1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ماہنامہ ہماری اردو - جنوری 2012

'ماہنامہ ہماری اردو' میں موضوعات آغاز کردہ از واصف حسین, ‏28 دسمبر 2011۔

  1. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ کے فضل و کرم سے ہماری اردو کا پہلا برقی جریدہ تیار ہو گیا ہے۔ جلد ہی یہ شمارہ برقی ڈاک کے زریعے بھی ارسال کر دیا جائے گا۔ تمام صارفین سے گزارش ہے کہ جب یہ شمارہ برقی ڈاک میں موصول ہو تو اپنے احباب کو فاروڈ کریں۔ اس لڑی میں جریدہ لگایا جا رہا ہے اور آپ کی آراء اس کو بہتر بنانے میں ہماری معاون ہوں گی۔

     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ماہنامہ ہماری اردو - جنوری 2012

    ٹائیٹل کافی دیدہ زیب ہے ۔ ماشاءاللہ ۔
    واصف بھائی اور آپکی ٹیم کو دلی مبارک باد
    ۔ :dilphool:

    بقیہ تبصرہ مندرجات پڑھ چکنے کے بعد عرض‌کردیا جائے گا۔
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ماہنامہ ہماری اردو - جنوری 2012

    السلام علیکم۔ شمارہ اپنے مندرجات کے اعتبار سے بھی بہت خوب ہے۔ کم از کم مجھے بہت پسند آیا ۔
    البتہ مضامین کی ترتیب سے متعلق
    ایک تجویز ہے کہ اگر ہماری ارود کے فورم جیسی ترتیب کے مطابق ہی "دینی یا اسلامی سیکشن" کو حمدونعت کے بعد اولیت دے دی جائے ۔اسکے بعد پاکستانیت یا تاریخ اسلام و تاریخ پاکستان سے متعلقہ امور اور اسکے بعد دیگر مضامین ہوں۔
    نیز لطائف و چٹکلہ جات کو تھوڑا سا بڑھا دیا جانا چاہیے۔

    باقی جریدہ بہت ہی خوب ہے۔ واصف بھائی اور انکی ساری ٹیم کو بار دیگر مبارک باد اور نیک خواہشات ۔
    والسلام
     
  4. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ماہنامہ ہماری اردو - جنوری 2012

    واصف بھائی میری طرف سے مبارکباد قبول کریں ۔ اتنے کم عرصہ میں نہایت جازب شمارہ قلیل مدت میں پیش کر دیا ۔
    سچی بات تو یہ ہے کہ مجھے شمارہ سامنے دیکھتے ہوئے حیرت ہو رہی ہے ۔ کہ آپ تمام احباب نے اتنے مختصر وقت میں بہترین رزلٹ پیش کر دیا ۔
    تمام احباب کو ہماری اردو پیاری اردو کے پہلے جریدہ کے آغاز پر دلی مبارک باد ہو ۔
     
  5. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ماہنامہ ہماری اردو - جنوری 2012

    اس برقی جریدے کی ٹیم کے ایک ایک رکن کو میری جانب سے مبارکباد
    یہ ایک خوبصورت اور قابلِ ستائش کوشش ہے۔۔ایک متوازن جریدہ دیکھنے کو ملا۔۔تکنیکی طور پر مجھے تو بہت اچھا لگا۔۔سنجیدہ مضامین اور افسانوں کے ساتھ ساتھ ہلکے پھلے مزاحیہ مضامین اور لطائف کے تڑکے نےمزا دیا۔۔۔
    ماشاء اللہ ایک سے بڑھ کر ایک لکھاری موجود ہیں یہاں۔۔۔اللہ اور ترقی دے۔۔آمین
     
  6. عبادت
    آف لائن

    عبادت ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جولائی 2011
    پیغامات:
    2
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ماہنامہ ہماری اردو - جنوری 2012

    اسلام علیکم
    ماشاءاللہ بہت خوب جی میری طرف سے پوری ٹیم کو دلی مبارک باد
    بہت ہی خوبصورت بنایا جرید ہ مجھے تو دیکھ کر پڑھ کر بہت اچھا لگا
    کل ہی بلال بھائی نے اس بارے ذکر کیا سوچا ابھی تو لیٹ ہو گیا کل دیکھوں گا اج
    پڑھتے پڑھتے کافی دیر ہو گی تھی دل کر رہا تھا سارا پڑھ کر چھوڑو پھر ابھی اچانک خیال ایا کیوں نہ مزے لے کر پڑھا جاے روز تھوڑا تھوڑا واصف بھائی نے لکھا حلال حرام وہاں تک پڑھا بہت اچھا لگا تھنکس پوری ٹیم کا جس نے اتنا پیارا تحفہ ہمیں دیا
    تھنکس تھنکس تھنکس
     
  7. فاطمہ حسین
    آف لائن

    فاطمہ حسین مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    734
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ماہنامہ ہماری اردو - جنوری 2012

    بہت خوبصورت سرورق

    اس کو ڈاؤن لوڈ کیسے کروں
     
  8. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ماہنامہ ہماری اردو - جنوری 2012

    ٹائٹل پر موجود "Menu" کی آپشن پر کلک کریں اور "Download or Share" کا انتخاب کریں۔ ایک نیا پیج اوپن ہو گا۔ وہاں ڈاونلوڈ کرنے کی آپش موجود ہے۔
     
  9. فاطمہ حسین
    آف لائن

    فاطمہ حسین مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    734
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ماہنامہ ہماری اردو - جنوری 2012

    میں نے کوشش تو کی ہے لیکن ہوا نہیں مجھ سے
    خیر۔۔۔ میں خاصی عقلمند واقع ہوئی ہوں۔۔۔ ہاہاہاہا۔۔ آخرکار میں نے نیچے ایرو کا نشان دریافت کر ہی لیا جہاں سے میں میگزین پڑھ سکتی ہوں
     
  10. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ماہنامہ ہماری اردو - جنوری 2012

    جلد ہی اس کا الگ سے ڈاونلوڈ لنک بھی مہیا کر دیا جائے گا۔ اور مطالعہ کے بعد تبصرہ بھی فرما دیجیے گا۔
     
  11. فاطمہ حسین
    آف لائن

    فاطمہ حسین مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    734
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ماہنامہ ہماری اردو - جنوری 2012

    جی ان شاءاللہ بھیا ضرور
     
  12. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ماہنامہ ہماری اردو - جنوری 2012

    سب سے پہلے تو میں واصف بھائی کا شکر گزار ہوں کہ آج کل اپنی مصروفیات کی وجہ سے حاضری کی شرح میری بہت کم رہ گئی ہے۔۔۔۔۔۔مگر انھوں نے ذاتی پیغام کے ذریعے مجھے یہاں تک آنے اور برقی جریدہ "ہماری اردو پیاری اردو" کا جنوری 2012ء کا شمارہ آن لائن ہونے کی خوشخبری سنادی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ یقین کریں کہ از حد خوشی ہوئی مگر جب جریدے کے اوراق کو پلٹا اور موجود مضامین اور دیگر مواد کو پڑھا تو یقین کریں کہ میں آپے سے باہر ہوگیا کہ کیا بہترین پیشکش ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس کے ساتھ اس جریدے کو ڈاؤن لوڈ کرکے پاکستان میں اردو زبان کے حوالے سے موجود ادارہ " مقتدرہ قومی زبان" کے صدرنشین جناب ڈاکٹر انوار احمد صاحب کو ای میل کردیا کہ اردو کے حوالے سے لوگ کیسے کیسے بہترین اور قابل تقلید مثالیں پیش کررہے ہیں۔۔۔۔سو حاضر ہے کہ اردو دنیا جو کہ آن لائن دنیا سے کم رابطے میں ہے۔۔۔تک یہ کاوش پہنچ جائے۔۔۔۔۔مجھے امید ہے مقتدرہ کا "اخبار اردو" جو ہر مہینے شائع ہوتا ہے اور آن لائن بھی دستیاب ہے۔۔۔۔۔کے اگلے شمارے میں اس بابت خبر لگی ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔واصف بھائی میں تہہ دل سے مشکور ہوں‌ کہ آپ نے ایک کہی اور خیالی بات کو ہمارے سامنے عملی صورت میں اور بہترین انداز میں پیش کردیا۔۔۔۔۔۔۔میری خوشی بیاں سے باہر ہے۔۔۔۔۔۔یہ دعا کہ اللہ تعالی ہم سب کو مستقل مزاجی سے اسے جاری رکھنے کی توفیق دے ۔۔۔۔۔آمین۔
     
  13. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ماہنامہ ہماری اردو - جنوری 2012

    اسلام علیکم۔
    الحمد للہ ایک احسن قدم جو کہ ماہنامہ کی شکل مین وقوع پزیر ہوا ھے۔ اسکی جتنی بھی تعریف کی جاےَ کم ھے۔ بہت اچھی کاوش ھے۔
    میری طرف سے پوری ٹیم کے ایک ایک رکن کو دلی مبارک باد
    بہت ہی خوبصورت ۔ مجھے تو دیکھ کر پڑھ کر بہت اچھا لگا
    لاجواب​

    :a180:
     
  14. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ماہنامہ ہماری اردو - جنوری 2012

    واصف بھائی ، بلال بھائی اور سب کارکنان کو بہت بہت شاباش
     
  15. فاطمہ حسین
    آف لائن

    فاطمہ حسین مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    734
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ماہنامہ ہماری اردو - جنوری 2012

    آخر کار میں نے یہ شمارہ مکمل پڑھ ہی لیا۔۔ بہت ہی شاندار۔۔ بالکل بھی ایسا نہیں لگ رہا کہ ہماری اردو کا یہ پہلا شمارہ ہے۔۔
    ماشاءاللہ ہماری اردو کے سب ساتھی بہت قابل ہیں۔۔ اتنا اچھا لکھنے والے جب موجود ہوں تو پریشانی کی کیا بات،۔۔۔ مجھے یقین ہے کہ اب یہ سلسلہ رکنے والا نہیں۔۔ قافلہ آگے بڑھتا جائے گا ۔۔ نئے لوگ ساتھ ساتھ شامل ہوتے جائیں گے اور کارواں بنتا جائے گا ان شاءاللہ

    اب کچھ تجاویز اگلے شمارے کے لیے

    شمارے کے اولین صفحات کو اسلام کے لیے مختص کر دیا جائے۔۔ جن میں حمد، نعت اور آیات کا ترجمہ اور احادیث شامل ہوں
    خواتین کے لیے بھی ایک سیکشن رکھیں۔۔ جس میں فیشن ، میک اپ وغیرہ کا سلسلہ ہو۔
    کھانے پکانے کا سیکشن تو مسٹ ہونا چاہیے لیکن اس میں صرف اپنی ہی بنائی ہوئی کھانوں کی تراکیب بمعہ تصاویر کے دی جائے۔۔
    کاپی پیسٹ والا چکر نہ ہو۔
    آئی ٹی سیکشن بھی ہو
    اور متفرق اشعار کا ایک پیج ہو۔۔۔ جس میں ہماری اردو کے ممبران کے منتخب کردو اشعار شامل کیے جائیں
    اس کے علاوہ ہم ایک شام ۔۔۔۔۔۔۔۔ کے نام سے بھی سلسلہ شروع کر سکتے ہیں۔ اس میں ہم اپنے کسی بھی منتخب کردہ شاعر کی حالات زندگی اور ان کی شاعری کا نمونہ پیش کر سکتے ہیں۔۔

    اس سے پہلے کہ مجھے چپ کروایا جائے میں خود ہی چپ ہو جاؤں

    ایک بار پھر ویل ڈن ہماری اردو
     
  16. معصومہ
    آف لائن

    معصومہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2011
    پیغامات:
    15,314
    موصول پسندیدگیاں:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ماہنامہ ہماری اردو - جنوری 2012

    بہت ہی زبردست اور بہترین شمارہ۔۔۔۔ مجھے تو ہماری اردو کا حصہ ہونے پر فخر محسوس ہورہا ہے:222:
    کتنے بہترین لکھاری ، مزاح نگار ہماری اردو پر موجود ہیں ۔۔۔۔:a180::a180:
    باقی میں فاطمہ جی کی باتوں سے اتفاق کرتی ہوں کہ جریدے میں مختلف سیکشنز بنائے جائیں اور میرا ایک خیال ہے کہ اگلے شمارے میں ہماری اردو کے سارے میمبران کو بھی دعوت دی جائے کہ جو بھی لکھنا چاہے وہ شئیر کریں اور سب سے اچھی پوسٹ کو، تحریر کو بھی اس شمارے میں شامل کیا جائے۔۔۔۔۔:angle:
     
  17. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ماہنامہ ہماری اردو - جنوری 2012

    فاطمہ جی!
    آپ بھی شاعری کے سیکشن کی مدیر ہیں۔ شاعری کے سیکشن کے حوالے سے جو تجاویز آپ نے پیش کیں۔ ان کے بارے میں عملی اقدامات بھی کریں۔ یہ آپ سے حکمیہ التماس ہے :222:
     
  18. فاطمہ حسین
    آف لائن

    فاطمہ حسین مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    734
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ماہنامہ ہماری اردو - جنوری 2012

    حکمیہ التماس ۔۔ ہاہاہا جی بلال بھائی سمجھ گئی
     
  19. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ماہنامہ ہماری اردو - جنوری 2012

    میں نے جب بھی اسے کھولا نظریں ٹائٹل سے نہیں ہٹتیں ۔ بہت خوبصورت ٹائٹل ہے ۔ رنگوں کا حسین امتزاج اور حروف تہجی کا آئیڈیا کمال کا ہے ۔
    بہت مبارک ہو ۔
     
  20. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ماہنامہ ہماری اردو - جنوری 2012

    :salam:
    :dilphool::a165:
    :mashallah:۔۔۔بہت خوب :n_great:
    ہماری اردو کا پہلا برقی جریدہ۔۔۔۔:a180:
    میری طرف سے واصف حسین بھائی اور ملک بلال جی اور انکی پوری ٹیم، ہماری اردو کے تمام ساتھیوں کو دلی مبارکباد:n_Congratulations: کہ ہماری اردو نے ترقی کی طرف ایک اور قدم لیا ہے ، جو قابل ستائش ہے۔:222:
    بلاشبہ ایک سے بڑھ کر ایک لکھاری موجود ہیں یہاں۔۔۔اللہ اور ترقی دے۔۔اور ہمت و مستقل مزاجی دے کہ اس خوبصورت کوشش کو جاری رکھا جائے۔۔۔آمین
     
  21. بلال ملک
    آف لائن

    بلال ملک ممبر

    شمولیت:
    ‏15 اپریل 2011
    پیغامات:
    4
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ماہنامہ ہماری اردو - جنوری 2012

    ماشا الله ، اس کاوش پر وصف بھائی، بلال بھائی اور تمام ارکان "ہماری اردو پیاری اردو " کو مبارک باد........ الله آپ کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرماے...آمین
     
  22. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ماہنامہ ہماری اردو - جنوری 2012

    تمام ساتھیوں کا بہت بہت شکریہ کہ آپ لوگوں نے جریدے کو پسند کیا ہماری ٹیم کے لیے ستائش اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
    آپ کی دی ہوئی آراء ہمارے لیے بہت اہم ہیں اور ان تمام پر مدیران غور کریں گے اور جلد ہی آپ دیکھیں گے کہ ان پر کیا جانے والا کام اگلے جریدوں میں‌عیاں‌ہو گا۔
    ایک بات جو میں‌سب کے لیے بتانا چاہتا ہوں کہ ہماری اردو پر پوسٹ کیا گیا تمام مواد مدیران پڑھتے ہیں اور جریدے میں شامل کرنے کی تجویز دیتے ہیں۔ان تجاویز کو جریدے کی ضرورت کے مطابق ترتیب دیا جاتا ہے اور جریدے میں شامل کیا جاتا ہے۔جو بھی ساتھی اپنی تحریر جریدے میں شامل کروانا چاہتا ہے وہ اسکو صرف ہماری اردو پر پوسٹ کر دے۔مدیران اس کو خؤد ہی تجویز کر دیں گے اور اپنے وقت اور اہمیت کے مطابق جریدے میں شامل ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ آپ اپنی تحریر جوکہ ہماری اردو پر موجود ہو کا لنک مجھے یا کسی بھی مدیر کو بھیج کر جریدے میں شامل کرنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔
    جہاں تک مذید سیکشن بنانے کا سوال ہے تو فی الحال شاید یہ ممکن نہ ہو سکے کیونکہ ہم جریدے کو 25 صفحے علاوہ ٹائیٹل سے زیادہ نہیں کرنا چاہتے۔ہاں موجودہ سیکشن میں خواتین سے متعلقہ تحریریں ضرور شامل کی جائیں گی۔
    سیکشنوں کی ترتیب بدل کر اگلے شمارے میں دینی سیکشن کو سب سے پہلے کر دیا جائے گا۔

    آپ سب کا ایک مرتبہ پھر شکریہ۔
     
  23. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    جواب: ماہنامہ ہماری اردو - جنوری 2012

    بہت ہی خوب، واصف بھائی! بہت اعلٰی کام کیا، جریدے کا ٹائٹل بھی بہت خوبصورت ہے، بلال بھائی! بہت عمدہ۔
    یکم جنوری کو ہی دیکھ چکا تھا، مگر چاہتا تھا کہ وقت نکال کر اچھے اور احسن انداز میں آپ کا شکریہ ادا کروں، مگر جانے وہ وقت کب آئے گا۔ تو سوچا مختصر الفاظ میں شکریہ ادا کر دوں۔
    واصف بھائی اور بلال بھائی سمیت تمام ٹیم کو بہت بہت مبارک باد اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اس فورم کو لے کر ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے، ہمارا ساتھ یونہی قائم رہے، اور "ہماری اُردو، پیاری اُردو" یونہی پھلتی پھولتی رہے۔ آمین۔
     
  24. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ماہنامہ ہماری اردو - جنوری 2012

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ
    جریدی کی کامیاب اشاعت پر پوری ٹیم کو دل کی گہرائی سے مبارک ہو
    اللہ کرے ترقی کا یہ خوبصورت سفر رواں دواں رہے
     
  25. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ماہنامہ ہماری اردو - جنوری 2012

    واصف بھائی ممکن ہو تو جریدے کا کوئی ڈائریکٹ ڈاؤنلوڈ لنک مہیا کر دیں۔ تاکہ سب دوستوں کو آسانی رہے۔
    شکریہ
     
  26. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
  27. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ماہنامہ ہماری اردو - جنوری 2012

    بہت ہی خوب واصف بھائی۔
    :n_great::mashallah::a150::a180::222::
    اس کاوش پر آپکو باباءِ اردو دوم کا خطاب دینے کا دل کرتا ہے، مگر چونکہ آپ بابوں والی طبعی عمر کو ابھی نہیں پہنچے لہذا یہ خطاب مناسب نہیں لگتا۔ خادمِ اردو صحیح رہے گا میرے خیال میں۔
    :176::113:
    اور میری غزل جریدے میں شامل کرنے کا شکریہ۔ مجھے خوشی ہے کہ میری شاعری آپ کے معیار پر پوری اتری اور اس جریدے میں جگہ پا سکی۔
    :n_thanks:
     
  28. طارق راحیل
    آف لائن

    طارق راحیل ممبر

    شمولیت:
    ‏18 ستمبر 2007
    پیغامات:
    414
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ماہنامہ ہماری اردو - جنوری 2012

    میرے پاس کچھ شو نہیں ہو رہا سوائے اوپر لکھی تحریر کے بعد نیچے خالی جگہ کہ۔۔۔۔۔۔
     
  29. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ماہنامہ ہماری اردو - جنوری 2012

    آپ ڈاونلوڈ لنک سے ڈاون لوڈ کر لیں۔ ہو سکتا ہے آپ کے پاس flash plugin نہ ہو۔ اس کے بغیر نظر نہیں آئے گا۔
     
  30. طارق راحیل
    آف لائن

    طارق راحیل ممبر

    شمولیت:
    ‏18 ستمبر 2007
    پیغامات:
    414
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ماہنامہ ہماری اردو - جنوری 2012

    جزاک اللہ خیرا ....................
     

اس صفحے کو مشتہر کریں