1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

متنازعہ راکٹ میں ایندھن بھرنےکا کام شروع

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از صدیقی, ‏12 اپریل 2012۔

  1. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    متنازعہ راکٹ میں ایندھن بھرنےکا کام شروع

    شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اس ہفتے کے اواخر میں وہ جس متنازعہ راکٹ کا تحربہ کرنے والا ہے اس میں ایندھن بھرنے کا کام شروع کردیا گيا ہے۔
    کوریا کے سٹیلائٹ کنٹرول اور خلائی ٹیکنالوجی کی کمیٹی کے سربراہ پیک چینگ ہُو کا کہنا تھا کہ ’اس وقت جبکہ ہم بات کر رہے ہیں راکٹ میں ایندھن بھرا جا رہا ہے۔‘

    انہوں نے راکٹ لانچ کرنے کی حتمی تاریخ یا وقت تو نہیں بتایا لیکن توقع ہے کہ اس کا تجربہ بارہ سے سولہ اپریل کے درمیان کیا جائےگا۔
    دارالحکومت پیانگ یانگ کے باہر بیرونی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مسٹر پیک نے کہا ’اس وقت جبکہ ہماری بات چيت ہورہی ہے ہیں ہم اس میں ایندھن بھرنے کا کام کر رہے ہیں۔ جہاں تک اس کے لانچ کے حتمی وقت کی بات ہے تو اس کا فیصلہ ہمارے اعلی حکام کریں گے۔‘
    اس راکٹ کے لانچ کی تیاریوں کو دکھانے کے لیے اتوار کے روز صحافیوں کو تونگچانگ ری میں واقع سوہائے سٹیلائٹ مرکز پر لے جا یا گيا تھا۔
    پیانگ یانگ کا کہنا ہے کہ اس راکٹ سے ایک مصنوعی سیارہ کو خلاء میں بھیجا جائےگا لیکن اس پر نکتہ چینی کرنے والوں کو اس بات کا خدشہ ہے کہ یہ ایک طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائیل کی ٹیکنالوجی کا تجربہ ہے۔
    پڑوسی ممالک جو اس راکٹ کے راستے میں آ‎سکتے ہیں اس کے لیے خصوصی تیاریاں کی ہیں۔ جنوبی کوریا اور جاپان نے کہا ہے کہ اگر ان کے خطے میں یہ راکٹ داخل ہوا تو وہ اسے مار گرائیں گے۔
    "اس وقت جبکہ ہماری بات چيت ہورہی ہے ہیں ہم اس میں ایندھن بھرنے کا کام کر رہے ہیں۔ جہاں تک اس کے لانچ کے حتمی وقت کی بات ہے تو اس کا فیصلہ ہمارے اعلی حکام کریں گے۔"
    پیک
    دوسری طرف فلپائن نے اسے کے خطرے کے پیش نظر اپنے فضائی اور بحری راستوں میں تبدیلی کی ہے۔ جنوبی کوریا نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کی کارروائی سے شمالی کوریا عالمی سطح پر مزید الگ تھلگ پڑ جائےگا۔
    منگل کے روز امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے کہا تھا کہ اگر شمالی اپنی عوام کے لیے کوریا پرامن اور بہتر مستقبل چاہتا ہے تو اسے راکٹ لانچ نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے اس قدم کو خطے کی سکیورٹی کے لیے براہ راست خطرہ قرار دیا۔
    لیکن شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ یہ سیٹلائٹ پرامن مقاصد کے لیے اور شمالی کوریا کے بانی کم اِل سنگ کی سویں سالگرہ کے موقع پر مدار میں بھیجی جا رہی ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں