1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مثبت سلسلہء سوال و جواب ۔ کھیل کھیل میں وقت کا بہتر استعمال

'کھیلو کودو بنو نواب' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏22 اکتوبر 2006۔

  1. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مثبت سلسلہء سوال و جواب ۔ کھیل کھیل میں وقت کا بہتر استعمال

    خود دار انسان ایسے کسی بھی کام سے گریز کرتا ہے جس کے جواب میں‌اس کی عزت پر حرف آنے کا اندیشہ ہو۔۔دوسرے لفظوں میں‌وہ اپنی عزت کے بارے میں‌محتاط ہوتا ہے۔۔ایسے لوگ اپنی عزت کے ساتھ ساتھ دوسروں کی عزت کا بھی خیال رکھتے ہیں ،اسی لیے پروقار زندگی گزارتے ہیں۔

    مثبت اندازِ فکر کیسے پیدا ہوتا ہے؟
     
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مثبت سلسلہء سوال و جواب ۔ کھیل کھیل میں وقت کا بہتر استعمال

    مثبت انداز فکر اسی صورت میں پیدا ہوسکتا ہے جب ہم جذبہ ایمان سے سرشار ہوں، ہمارے دل خشیت الہی میں لرزاں ہوں، اخلاص ہمارے دلوں میں سرایت کرچکا ہو، انسانیت کی خدمت کا جذبہ موجزن ہو، اخلاقی اقدار کی پاسداری ہمارا شعار بن چکی ہو۔ حیاء ہماری آنکھوں کا زیور ہو اور مال و دولت کی طمع سے کوئی سروکار نہ ہو۔

    -------------------------

    کیا مردوں کو بھی عورتوں سے پردہ کرنا چاہیے؟
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مثبت سلسلہء سوال و جواب ۔ کھیل کھیل میں وقت کا بہتر استعمال

    عورتوں کی طرح پردہ سے مراد اگر ظاہراٌ پردہ ہے تو ایسی کوئی پابندی نہیں ۔ البتہ نظر کا پردہ ہر دو جنس پر لازم ہے۔ ظاہری آدابِ پردہ کے ساتھ ساتھ ہر ظاہری عمل کے باطنی تقاضے بھی ہوتے ہیں جنہیں‌ پورا کرنا ازبس ضروری ہوتا ہے وگرنہ ظاہری عمل محض دکھاوا و ریا کاری بن کر رہ جاتا ہے جس سے فائدہ کی بجائے الٹا خسارہ ہوتا ہے۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    انفرادی اور معاشرتی اصلاح میں سے زیادہ ضروری کونسی ہے؟
     
  4. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مثبت سلسلہء سوال و جواب ۔ کھیل کھیل میں وقت کا بہتر استعمال

    معاشرہ افراد کا مجموعہ ہے۔جب تک لڑی کا ہر موتی اپنی جگہ چمکدار نگینہ نہیں ہو گا لڑی خوبصورت نہیں ہو گی۔ اس لیے انفرادی اصلاح ہی ایک معاشرے کی اصلاح کر سکتی ہے۔اور جب میں انفرادی اصلاح کی بات کرتا ہوں تو سب سے پہلے اپنی اصلاح ضروری ہے کیونکہ جب تک میں خود کو ٹھیک نہ کر لوں مجھے یہ حق حاصل نہیں ہے کہ کسی اور پر انگلی اٹھاؤں۔ تبدیلی پہلے اپنے اندر لانی پڑتی ہے اور اپنے عمل سے دوسروں کی اصلاح کی جاتی ہے۔ ہم من حیث القوم دوسروں کی تو اصلاح کرنا چاہتے ہیں مگر اپنے اطوار پر نظر ثانی کرنے کو تیار نہیں ہیں۔
    ----------
    خود احتسابی کیا چیز ہے؟
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مثبت سلسلہء سوال و جواب ۔ کھیل کھیل میں وقت کا بہتر استعمال

    "خود احتسابی" اپنی اصلاح کا نکتہء آغاز اور اپنے ارتقاء کی مسلسل نگرانی کا نام ہے۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    خود اصلاحی کے عمل میں انسان کو کیسے معلوم ہوکہ اب میں اپنی اصلاح کرچکنے کے بعد اس قابل ہوگیا ہوں‌کہ "دوسروں" کی اصلاح کرنے کی کوشش کرسکوں ؟؟؟
     
  6. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مثبت سلسلہء سوال و جواب ۔ کھیل کھیل میں وقت کا بہتر استعمال

    میرا نہیں خیال کہ انسان کی اصلاح کا عمل کبھی مکمل ہوتا ہو۔۔۔خامیوں اور نقائص سے پاک تو صرف اللہ کی ذات ہے۔اس لیے اگر ہم یہی انتظار کرتے رہیں کہ جب ہماری اپنی اصلاح کا عمل مکمل ہوگا تبھی ہم دوسروں کی اصلاح کی طرف متوجہ ہوں گے تو امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا حکم کیسے تعمیل ہوسکے گا۔۔ اگر ہم ایک برائی بھی خود میں نہیں پاتے اوراسے دوسروں میں دیکھتے ہیں تو ہمیں اس کی اصلاح کی کوشش ضرور کرنی چاہیئے۔

    اصلاح کے عمل میں دوسروں کی عزتِ نفس کی کیا اہمیت ہے؟
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مثبت سلسلہء سوال و جواب ۔ کھیل کھیل میں وقت کا بہتر استعمال

    کہیں قول پڑھا تھا :
    اگر تو نے کسی کو اکیلے میں‌نصیحت کی تو اسکی اصلاح کی ۔ اور اگر دوسرے افراد کے سامنے اصلاح کی تو بگاڑ ڈالا ۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اولاد کی تربیت میں پیار و سختی کا تناسب کیا ہونا چاہیے؟
     
  8. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مثبت سلسلہء سوال و جواب ۔ کھیل کھیل میں وقت کا بہتر استعمال

    اگر سختی سے مراد مار پیٹ اور مسلسل تضحیک ہے تو اس کا تناسب ایک اور صفر ہونا چاہیے۔۔لیکن پیار محبت کے ساتھ ساتھ ایک اور چیز بھی اہم ہے وہ ہے "عزت "جس کا حق صرف بڑوں کو نہیں بلکہ عمر کے ہر دور میں اس کی ضرورت ہوتی ہے۔آپ بچے کو عزت دیں اور اس کے ساتھ محبت بھرا برتاو کریں اور سے یہ باور کرا دیں کہ اس کے ساتھ یہی رویہ رکھا جائے گا جب تک وہ خود کو اس کا مستحق ثابت کرتا رہے گا۔۔۔بچے کی تربیت میں سختی سے زیادہ مستقل مزاجی،اصول پسندی اورقواعد و ضوابط میں تسلسل کی ضرورت ہوتی ہے۔۔اگر بچے کو ایک روز غلط کام کرنے پر تھپڑ مار دیا جائے اور دوسرے دن وہی حرکت کرنے پرکچھ نہ کہا جائے تو آپ کی دی جانے والی سزا کی کوئی اہمیت باقی نہیں رہے گی۔۔۔میرے تجربےکے مطابق ۔انتہائی صورت میں بچے کو سزا کے طور پر نظر انداز کرنے کا عمل اسے فوراً راہ راست پر لے آتا ہے۔۔ یاد رکھنے کی بات ہے کہ بچہ وہی کرتا ہے جو اپنے بڑوں کو کرتے ہوئے دیکھتا ہے۔

    کیا والدین کی بھی تربیت کا انتظام ہونا چاہیئے۔۔؟
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مثبت سلسلہء سوال و جواب ۔ کھیل کھیل میں وقت کا بہتر استعمال

    والدین کی تربیت اصولا انکے والدین بننے سے بھی پہلے ہونا چاہیے ۔ ترقی یافتہ ممالک میں ایسی سہولیات سرکاری و غیر سرکاری سطح پر مہیا کی جاتی ہیں مگر حیرت کی بات ہے کہ بچوں کو انتہائی نرمی، شفقت، توجہ دیے جانے کے باوجود بالعموم اولاد نافرمان اور والدین کی محبت و تعظیم سے عاری نکلتی ہے ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ہمارے معاشرے میں ٹیلنٹ و اچھا ذہن ہونے کے باوجود ناکامیاں کیوں‌ہیں ؟
     
  10. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مثبت سلسلہء سوال و جواب ۔ کھیل کھیل میں وقت کا بہتر استعمال

    کامیابی کے لیے ٹیلنٹ بنیادی چیز نہیں ہے۔ کسی بھی کام کے ہونے کے لیے یقین اور کوشش لازمی ہے۔ ہم ٹیلنٹ پر زور دیتے رہتے ہیں اور ساتھ ساتھ بے یقینی یا دگرگوں کیفیت کا شکار رہتے ہیں اس لیے ناکام رہتے ہیں۔ ماضی پر غور کریں تو وہ ایجادات جن سے تاریخ کا رخ بدل گیا اس شعبے کے ماہرین نے نہیں کیں بلکہ ایسے لوگوں نے کی ہیں جن کو یقین تھا کہ موجودہ سائنس کچھ بھی کہے یہ ممکن ہے۔ اس یقین کو رکھتے ہوئے کوشش کی اور کامیاب رہے۔یقین اور کوشش کا مشترکہ نام توکل ہے اور اللہ فرماتا ہے "جب تم کسی کام کا ارادہ کر لو تو اللہ پر توکل کرو"۔
    ---------------
    کیا وسائل کی کمی ناکامی کا سبب ہو سکتی ہے؟
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مثبت سلسلہء سوال و جواب ۔ کھیل کھیل میں وقت کا بہتر استعمال

    وسائل کی کمی سفر کو آہستہ تو کرسکتی ہے لیکن ناکامی کی علامت نہیں ۔ وسائل کی کمی کو عزم مصمم اور یقیں محکم جیسی دیگر متبادل خصوصیات سے پورا کیا جاسکتا ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    میڈیا میں زرد صحافت کا عنصر کب سے شامل ہے؟
     
  12. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مثبت سلسلہء سوال و جواب ۔ کھیل کھیل میں وقت کا بہتر استعمال

    زرد صحافت تو کسی نہ کسی صورت میں ہمیشہ سے تھی۔۔لیکن جب سے نیوز چینلوں کی بہار آئی ہےاس میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔


    اتنی آزاد صحافت اور آزاد میڈیا کے ہوتے ہوئے عام آدمی کے مسائل کیوں کم نہ ہوسکے؟
     
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مثبت سلسلہء سوال و جواب ۔ کھیل کھیل میں وقت کا بہتر استعمال

    کیونکہ "مسائل کا حل کرنا" کسی طبقے کی، کسی سطح پر ، کبھی بھی ترجیح نہیں رہی ۔ ہرکوئی دو سے چار بنانے کے چکر میں ہے۔ اور اگر کوئی ایک بلکہ لاکھوں‌میں ایک "مسائل کا حل کرنے" کے لیے سنجیدہ ہوجائے تو اسکے ہم پیشہ اور خود عوام بھی اس کے برطرف کردیتےہیں۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اچھی دوستی میں بنیادی اہمیت کس شئے ہوتی ہے ؟
     
  14. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مثبت سلسلہء سوال و جواب ۔ کھیل کھیل میں وقت کا بہتر استعمال

    بے جا توقعات نہ رکھیں جائیں‌اور اعتماد قائم رکھتے ہوئے کسی دوست کی آزمائش نہ کی جائے۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    مستقل مزاجی کی پیدا اور برقرار رکھنے کی تربیت کہاں سے حاصل کی جائے؟
     
  15. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مثبت سلسلہء سوال و جواب ۔ کھیل کھیل میں وقت کا بہتر استعمال

    اپنے فیصلے خودکرنے ، ان کے نتائج کی ذمہ داری اٹھانے کی صلاحیت ہو تو مستقل مزاجی خود بخود پیدا ہوجاتی ہے۔ارادوں میں پختگی ہو تو مستقل مزاجی تادیر ساتھ رہتی ہے۔دوسروں پر انحصار کرنے والے اوراپنے فیصلوں کے لیے دوسروں کی طرف دیکھنے والے کبھی مستقل مزاجی کی نعمت حاصل نہیں کر پاتے۔

    اکثر لوگ یہ کیوں چاہتے ہیں کہ سب ان کی نظر سے دنیا کو دیکھیں اور ان کے دماغ سے سوچیں۔؟
     
  16. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مثبت سلسلہء سوال و جواب ۔ کھیل کھیل میں وقت کا بہتر استعمال

    یہ بھی ایک انتہا پسندی ہے۔ جس میں ایک ہی لاٹھی سے تمام جانوروں کو ہانکنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    من میں‌ڈوب کے سراغ زندگی لگانا کیسے ممکن ہے؟
     
  17. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مثبت سلسلہء سوال و جواب ۔ کھیل کھیل میں وقت کا بہتر استعمال

    اقبال کے فلسفہء خودی کا مطالعہ اور اسلامی تصوف میں نفسِ انسانی کے درجات کا مطالعہ اس سوال کا صحیح‌جواب مہیا کرسکتا ہے

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    حق پر ہونے کے باوجود اہلِ حق کی مخالفت کیوں ہوتی ہے؟
     
  18. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    کیونکہ حق کو اپنا وجود ثابت کرنا ہوتا ہے۔۔۔اگرچہ حق کی ہمیشہ فتح ہوتی آئی ہے لیکن حق کے خلاف ہمیشہ سے باطل قوتوں کا اتحاد رہا ہے۔۔ان کی مخالفت ہی حق کو حق ثابت کرنے میں معاون ہوتی ہے۔۔جس طرح روشنی کا وجود تاریکی ختم ہونے سے ظاہر ہوتا ہے اسی طرح حق باطل کو شکست دے کر اپنا آپ ثابت کرتا ہے۔

    کیا پاکستانی قوم کو ایک سخت گیر حکمران کی ضرورت ہے؟
     
    نعیم اور غوری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    نظریاتی بنیادوں پر قائم ہونے والی مملکت خداداد پاکستان کئی دہائیوں سے عالمی قوتوں کے مذموم مقاصد کی ترویج و تکمیل کیلئے تختہ مشق بنا رہا۔ جس کے باعث ہم بحیثیت ایک قوم آذادی کے ثمرات سے محروم رہے۔

    کسی بھی ملک کی ترقی اور قوت کا انحصار اس کی سیاسی اساس پر قائم ہوتا ہے۔ کوئی ملک اگر سیاسی طور پر مستحکم ہے کوئی بھی اس کا بال بیکا نہیں کرسکتا۔

    بدقسمتی سے پاکستان میں سیاسی حکومت کو قائم نہیں ہونے دیا گیا۔ جس کے باعث قومی ادارے غیر مستحکم ہونے شروع ہوگئے۔

    مزید برآں ہماری خارجہ پالیسی بھی ایک ہی ملک کی مرضی کے تابع رہی۔ نتیجتا ہم اپنے پڑوسی ممالک سے دور ہوتے چلے گئے اور بالآخر کٹتے گئے۔

    ہم آج کے دور میں انتہائی کمزور حالات کا شکار ہیں۔ سیاسی میدان میں اکھاڑے کا سماں، معاشی بدحالی کا سامنا، توانائی کا بحران اور سیاسی طور پر غیر مستحکم اور غیر متحد ہیں۔

    کہنے کو یہاں صرف ایک ادارہ ایسا ہے جو انتشار کا شکار نہیں ہوا مگر آج کی عسکری قوت میں بھی پہلے جیسا نظم نہیں رہا۔

    ہمارے معاشرے میں برائی انتہاء کو پہنچ چکی ہے اور میں کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ برائی اس قدر عام ہو چکی ہے کہ اپنی ہیئت ہی کھو بیٹھی ہے۔ لوگوں کو اچھے برے کی تمیز نہیں رہی۔ سب کچھ گڈ مڈ ہوگیا ہے۔

    اس طرح کی صورت حال میں ہمارے ملک میں ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے زمام حکومت سنبھالے اور فوری طور پر قانون کی بالادستی قائم کرتے ہوئے حق کا بول بالا کرتے ہوئے ظالموں سے ان کے ظلم کا حساب لیں اور غاصبوں سے ملک و قوم کی لوٹی ہوئی دولت سرکاری خزانے میں جمع کروائیں اور سیاسی استحکام کیلئے ضروری اقدامات کو عملی جامہ پہنائیں۔ اور برائی کو جڑ سے اکھاڑ پھنیکیں۔ اور غیر قانونیت کو آہنی ہاتھوں سے نبٹے۔۔۔۔۔

    ----------------------------------------------------------------------

    کیا عمران خان صاحب اس وقت حقیقی راہنما کے طور پر بہترین قیادت مہیا کرسکتے ہیں؟
     
  20. کنعان
    آف لائن

    کنعان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2009
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    977
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم

    عمران خان صاحب اگر حکومت بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو بھی نظام ایسا ہی چلتا رہے گا جیسا چل رہا ھے۔ جو معاہدے پہلی حکومت سے ہو چکے ہوئے ہیں انہیں عمران خان اگر آ جاتے ہیں تو وہی معاہدے چلتے رہیں گے جسے یہ کینسل نہیں کر سکتے امریکہ کے ساتھ ہی مل کر چلنا پڑے گا۔

    ایک خارجہ پالیسی ایوب کے دس سالہ دور حکومت کی، پاکستانی پاسپورٹ پر ہر ملک میں انٹری تھی مگر پاسپورٹ گریڈ 16 ٹیکس پیئر کو ملتا تھا یا بڑے سرمایہ دار کو۔ دوسری خارجہ پالیسی بھٹو کی جس نے ہر اس کو پاسپورٹ دلوایا جو اس کی فیس دینے کا اھل تھا اور پھر اس کے بعد تمام ممالک سے تعلقات ایسے بنائے کہ پاکستانیوں کو بیرون ممالک جانے میں آسانی اور روزگار مہیا ہوا۔

    اگر پاکستان کے حالات اسی طرح رہے جیسے تمام ادارے تباہ ہو چکے ہیں تو پاکستانی روپے کی ویلیو ختم ہو جائے گی اور لبنان کی طرح ڈالر خریدنا پڑے گا اور اس سے پھر ملک اور تاریکی میں ڈوب جائے گا۔ جس پر لکھنا مناسب نہیں۔

    اس لئے پاکستان کو اللہ جو بھی قیادت دے اسے مخلص ہو کر داخلی پالیسیوں پر توجہ بھی دینی چاہئے، عوام بل دیتی ھے جسے آگے پرائیویٹ اداروں کی ادائیگی نہ ہونے سے ہر انرجی میں لوڈ شیڈنگ ہو رہی ھے۔

    سب کو مل کر دعا کرنی چاہئے کہ پاکستان اور اس کی عوام کی حفاظت فرمائے اور حکمرانوں کو مخلص ہو کر کام کرنے کی توفیق بھی عطا فرمائے۔

    والسلام
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  21. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    آمین ۔ ۔ ۔ ۔گوکہ جواب کے بعد سوال مجھے نہیں ملا۔مگر جواب میں موجود خدشات غلط نہیں مگر مایوسی گناہ ہے۔ اب سوال پیش خدمت ہے۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    مثبت تبدیلی کا آغاز کیسے کیا جائے؟
     
    Last edited by a moderator: ‏12 اکتوبر 2013
  22. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    اپنے اپنے حلقہ احباب میں سبھی کو قائل کریں کہ مخلص اور اہل قیادت (جماعت) کو ووٹ دیں۔

    -------------------------------------------

    کیا عوام میں سے چند محب وطن ازخود ووٹروں کو ٹرانسپورٹ کرکے پولنگ اسٹیشن لے جا سکتے ہیں؟
     
  23. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    کنعان بھائی ۔ اگلا سنجیدہ سا سوال بھی کر جاتے تاکہ سلسلہ برقرار رہتا :soch:
     
    کنعان نے اسے پسند کیا ہے۔
  24. کنعان
    آف لائن

    کنعان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2009
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    977
    ملک کا جھنڈا:
    کیا ایران سے پائپ لائن منصوبہ پاکستان سے زرداری کی محبت یا انتقام ھے؟
     
  25. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    جناب یہ منصوبہ زرداری صاحب کے زرخیز ذہن کی پیداوار نہیں ہے بلکہ اس کا بلیو پرنٹ 1994ء سے گردش میں ہے ۔ اور کم وبیش چھ بار اس پائپ لائن کا افتتاح یا آغاز ہوچکا ہے ۔ اور ہر بار اس میں کوئی نہ کوئی رخنہ پڑ جاتا رہا ۔ دیکھتے ہیں کہ اس بار یہ بیل منڈھے چڑھتی ہے یا بیچ منجدھار گرداب میں آن پھنستی ہے ۔ میرے خیال میں اس منصوبے سے پاکستان کو فائدہ پہنچے گا ۔ زرداری نے ایک تیر سے دو شکار کرنے کی کوشش کی ہے ۔ ایک تو یہ کہ اب اگلے کئی سال تک وہ اور ان کی پارٹی اس منصوبے کا سارا کریڈٹ خود لیکر اس کو کیش کرانے کی کوشش کرے گی ۔( جیسے نواز شریف ایٹمی دھماکے کا سارا کریڈٹ خود کو دیتے ہیں، گویا اس میں بھٹو، ضیاء اور غلام اسحاق کا کوئی کردار ہی نہیں تھا)، اور دوسرے یہ کہ وقتی طور پر نئی حکومت کو کچھ مشکلات درپیش ہوں گی ۔کیونکہ ایران سے پائپ لائن معائدہ اور گوادر کو چین کے حوالے کرنے کو امریکہ تشویش کی نگاہ سے دیکھ رہا ہے ۔ان کو امریکہ بہادر کے سامنےوضاحتیں دینی پڑیں گی، ہوسکتا ہے کچھ پابندیوں کا سامنا بھی کرنا پڑے ۔ جس سے ملک کی مالی اور اقتصادی ترقی کو دھچکا لگنے کا امکان ہے ۔

    کیا نئی آنے والی حکومت ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں کامیاب ہوگی ؟
     
    نعیم، حریم خان اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  26. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    لیکن کسی نے تو امریکہ کو یہ کہنا ہے کہ اس میں ہمارا قومی مفاد ہے
     
  27. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    تو پھر امریکہ کہے گا کہ اگلی بار ہم اس شخص کو حکومت میں لائیں گے جس کے نزدیک پاکستان کا قومی مفاد امریکی مفاد سے مماثلت رکھتا ہو ، آخر کار پاک وامریکہ عالمی اور علاقائی امن کے حصول کی کوششوں میں پارٹنر جو ہیں ۔ اور ماہرین کے مطابق پارٹنرز گاڑی کے دو پہیوں کی طرح ہوتے ہیں یہ الگ بات ہے کہ ایک بی52 بمبار جیٹ کا پہیہ ہے اور دوسرا سواریوں سے لدی پھندی دھواں چھوڑتی چنگ چی کا۔

    گلگت وبلتستان کو میرے ناقص علم کے مطابق پاکستان کا 5واں صوبہ قرار دیا گیا تھا ، کیا وہاں بھی الیکشن ہورہے ہیں ؟ اگر نہیں ہورہے تو اس وقت اس خطے کی پاکستان میں کیا قانونی و آئینی حیثیت ہے ؟ کوئی صاحب اس پر روشنی ڈالنا پسند کریں گے کیا ؟
     
  28. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آج 16 دن گذرجانے کے باوجود اس سوال کا جواب نہیں آیا۔ میرے خیال میں تو گلگت و بلتستان پاکستان ہی کا حصہ ہیں۔ 5ویں صوبے کی باقاعدہ قانونی حیثیت تو جنوبی پنجاب (سرائیکی پٹی) کو دینے کی چند ہفتے قبل سابقہ حکومت کے آخری دنوں میں کوشش کی گئی تھی ۔ گلگت و بلتستان کے حوالے سے 5ویں صوبے کی کسی قانونی کاروائی کا علم مجھے نہیں ہے۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    کیا صوبوں یا اضلاع کی تقسیم علاقائی، قبائیلی و لسانی تعصبات یا پارٹی مفادات کی بنا پر ہونی چاہیے
    یا عوام کے مفادات و انتظامی سہولیات کے مقصد کی بنا پر؟

     
  29. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    صوبوں کی تقسیم صرف اور صرف عوام کے مفادات و انتظامی سہولیات کی بنا پر ہونی چاہیئے۔۔۔لیکن عوامی مفادات وہ چیز ہیں جن کا ہمارے سیاستدانوں کے ہاں کوئی تصور نہیں۔۔اسی لیے سیاسی جماعتیں لسانی اور علاقائی بنیادوں پر صوبے بنانے کا اعلان کرتی رہتی ہیں جن کا مقصد صرف اور صرف لوگوں کو بیوقوف بنا کر ووٹ لینا ہوتا ہے۔۔

    وہ کون سی بنیادی وجوہات ہیں جن کے وجہ سے عوام بار بار کے آزمائے ہووں کو پھر سے آزمانے پر تیار ہوجاتی ہے۔۔؟؟
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  30. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    مخلص قیادت کا فقدان۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    حریم خان نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں