    197
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مثنوی گلشن راز از شیخ محمود شبستری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ از قلم عظیم اللہ

    [​IMG]

    Uploaded with ImageShack.us
    [​IMG]

    Uploaded with ImageShack.us
     
  15. rohaani_babaa
    آف لائن

    rohaani_babaa ممبر

    شمولیت:
    ‏23 ستمبر 2010
    پیغامات:
    197
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مثنوی گلشن راز از شیخ محمود شبستری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ از قلم عظیم اللہ

    یکے از بحر وحدت گفت اناالحق
    یکے از قرب و بُعد و سیر زورق

    ترجمہ: کسی نے وحدت کے سمندر میں کود کر اناالحق کہا کسی نے قرب اور دوری اور سیر کشتی سے کہا۔
    تشریح: منصور حلاج نے وحدت کے سمندرکی شناوری کے بعد اناالحق کا نعرہ مستانہ بلند کیا ۔بایزید بسطامی رحمۃ اللہ علیہ نے کہا سبحانی ما اعظم شانی(میں پاک ذات ہوں اور میری شان بلند) اور ما فی جبتی الا اللہ (میرے جبے میں اللہ کے سوا کوئی نہیں ہے اور اس بات کو بلھے شاہ رحمۃ اللہ
    علیہ نے پنجابی میں اس طرح ادا کیا ہے)
    http://www.youtube.com/watch?v=QKeXSNJZblU
    (عارف سرمستِ الست شاہ نیاز بریلوی کو جب کثرت میں وحدت کا جلوہ نظر آیا تو پکار اٹھے)
    http://www.youtube.com/watch?v=GgzUJQRmzEo&feature=player_embedded
    قطرے کا دریا میں شامل ہوجانا یا مقصد حقیقی میں وصول یا صفات الٰہی کے ساتھ متصف ہونے کو قرب کہتے ہیں ۔میاں محمد بخش کھڑی شریف والے سیف الملوک میں فرماتے ہیں کہ ؎
    قطرہ ونج پوے دریا وے،فیر او کون کہاوے
    جس اپنا آپ وٹاوے آپ اوہو بن جاوے
    اور اسی حقیقت کو فرید الدین عطار رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اس طرح قلم بند کیا ہے
    گمانِ کج مبر ،بشنو ،زِعطارؔ
    ہرآن کو، در خداگم شدہ خدائیست
    ( اس بات پر غلط گمان نہ کر بلکہ عطار ؔ سے سُن کہ جو کوئی خدا میں گم ہوجاتا ہے تو وہ خدا ہوجاتا ہے)۔
    بابا بلھے شاہ فرماتے ہیں کہ
    رانجھا رانجھا کردی نی میں آپے رانجھا ہوئی
    رانجھا میں وچ، میں رانجھے وچ،غیر نہ آکھو کوئی
     
  16. rohaani_babaa
    آف لائن

    rohaani_babaa ممبر

    شمولیت:
    ‏23 ستمبر 2010
    پیغامات:
    197
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مثنوی گلشن راز از شیخ محمود شبستری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ از قلم عظیم اللہ

    [​IMG]

    Uploaded with ImageShack.us
    [​IMG]

    Uploaded with ImageShack.us
     
  17. rohaani_babaa
    آف لائن

    rohaani_babaa ممبر

    شمولیت:
    ‏23 ستمبر 2010
    پیغامات:
    197
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
  18. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مثنوی گلشن راز از شیخ محمود شبستری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ از قلم عظیم اللہ

    محترم روحانی بابا آپ نے بہت ہی خوب اور اعلیٰ کام کیا ہے ، میرا خیال ہے کہ اس کو اردو ادب میں ہونا چاہئے آپ کا کیا خیال ہے
     
  19. rohaani_babaa
    آف لائن

    rohaani_babaa ممبر

    شمولیت:
    ‏23 ستمبر 2010
    پیغامات:
    197
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مثنوی گلشن راز از شیخ محمود شبستری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ از قلم عظیم اللہ

    ہارون الرشید صاحب آپ بہتر سمجھتے ہیں کہ اس مواد کو کدھر ہونا چاہیے ہے ۔ملا کی دوڑ مسجد تک کے مصداق میرا کام تو پیش کرنا تھا تاکہ اگر کوئی اس کو گوگل پر تلاش کرے تو کم از کم اردو زبان میں اس کا ترجمہ اور تشریح پاسکے میرے خیال سے انٹر نیٹ کی دنیا میں ہم پہلے بندے ہیں جس نے مثنوی گلشن راز کو اردو زبان میں ترجمہ اور تشریح کے ساتھ پیش کیا ہے ۔مواد ذرا ثقیل ہے صرف معدودے چند لوگ ہی اس کو سمجھ پائیں گے بہرحال اللہ تبارک تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہر پڑھنے والے کا فہم کھول دے۔ آمین
     
  20. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مثنوی گلشن راز از شیخ محمود شبستری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ از قلم عظیم اللہ

    میں اپنی اور انتظامیہ کی طرف سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں
     
  21. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مثنوی گلشن راز از شیخ محمود شبستری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ از قلم عظیم اللہ

    اتنی اعلی کاوش پہ ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں