1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مایوس

'عظیم بندگانِ الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از شہباز حسین رضوی, ‏25 ستمبر 2013۔

  1. شہباز حسین رضوی
    آف لائن

    شہباز حسین رضوی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2013
    پیغامات:
    839
    موصول پسندیدگیاں:
    1,321
    ملک کا جھنڈا:

    ایک سونے کا پہاڑ بھی نصیب ھو جائے تو وہ دوسرے کا خواہشمند ھوجائے گا.. اور اگر اس پر کوئی پریشانی یا مشکل آجائے تو مایوسی اور نا امیدی اسے گھیرے میں لینے لگتی ھے.. جبکہ مایوسی کو کفر کہا گیا ھے..

    آپ نے کبھی سوچا ھے کہ مایوسی کو کفر کیوں کہا گیا ھے..؟

    اس کی یہ وجہ حدیث میں ھے..

    " اگر تمھارے جوتے کا تسمہ بھی ٹوٹ جائے تو اسے بھی اللہ سے مانگو.. "

    لیکن جب ھم مایوس اور ناامید ھوجاتے ھیں تو یہ سوچ لیتے ھیں کہ یہ کام تو اب ھو ھی نہیں سکتا.. پھر اسی لیے ھم اللہ سے مانگنا بھی چھوڑ دیتے ھیں.. یہی وجہ ھے کہ اللہ تعالی نے نا امید اور مایوس ہونے سے منع فرمایا ھے..

    سورہ آل عمران میں ارشادِ باری تعالیٰ ھے..

    "دل شکستہ نہ ھو.. غم نہ کرو.. تم ھی غالب رھوگے اگر تم مومن ھو.. "

    اور یہ اسی لیے فرمایا ھے کہ کوئی بھی مسلمان کبھی اللہ کی ذات سے مایوس نہ ھو.. اگر کبھی اسے اس کے مطلوبہ نتائج نہ بھی مل سکیں تو وہ یہ دیکھے کہ کہیں اس سے ھی یہ کام کرنے میں کوئی کوتاھی، کوئی کمی تو نہیں رہ گئی.. اور جب مطمئن ھوجائے کہ اس نے اپنا کام ٹھیک سے انجام دیا ھے تو یہ جان لے کہ جو بھی ھوتا ھے اس میں اللہ کی کوئی نہ کوئی مصلحت ھوتی ھے۔..

    تو بس اب ھمیں کبھی بھی مایوس نہیں ھونا.. حالات کیسے بھی ھوجائیں ھمیں اللہ پر بھروسا رکھنا ھے.. اور دوسروں کو بھی مایوس ھونے سے بچانا ھے..

    مایوسی کفر ھے.. اس سے بچیے.. ھر تاریک رات کے بعد صبح نے نمودار ھونا ھی ھوتا ھے.. ھمیشہ پرامید رھیے..

    الله کو پرامید لوگ بہت پسند ھیں..!!
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں