1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ماں ۔۔۔

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از عاشو, ‏13 جون 2008۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم
    گوکہ اصنافِ سخن کی شاید کوئی تعریف اس کلام پر پوری نہ اترے۔ لیکن شاعر کے نیک اور سچے جذبات نے مجھے بہت متاثر کیا۔ اس لیے یہ کلام یہاں پیش خدمت کررہا ہوں ۔

    جنت نظیر ہے مری ماں
    رحمت کی تصویر ہے مری ماں

    میں ایک خواب ہوں زندگی کا
    جس کی تعبیر ہے مری ماں

    زندگی کے خطرناک راستوں میں
    مشعلِ راہ ہے مری ماں

    میرے ہر غم ، ہر درد میں
    ایک نیا جوش ، ولولہ ہے مری ماں

    میری ہر ناکامی وابستہ مجھ سے ہے
    میری جیت میری کامیابی کا راز ہے مری ماں

    چھپا لیتی ہے زخم کو وہ مرہم کی طرح
    میرے ہر درد ہر غم کی دوا ہے مری ماں

    دنیا میں نہیں کوئی نعم البدل اس کا
    ممتا میں ہے مکمل ، فقط مری ماں


    شاعر: نامعلوم
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    واہ :a180:

    ماں جیسا تو کوئی رشتہ ہی نہیں :mashallah: :a180:
     
  3. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    واہ ۔ ماں کی عظمت پر بہت اچھا کلام ہے
    ایک ایک شعر دل میں اتر گیا ۔

    نعیم چاچو ۔ بہت ہی ٹچی الفاظ ہیں۔ :mashallah:
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آپ دونوں کی پسندیدگی کے لیے بہت شکریہ :flor:
     
  5. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22


    واہ نعیم صاحب۔ ماں کی عظمت پر خوب کلام ہے۔
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ماں کے نام

    یہ کامیابیاں، عزت، یہ نام تم سے ہے
    خدا نے جو بھی دیا ہے مقام ، تم سے ہے

    تمھارے دَم سے ہیں میرے لہو میں کھِلتے گلاب
    مِرے وجود کا سارا نظام تم سے ہے

    کہاں بساطِ جہاں اور میں کمسِن و ناداں
    یہ میری جیت کا سب اہتمام تم سے ہے

    جہاں جہاں ہے مِری ذلتیں، سبب میں ہوں
    جہاں جہاں ہے مِرا احترام ، تم سے ہے

    جو تم نہ ہو تو مِری زندگی ٹھہر جائے
    مِری حیات کی یہ صبح و شام ، تم سے ہے

    سکونِ قلب میسر ہے ماں کے سائے میں
    خدا کا فضل و کرم ، ہر انعام تم سے ہے
     
  7. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    جزاک اللہ نعیم بھائی۔۔بہت خوب۔۔۔ایکسلینٹ۔۔

    اللہ رب العزت ہم سب کے والدین کو اور دنیا بھر کی انسانیت کو حضور اکرم محمد صلی اللہ علیہ وسلم وآل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے بخش دے۔۔۔سب کے گناہ معاف فرمائے اور مجھ سمیت تمام لوگوں کو اپنے والدین کی خدمت کرنے کی سعادت نصیب فرمائے ۔۔آمین۔۔۔
     
  8. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    نعیم بھائی ۔ اللہ تعالی آپ کو اپنے والدین کے سائے میں ہمیشہ سلامت رکھے۔ آمین
    ماں کی عظمت پر ساری لڑی ہی خوبصورت ہے ۔ اس آخری کلام نے بھی ہمیشہ کی طرح بہت مزہ دیا۔ سبحان اللہ ۔
     
  9. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    اے میرے مولا۔۔۔یا اللہ رب العزت ۔۔

    میرے مالک تجھے ہے واسطہ محمد :saw: کا
    ہر برائی سے میرے رب تو بچا کے رکھنا

    کہیں بندہ تیرا رستے سے نہ بھٹک جائے
    سیدھے رستے پہ تو بندے کو چلاتے رکھنا

    اب تلک ساتھ دیا ہے تو نے اس بندے کا
    اُس جہاں میں بھی اکیلا تو مجھے نہ رکھنا

    دنیا والوں نے تو کی مجھ سے بے وفائی پر
    بے وفا بنے سے یا رب تو بچا کے رکھنا

    بوجھ دینا مجھے ایسا جو اُٹھا پاؤں میں
    میری برداشت سے باہر یہ وزن نہ رکھنا

    میری کوشش ہے مگر ساتھ تو دے دے مولا
    میرے ماں باپ کو تو مجھ سے خفا مت رکھنا

    میری برداشت میں دنیا کی جدائی ہے مگر
    مجھ کو ماں باپ سے یا رب تو جدا نہ رکھنا

    مجھ سے دنیا کی تو ہر چیز چاہے چھین لے پر
    جب تلک زندہ ہوں ماں باپ کا سایہ رکھنا


    آمین ثم آمین
     
  10. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت خوب بہت اچھے :a180: :a180:
     
  11. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    واہ دوست بہت خوب :mashallah: :a165:
     
  12. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائ بہت خوب :mashallah:
    بہت شکریہ شیئرنگ کا
     
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ پیارے بھائی حسن رضا۔
    اللہ تعالی سب کی ماؤں کو سلامت رکھے۔ آمین
     
  14. عدنان بوبی
    آف لائن

    عدنان بوبی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 فروری 2009
    پیغامات:
    1,777
    موصول پسندیدگیاں:
    30
    ملک کا جھنڈا:
    ماشااللہ نعیم بھائی کیا خوبصورت کلام ہے
     
  15. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ عدنان بھائی ۔
    مائیں ہوتی ہی اتنی خوبصورت ہیں کہ ان کی ذات سے منسوب ہر شئے ہی خوبصورت لگتی ہے۔
     
  16. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    یومِ مادر

    یومِ مادر

    سروں پہ شفقت بے انتہا کی چادر ہے
    دعا کے واسطے اس کی، خدا کا وا در ہے
    عزیزو، قصہ نہیں سال کے بس اک دن کا
    مرے لئے تو ہر اک روز یوم مادر ہے


    (محمد طارق غازی - آٹوا، کنیڈا)
     
  17. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    میرے سر پہ میری ماں کی دُعاؤں کا سایہ ہوگا
    شاید اسی لیئے خود سمندروں نے مجھے ڈُبونے سے بچایا ہوگا

    ماں کی آغوش میں لوٹ آیا ہے بیٹا پھر سے
    شاید دنیا نے اُسے بہت ستایا ہوگا

    اب اُسکی محبت کی کوئی کیا مثال دے
    جس نے کاٹ کہ اپنا پیٹ بچوں کا کھلایا ہوگا

    کی تھی سقاوت جس نے عمر بھر بچوں کے لیئے
    کیا گزری ہوگی اُس باپ پر جب ہاتھ میں‌ آیا کاسا ہوگا

    کیسے ملے گی جنت اُس اولاد کو
    جس نے ماں سے پہلے بیوی کا فرض نبھایا ہوگا

    اور اُسکے سجدے کو کوئی شرک نہ کہہ دے قدیر
    شاید اسی لیئے اُسکے قدموں میں‌ جنت بنایا ہوگا​
     
  18. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    مبارز جی ایک بار پھر بہت خوب :a180: :a180: :a165: :a180: :a165: :a180:
     
  19. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    شکریہ خوشی جی۔۔ :happy:
     
  20. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    Re: یومِ مادر

    سبحان اللہ ۔ :a180:
     
  21. ابن عبداللہ
    آف لائن

    ابن عبداللہ ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2006
    پیغامات:
    262
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    سب دوستوں سے اک عرض ھے کہ
    میرا نام ابن عبداللہ
    ھی لکھا کریں۔
     
  22. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ۔ بہت خوب۔ :a180:
     
  23. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    Re: یومِ مادر

    سبحان اللہ ۔۔ الحمداللہ ۔۔۔۔۔۔۔

    شکریہ بیحد ۔۔ آداب عرض ہے!
     
  24. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    سبحان اللہ۔۔ الحمد اللہ

    شکریہ جناب۔۔آداب عرض ہے!
     
  25. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    میں کبھی بتلاتا نہیں
    پر اندھیرے سے ڈرتا ہوں میں ماں
    یوں تو میں دکھلاتا نہیں
    تیری پرواہ کرتا ہوں میں ماں
    تجھے سب ہے پتہ
    ہے نا ماں؟
    تجھے سب ہے پتہ
    میری ماں
    بھیڑ میں یوں نہ چھوڑو مجھے
    گھر لوٹ کے بھی آ نہ پاؤں ماں
    بھیجنا اتنا دور مجھ کو تو
    یاد بھی نہ تجھ کو آ پاؤں ماں
    کیا اتنا برا ہوں میں ماں
    کیا اتنا برا۔۔۔
    میری ماں
    جب بھی کبھی پاپا مجھے
    جو زور سے جھولا جھلاتے ہیں ماں
    میری نظر ڈھونڈے تجھے
    سوچوں یہی تو آ کے تھامے گی ماں
    ان سے میں یہ کہتا نہیں
    پر میں سہم جاتا ہوں ماں
    چہرے پہ آنے دیتا نہیں
    دل ہی دل میں گھبراتا ہوں ماں
    تجھے سب ہے پتہ
    ہے نا ماں؟
    تجھے سب ہے پتہ
    میری ماں
    میں کبھی بتلاتا نہیں
    پر اندھیرے سے ڈرتا ہوں میں ماں
    یوں تو میں دکھلاتا نہیں
    تیری پرواہ کرتا ہوں میں ماں
    تجھے سب ہے پتہ
    ہے نا ماں؟
    تجھے سب ہے پتہ
    میری ماں


    تارے زمین پر سے لی گئی نظم۔
     
  26. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت خوب کلام ھے

    گایا بھی خوب گیا ھے
     
  27. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ :happy:
     
  28. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    " بچھڑی ماں کی یاد میں "

    مِری ہے بےاماں ہستی ، صدائیں بےصدا ساری
    تہی حرفِ دعا سے ہیں، ہوائیں بےصدا ساری

    کسے میری ہنسی چھو کر نمی محسوس ہوگی اب
    مِرے رنج و حزن کی ہیں قبائیں بےصدا ساری

    نظر اب کس کو چومے گی مجھے ایسی محبت سے
    مِری دنیا کی جیسے اب ضیائیں بےصدا ساری

    ترے آنچل تلے چھپ کر مِرے سب غم سسکتے تھے
    چھِنا دامن تو اشکوں کی نوائیں بےصدا ساری

    سبق عِجز و عطا و صبر کے سب تجھ سے ملتے تھے
    تو آکے دیکھ اب میری ادائیں بےصدا ساری

    وہ جن قدموں تلے جنت ہے وہ لاریب سچائی
    نہیں ہے وہ تو پھر لوگو وفائیں بےصدا ساری

    تِرے اک سجدہء شب سے کرم کی بارشیں تھیں ماں !
    برس کے اب نہ گذریں گی، گھٹائیں بےصدا ساری



    " صدف مرزا "
    جولائی 2008​
     
  29. عدنان بوبی
    آف لائن

    عدنان بوبی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 فروری 2009
    پیغامات:
    1,777
    موصول پسندیدگیاں:
    30
    ملک کا جھنڈا:
    بہت ہی عمدہ نعیم بھائی بہت شکریہ شئیر کرنے کا
     
  30. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ عدنان بوبی بھائی ۔
    صدف مرزا صاحبہ نے بہت دردِ دل سے یہ کلام لکھا ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں