1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مبادیات اسلام

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از حسن نظامی, ‏14 ستمبر 2009۔

  1. حسن نظامی
    آف لائن

    حسن نظامی ممبر

    شمولیت:
    ‏16 جون 2007
    پیغامات:
    40
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    سلام مسنون !
    بچوں کی تربیت کے لیے بنیادی اسلامی مسائل پر مبنی ایک بہت جامع کتاب پیش خدمت ہے۔ احباب سے گذارش ہے کہ اپنے بچوں کو ضرور پڑھائیں۔ کتاب کیسی ہے اس کا فیصلہ آپ کی آراء ہی کر سکیں گی ۔
    کتاب کا ابتدائیہ دے رہا ہوں۔
    ابتدائیہ​

    الحمد للہ رب العالمین والصلوٰۃ والسلام علیٰ رسولہ الکریم وعلیٰ آلہ و اصحابہ اجمعین والسلام علینا وعلیٰ عباداللہ الصالحین
    حدیث شریف میں آیا ہے کہ’’ والدین کی جانب سے اولاد کے لیے بہترین تحفہ یہ ہے کہ انکی اچھی تعلیم و تربیت کی جائے‘‘ والدین اپنی اولاد کی تعلیم و تربیت کے ذمہ دار ہیں کل بروز حشر وہ اس سلسلہ میں جواب دہ ہونگے۔تربیت اطفال میں جہاں علوم جدیدہ کے ذریعہ انہیں معاشرہ کا مفید فرد بنایا جاتا ہے وہاں ان کی اخلاقی اقدار کی تشکیل اور ان کی کردار سازی میں اسلامی تعلیمات کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ بحیثیت مسلمان یہ ہم پر فرض ہے کہ ہم اپنے بچوں کو بنیادی اسلامی تعلیمات سے مزین کریں اور ان کے اخلاق و کردار کو اسلامی بنیادوں پر استوار کریں تاکہ وہ فتنہ الحاد کے اس دور جدید میں اسلامی اقدار اور اخلاقیات کے پاسداربن کر معاشرہ کے مفید اور صالح رکن بن سکیں۔
    افسوس کی بات ہے کہ ہمارے سکولوں اور سرکاری تعلیمی اداروں میں بچوں کے لیے خاطر خواہ اسلامی نصاب مہیا نہیں کیا گیا اور یہ ذمہ داری صرف دینی مدارس پر ڈال دی گئی ۔ اسی عدم توجہی کی بنا پر ہمارے بچے اسلامی تعلیمات سے دور ہوتے چلے جا رہے ہیں۔
    زیر نظر کتاب ’’مبادیات اسلام‘‘ دس سال کی عمر تک کے بچوں کے لیے مرتب کی گئی ہے جس میں سوالاًجواباً دین اسلام کا مختصر تعارف ، بنیادی اسلامی عقائد اور اسلامی عبادات کے بارے میں وہ ضروری تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں جن کا جاننا اس عمر کے بچوں کے لیے ضروری ہے۔کتاب ہذا کو مرتب کرتے ہوئے اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ اس موضوع پر بازار میںملنے والی دوسری کتب کی طرح یہ کتاب قوم کے نونہالوں کے ذہنوں کو فرقہ واریت کے زہر قاتل سے مسموم نہ کردے۔
    میں شیخ الحدیث حضرت مولانا پیر بخش مدظلہ العالی کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے کمال مہربانی سے کتاب پر نظر ثانی فرماتے ہوئے اصلاح طلب مقامات پر میری رہنمائی فرمائی، میں حافظ قاری وقار احمد صاحب خطیب جامع مسجد سادات محلہ شاہ آباد کا بھی شکر گزار ہوں کہ انکا تعاون بھی مجھے میسر رہا۔ جناب محمد اعظم عطمی،عزیزی امتیار حسین سلمہ،عزیزی محمد صہیب سلمہ، اورعزیزی محمدریحان الحسن کے ساتھ ساتھ ان تمام احباب کا شکر گزار ہوں جن کا تعاون مجھے حاصل رہا ۔ اللہ تبارک و تعالی ہماری اس ادنیٰ سی کاوش کو قبول فرمائے آمین۔
    سید ابرار حسین شاکرالقادری چشتی
    دربار عالیہ چشتیہ نظامیہ قادریہ محلہ شاہ آباداٹک شہر

    مکمل کتاب یہاں سے ورڈ فائل کی صورت میں ڈاؤنلوڈ بھی کر سکتے ہیں اور آن لائن پڑھ بھی سکتے ہیں۔
    مبادیات اسلام
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم سید حسن نظامی بھائی ۔
    آپ نے درست فرمایا ۔ آئندہ نسلوں‌تک دین مبین کی صحیح تعلیمات منتقل کرنا اور انکی تربیت و پرورش کا لازمی حصہ بنانا ہر مسلم والدین کی اولین ذمہ داری ہے۔ دیارِ غیر میں بسنے والوں کے لیے تو یہ ایک بہت بڑا چیلینج ہے ہی۔ لیکن پاکستان اور دیگر مسلم ممالک کے باشندوں کے لیے بھی معروضی حالات کے تناظر میں یہ چھوٹا مسئلہ نہیں ہے۔
    اندریں حالات ، وقت کی نزاکت کو جانتے ہوئے محترم شاکر القادری بھائی نے بہت ہی اہم موضوع پر قلم کشائی کرکے والدین کے لیے بہت آسانی پیدا کر دی ہے۔ اللہ تعالی انہیں ، آپ کو اور دیگر رفقائے کار کو اس امرخیر پر جزا عطا فرمائے اور علم و عرفان میں‌برکت عطا فرمائے۔ آمین

    ہم سب کو آگاہ فرمانے کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ ۔ جزاک اللہ خیرا۔
     
  3. حسن نظامی
    آف لائن

    حسن نظامی ممبر

    شمولیت:
    ‏16 جون 2007
    پیغامات:
    40
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    بہت شکریہ نعیم ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں