1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مثبت سلسلہء سوال و جواب ۔ کھیل کھیل میں وقت کا بہتر استعمال

'کھیلو کودو بنو نواب' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏22 اکتوبر 2006۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عزیز ساتھیو !
    ویسے تو ہماری اردو کی ساری لڑیاں اور سلسلے ہی بہت شاندار ہیں۔ لیکن مختصر اور مزاحیہ سلسلہءسوال و جواب کو دیکھ کر مجھے خیال آیا کیوں نہ ایسا کوئی سلسلہ بھی ہو جس میں مختصر لیکن مفید اور مثبت سوال و جواب کیے جائیں۔ ایک سطر کا سوال اور اسی مقدار میں جواب ہو۔ ایک سوال کے ایک سے زیادہ جوابات بھی ہو سکتے ہیں۔ لیکن براہِ کرم بحث مباحثہ اور تکرار سے پرہیز کیا جائے۔ آئیےکشادہ دلی کے ساتھ دوسروں کی رائے کا احترام کرتے ہوئے کچھ سیکھنے کی کوشش کریں۔
    یہ ہمارے ذوق کا امتحان ہے کہ ہم وقت ضائع کرنا پسند کرتے ہیں یا اسکا مثبت استعمال کرتے ہیں۔
    تو ساتھیو !
    پہلا سوال حاضر ہے
    سوال کیوں کیا جاتا ہے؟
     
  2. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    Re: مثبت سلسلہء سوال و جواب

    علم میں اضافہ کیلئے
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: مثبت سلسلہء سوال و جواب

    ہن اگوں سوال وی تے کرو نا جی
     
  4. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    Re: مثبت سلسلہء سوال و جواب

    ہمیں وطن سے محبت کیوں ہے ؟
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: مثبت سلسلہء سوال و جواب

    کیونکہ وطن کی سرزمین درحقیقت مادرِ ثانی ہوتی ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔
    محبت کے لفظی معنی و مراد کیا ہیں؟
     
  6. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    827
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    Re: مثبت سلسلہء سوال و جواب

    یہ لفظ محب سے ہے
    اس کا معنی ؟
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: مثبت سلسلہء سوال و جواب

    محبت کرنے والا ۔ جو کسی سے محبت کرتا ہے۔
    محبت وہ جذبہ ہے جو دل میں گندم کے دانے طرح پیدا ہوتا ہے اور اسی کی طرح پھلتا پھولتا چلا جاتا ہے۔ قرآن مجید میں غالبا گندم کے دانے کو “حب“ یا “حبہ“ بھی کہا گیا ہے۔
    محبت کی مزید تعریف و تشریح اگر کسی کے ذہن میں ہو تو ۔۔۔۔۔ ؟؟؟
     
    فیاض أحمد نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    Re: مثبت سلسلہء سوال و جواب

    محبت معنی و الفاظ میں ‌لائی نہیں‌جاتی
    یہ وہ نازک حقیقت ہے جو سمجھائی نہیں‌جاتی​

    یہ بہت لمبا سلسلہ ہے، اگر ایک لفظ “محبت“ پر لکھنے بیٹھیں تو۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا لکھیں اور کیا نہیں؟

    نعیم بھائی موضوع بدلیں ‌کوئی اور سوال کریں۔
     
  9. شامی
    آف لائن

    شامی ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اگست 2006
    پیغامات:
    562
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    Re: مثبت سلسلہء سوال و جواب

    پاکستان کا رقبہ کتنا ہے؟
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: مثبت سلسلہء سوال و جواب

    سات لاکھ چھیانوے ہزار اعشاریہ صفر پچانوے 796.095مربع کلو میٹر
    اب میں روز روز نہیں بتاؤں گا ۔۔ خود ہی یاد کر لینا۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    بانئ پاکستان نے پاکستان کیوں بنایا تھا۔ (یاد رہے سنجیدہ سوال اور سنجیدہ جواب)
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: مثبت سلسلہء سوال و جواب

    لگتا ہے سنجیدہ سوال و جواب ہمیں پسند نہیں :cry:
     
  12. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    Re: مثبت سلسلہء سوال و جواب

    یہاں جواب دینے کے لئے ذہن پر تھوڑا زور دینا پڑتا ہے۔ اتنی تکلیف کون کرے؟ میں خود بھی نہیں‌کرتا۔ :?
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: مثبت سلسلہء سوال و جواب

    اور ویسے بھی کوئی اچھی بات سن لیں تو پھر کبھی کبھار اس پر عمل کرنے کو بھی اندر والے بھائی ضمیر صاحب اصرار کرنے لگتے ہیں ۔ یہ دوجی مصیبت ہے :wink:
     
  14. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    Re: مثبت سلسلہء سوال و جواب

    ارے آپ تو اندر کا حال بتا رہے ہیں۔ کہیں آپ نجومی تو نہیں؟ [​IMG]
     
  15. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: مثبت سلسلہء سوال و جواب

    اللہ معاف کرے میں کیوں نجومی ہونے لگا۔
    یہ توصرف مشاہدے کی بات تھی :wink:
     
  16. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    Re: مثبت سلسلہء سوال و جواب

    یہ حال ہے ہم لوگوں کا ۔ پھر پوچھتے ہیں ہماری حالت بدلتی کیوں نہیں ۔ ( امیر امیر تر اور غریب غریب تر کیوں ؟)
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: مثبت سلسلہء سوال و جواب

    شیر افضل بھائی !
    آپ نے بالکل درست فرمایا۔

    اب کتنا آسان سا سوال تھا کہ قیامِ پاکستان کے مقاصد کیا ہیں۔ شاید پرائمری کے بچے کو بھی یہ مقاصد پڑھائے جاتے ہیں۔

    لیکن کسی نے اس میں دلچسپی کا اظہار نہیں کیا۔ حالانکہ ایک اور لڑی اوٹ پٹانگ سوال و جواب کی ہے جہاں سے حاصل وصول بھی کچھ نہیں ہوتا لیکن ہم سب اس میں خوب حصہ لیتے ہیں۔

    اللہ تعالی ہی ہمارے حال پر لطف و کرم فرمائے۔ آمین
     
  18. گجر
    آف لائن

    گجر ممبر

    شمولیت:
    ‏22 فروری 2007
    پیغامات:
    115
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    Re: مثبت سلسلہء سوال و جواب

    سوال:بانئ پاکستان نے پاکستان کیوں بنایا تھا۔ (یاد رہے سنجیدہ سوال اور سنجیدہ جواب)
    جواب:مسلمان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔رہیں۔ (اسلامی نظام حکومت و اسلام۔۔۔۔۔۔۔)


    سوال:جھوٹ سے کیسے بچا جائے؟
     
  19. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    Re: مثبت سلسلہء سوال و جواب

    جواب: سچ بول کر ۔
     
  20. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: مثبت سلسلہء سوال و جواب

    شیرافضل بھائی ! آپ کا بہت خوبصورت جواب ہے۔

    لیکن آپ کو اگلا سوال دینا بھی دینا تھا۔

    چلیں اب کی بار میں‌دے دیتا ہوں۔


    سوال : مسلمانوں کے زوال کی وجہ کیا ہے؟
     
  21. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: مثبت سلسلہء سوال و جواب

    اتحاد کی کمی! اور کچھ بھی نہیں۔

    سبھی نے اس لڑی کو نظر انداز کیوں کیا اور کسی نے نعیم بھائی کی بات کا جواب کیوں نہیں دیا؟

    سوال پہ غور کریں میرا سوال کافی سنجیدہ ہے
     
  22. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: مثبت سلسلہء سوال و جواب

    جواب: یہی رویہ ہماری قومی غفلت کی عکاسی کرتا ہے۔ ہم بحثیت قوم وقت کے ضیاع کے عادی ہیں اور مثبت اور تعمیری ڈسکشنز میں ہمیں کوئی دلچسپی نہیں ۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ہماری قومی شرحِ تعلیم کیا ہے؟
     
  23. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: مثبت سلسلہء سوال و جواب

    ہماری سے مراد اگر پاکستانی ہے تو میرا خیال ہے صرف .5% ۔
    اگر جواب غلط ہے تو خود ہی صحیح جواب دے دیجئے گا۔

    پیری فقیری دھندہ کب سے بن گئی؟
     
  24. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: مثبت سلسلہء سوال و جواب

    حکومتِ پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق تو قومی شرحِ تعلیم31 فیصد سے زائد بتائی جاتی ہے۔ لیکن اس تعریف میں وہ ان پڑھ بھی شامل ہیں جو دستخط کرنے کے لیے صرف اپنا نام مثلاً “خدا بخش“ وغیرہ بھی لکھ لیتے ہیں اور بعد میں اسی دستخط شدہ تحریر کا متن پڑھنے کے لیے کسی پڑھے لکھے کو ڈھونڈنا شروع کر دیتے ہیں۔

    لیکن اگر اقوامِ متحدہ کی وضع کردہ معیار پر شرح تعلیم دیکھی جائے تو حدِ تعلیم کم از کم میٹرک بنتی ہے۔ جیسا کہ کئی غیرسرکاری تنظیمات مختلف مواقع پر سروے بھی کرتی رہتی ہیں۔ اقوام متحدہ کی تعین شدہ تعریف اور غیر سرکاری تنظیمات کے سروے کے مطابق شرحِ تعلیم 17 تا 19 فیصد کے لگ بھگ ہے۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اگلا سوال تھا :
    مختصر جواب یہ ہے کہ جب سے ہم نے خدا پرستی اور اخلاص فی الدین چھوڑ کر مفاد پرستی اور مادہ پرستی شروع کر دی ۔ پیری فقیری، تصوف، خانقاہی نظام اور روحانیت سب دھندہ بن گئی ہیں۔
    علامہ اقبال :ra: بھی اسی قحط الرجال کا ذکر کچھ یوں کرتے ہیں۔۔۔۔


    وہ فریب خوردہ شاہیں کہ پلا ہو کرگسوں میں
    اسے کیا خبر کہ کیا ہے رہ و رسمِ شاہ بازی

    نہ زباں کوئی غزل کی ، نہ زباں سے باخبر میں
    کوئی دل کشا صدا ہو عجمی ہو یا کہ نازی

    نہیں فقر و سلطنت میں ‌کوئی امتیاز ایسا
    یہ سپہ کی تیغ بازی ، وہ نگہ کی تیغ بازی

    کوئی کاروں سے ٹوٹا ، کوئی بدگماں حرم سے
    کہ امیرِ کارواں میں نہیں خوئے دل نوازی


    (اقبال رح)​
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اگلا سوال : پہلے زمانے کے میں سکون آج کی نسبت کیوں‌زیادہ تھا ؟
     
  25. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: مثبت سلسلہء سوال و جواب

    ہمممممم۔۔۔۔ آپ کی بات کے جواب میں میں قمر اقبال کی تصنیف “روحانیت دانش اور حقیقتیں“ کے تعارف میں سے اقتباس پیش کرتی ہوں

    “ آجکل ہر آدمی سکون اور خوشی کی تلاش میں ہے لیکن یہ بھلا دیا گیا ہے کہ ان دونوں کا تعلق براہ راست روح سے ہے ، اور روح کو بھلا دیا گیا ہے جس کی سزا اسے مل رہی ہے“

    میرے خیال میں بے سکونی کی سب سے بڑی وجہ ہی ہے کہ ہم روحانیت سے بہت دور ہو گئے ہیں۔ اب دیکھیں نا جتنی بھی روحانی محافل ہوتی ہیں زیادہ تر لوگ ان کے خلاف کھڑے ہو جاتے ہیں کہ اس چیز کا اسلام سے کیا تعلق؟ وہ محفل درود پاک کی ہو ختم قرآن کی ہو یا نعت نبی :saw: کی ہمیشہ ہر چیز پہ اعتراض کیا جاتا ہے۔ بھئی ان لوگوں کو کوئی بولے کہ بجائے اعتراض کرنے کے محفل میں آ کے سب مسلمانوں کے لیئے دعا ہی کر دو ۔۔۔پر نہیں جی ہم نے ایک پرچم تلے اکٹھے تو ہونا ہی نہیں نا۔ کہیں نعت نبی :saw: کی محفل ہو تو وہاں جا کے یہ بے گناہ مسلمانوں کی جان لے لیں گے کہ حضور :saw: نے تو کبھی ایسی محافل کا انتظام نہیں کروایا تھا۔ سو یہ بدعت ہوئی۔ ہمارے اور اللہ کے پیارے نبی :saw: نے کبھی کسی بے گناہ شہری کی جان بھی نہیں لی تھی۔
    خیر نعیم بھائی اگر میں موضوع سے ہٹ گئی تو معافی چاہتی ہوں۔ اور اگر میرا جواب تسلی بخش نہیں تھا تو آپ صحیح والا جواب دے دیں۔ کسی پڑھنے والے کا بھلا ہی ہو جائے گا۔ ویسے آپ کا جواب کافی معلوماتی تھا۔ شکریہ! اب میرے اگلے سوال کی باری ہے۔ پر اس سوال کا تعلق بھی پچھلے سوال سے ہی ہے۔

    سچے مرشد کو کیسے ڈھونڈا جائے؟ کیا مرشد کا ہونا ضروری ہے؟ اور کیا مرشد ظاہری علم کے لیئے ہوتا ہے یا روحانی علم کے لیئے؟
     
  26. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: مثبت سلسلہء سوال و جواب

    ہماری بہن ماشاءاللہ کافی جذباتی ہیں محافلِ نعت و ذکرِ رسول :saw: کے سلسلے میں۔

    اللہ تعالی آپ کے اور سب مسلمانوں کے دل میں محبتِ رسول :saw: کی چنگاری فروزاں کرے اور اس سے ہمارے ظاہروباطن کو منور کر دے۔ آمین۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    آپ کے سوال
    کا جواب تو بہت طویل اور وضاحت طلب ہے۔ یہ بہت وسیع موضوع ہے۔ ایسے موضوعات و سوالات کے لیے ہماری اردو میں الگ سے ایک چوپال موجود ہے ۔ جہاں مختلف اہلِ علم حضرات ایسے مسائل کا تسلی بخش جواب دیتے ہیں۔

    مقامِ اولیاءِ کاملین کے حوالے سے ایک پوسٹ میں نے کچھ دیر پہلے ارسال کی ہے۔ آپ اسے ملاحظہ فرمائیں۔ امید ہے آپ کے سوال کے حوالے سے کافی حد تک جوابات آپ کو مل جائیں گے۔ کیونکہ یہ موضوع بہت وسیع الجہات ہے۔ جبکہ یہ لڑی مثبت لیکن مختصر سوال و جواب کے لیے مخصوص ہے۔

    بہرحال آپ یہ لنک چیک کریں اور آپ کی رائے کا انتظار رہے گا۔

    http://www.oururdu.com/forum/viewtopic. ... 2644#32644

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اگلا سوال : دین اور مذہب میں‌کیا فرق ہے ؟؟
     
  27. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: مثبت سلسلہء سوال و جواب

    یہ تو وہی بات ہو گئی کہ آدمی اور مرد میں کیا فرق ہے۔۔۔۔جواب آدمی تو سارے ہیں مرد بننا ہر کسی کے بس کی بات نہیں


    آپ کے سوال کا جواب۔۔۔۔۔۔ مذہب بےشک کئی ہیں پر دین ایک ہی ہے جو کہ ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ جس میں ہمارے ہر سوال کا جواب ہے اور ہر مشکل کا حل۔ زندگی کے کسی بھی رخ کا کوئی بھی مسئلہ ہو اس میں آپ کو اس کا حل مل جاتا ہے۔

    ویسے دیکھا جائے تو دین اور مذہب ایک ہی چیز کے دو نام ہیں :84:
    اگر میرا جواب تسلی بخش نہیں تھا تو خود ہی جواب دے دیجئے۔

    میرا سوال ایک نہیں ہے کئی ہیں

    1- اس لڑی کا ٹھیکہ صرف میں نے اور اپ نے ہی لیا ہوا ہے؟

    2- مثبت سوال کوئی اور نہیں کر سکتا؟

    3- ہم ہر بات کا غلط مطلب ہی کیوں لیتے ہیں؟

    4- کیا ہم سب مل جل کے ہماری اردو کو بلندیوں پہ نہیں پہنچا سکتے کہ اگر کوئی ادھر آ نکلے تو یہ دیکھ کے متاثر ہو کہ واقعی انٹر نیٹ صرف فضول گوئی کے لیئے نہیں بلکہ اسی ایک چیز کو استعمال میں لا کر ہم کئی زندگیوں میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔ کیا پتا اسی ایک فورم کی وجہ سے ایک دو نعتیں پڑھ کر ہی کسی کا بھلا ہو جائے۔۔۔کیا پتا اسی فورم کی وجہ سے کسی کا بھٹکا ہوا ذہن واپس رستے پہ آ جائے۔۔۔کیا پتا اسی فورم کی وجہ سے کسی کے دل میں ایسی محبت رسول :saw: پیدا ہو جائے جو کسی کی زندگی بدل کے رکھ دے۔۔۔میرا خیال ہے اپنے پیغامات ارسال کرتے وقت یہی نیت سبھی رکھیں تو کیا پتا یہی فورم ہماری بخشش کا ذریعہ بن جائے۔۔۔۔۔امید بھی ہے اور دعا بھی!!! اللہ بہت بے نیاز ہے آپ کو نہیں معلوم آپ کی کون سی بات اس کو بھلی لگ جائے اور کونسی بری۔۔۔۔ آپ کی کسی چھوٹی سی نیکی پہ وہ آپ کو جنت بخش دے اور کسی معمولی سی بات پہ ناراض ہو کے ساری زندگی کی نیکیاں واپس لے لے!!!

    میری بات لمبی ہو گئی۔۔امید ہے برا نہیں مانیں گے۔ مان بھی لیا تو مجھے پرواہ نہیں کیونکہ مجھے جو کہنا تھا میں نے کہہ دیا!!!
     
  28. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: مثبت سلسلہء سوال و جواب

    آپ نے پچھلی لائن میں دین کی تعریف ٹھیک کی تھی کہ دین ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو انسان کے دنیوی ، اخروی، ظاہری، باطنی، انفرادی و معاشرتی، سیاسی و سماجی، معاشی و اقتصادی، تعلیمی و تربیتی، جسمانی و روحانی ، حقوق اللہ سے لے کر حقوق العباد تک، حسنِ عبادات سے لے کر حسنِ معاملات تک، شریعت سے لے کر طریقت و تصوف تک الغرض تمام امور کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔ دین ایک کُل Totality ہے

    جبکہ مذہب دین کا صرف وہ جزو ہے جو انسان کے روحانی معاملات اور حقوق اللہ کے ساتھ ڈیل کرتا ہے۔ اسلام کے علاوہ باقی عقیدے “ مذہب“ ہیں‌ جب کہ دین صرف اور صرف “ اسلام “ ہے۔

    دے تو دیا تھا۔ اب بھی دے رہا ہوں۔ اب رعب کاہے کو جماتی ہیں‌بہن جی ؟؟ :oops:

    جی نہیں ہم نے کوئی ٹھیکہ نہیں‌لے رکھا۔ لیکن اتنی بات طے ہے کہ نیکی کی ہمیشہ اللہ تعالی کی توفیق سے ہوتی ہے۔ اور ہمیں اگر نیک بات لکھنے اور پڑھنے کی توفیق مل رہی ہے تو ہمیں اللہ تعالی کی اس توفیق پر شکر ادا کرنا چاہیئے اور مزید توفیق اپنے لیے اور باقی سب کے لیے طلب کرنا چاہیئے۔

    آپ کی بات سیدھا میرے دل میں اتر گئی اور دل سے آپ کے لیے بے حد دعائیں‌نکلیں۔ اللہ تعالی آپ کی اس تمنا کو ہر دل کی تمنا بنا دے اور ہم سب کو وقت اور صلاحیتوں کا مثبت، مفید اور بہتر استعمال کرنے کے توفیق دے۔ آمین۔

    گو کہ تھوڑی بہت گپ شپ بھی تفنن طبع کے لیے اچھی رہتی ہے۔ لیکن توازن رکھتے ہوئے مفید اور تعمیری گفتگو میں بھی حصہ لیتے رہنا چاہیئے۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اگلا سوال : دنیا میں‌کتنے براعظم ہیں ؟؟ اور آبادی لے لحاظ سے سب سے بڑا براعظم کونسا ہے ؟
     
  29. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: مثبت سلسلہء سوال و جواب

    آپ نے میرے سارے سوالوں کا جواب نہیں دیا۔

    دنیا میں سات برّاعظم ہیں۔

    آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا برّاعظم ایشیا ہے۔

    رقبہِ کے لحاظ سے سب سے بڑا برّاعظم کونسا ہے؟
     
  30. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: مثبت سلسلہء سوال و جواب

    رقبے کے لحاظ سے بھی دنیا کا سب بڑا براعظم “ ایشیا “ ہی ہے

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کے تمام براعظموں کے انگریزی نام جس حرف سے شروع ہوتے ہیں اسی پر ختم ہوتے ہیں ؟؟
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں