1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ماں ۔۔۔

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از عاشو, ‏13 جون 2008۔

  1. عاشو
    آف لائن

    عاشو ممبر

    شمولیت:
    ‏4 مئی 2008
    پیغامات:
    1,161
    موصول پسندیدگیاں:
    1
  2. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    بہت خوب سسٹر۔۔ منور رانا از یکسلینٹ۔۔۔
     
  3. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    بہت خوب، عائشہ! بہت عُمدہ انتخاب ہے۔


    [center:2k894gzf]ایک مدت سے مری ماں نہیں سوئی تابش
    میں نے اِک روز کہا تھا "مجھے ڈر لگتا ہے"[/center:2k894gzf]
     
  4. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    مائیں سب کی ایک جیسی ہوتی ہیں کیونکہ ماں کوئی رشتہ نہیں ماں رتبہ ہے۔۔ بہت خوب عاشو جی۔۔ :a180:
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    مریم جی ۔ ہماری اردو میں‌اگر آپ کے ہزاروں‌پیغامات میں سے خوبصورت ترین پیغام پر میری رائے لی جائے تو یہ والا جملہ ہوگا۔
    بہت خوب کہا۔۔۔۔ بہت زبردست :a180:
     
  6. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    واقعی مریم نے بہت ہی پیاری بات کی :a180:
    عاشو کی غزل بھی بہت اچھی ہے :a180:
     
  7. عاشو
    آف لائن

    عاشو ممبر

    شمولیت:
    ‏4 مئی 2008
    پیغامات:
    1,161
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    بہت شکریہ آپ سب کی پسندیدگی کا ۔۔ :dilphool:
     
  8. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    مریم جی ۔ ہماری اردو میں‌اگر آپ کے ہزاروں‌پیغامات میں سے خوبصورت ترین پیغام پر میری رائے لی جائے تو یہ والا جملہ ہوگا۔
    بہت خوب کہا۔۔۔۔ بہت زبردست :a180:[/quote:mxfc66pc]

    شکریہ نعیم جی۔۔
     
  9. عاشو
    آف لائن

    عاشو ممبر

    شمولیت:
    ‏4 مئی 2008
    پیغامات:
    1,161
    موصول پسندیدگیاں:
    1
  10. فیصل عظیم
    آف لائن

    فیصل عظیم مہمان

    مـــــاں وہ ہستی ہے جو اپنے بچوں پر قربان ہو
    مـــــاں کے رشتے پر تو چاہے واری اپنی جان ہو
    دنیا میں جـب آئے تھے،پہلے کس نے چوماتھا
    سب سے پیارا میرا بچہ کہنا جس کی شـان ہو

    ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ


    دکھ ہے لگتا ہے یہ فیصل آج کی مائیں بھول گئیں
    بچہ جیسا بھی ہو اس میں اسکی ماں کی جان ہو
     
  11. عاشو
    آف لائن

    عاشو ممبر

    شمولیت:
    ‏4 مئی 2008
    پیغامات:
    1,161
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    واہ فیصل صاحب ۔۔۔ بہت خوب :dilphool:


    اچانک پھر بچایا ہے کسی نادیدہ ہستی نے
    مگر کیسے ہوا یہ معجزہ معلوم کرنا ہے
    تجھے کچھ یاد ہے، کب میں تجھ کو یاد آیا تھا
    مجھے اے ماں! تیرا وقتِ دُعا معلوم کرنا ہے ۔۔!!!

    :dilphool:
     
  12. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    بہت خوبصورت شاعری سب نے پوسٹ کی ہے۔ عاشو جی ماں کے عنوان سے لڑی شروع کرنے پر شکریہ۔


    کل جو چلی ٹھنڈی ہوا بچہ ٹھٹھر کے رہ گیا
    ماں نے اپنے لعل کی تختی جلا دی رات کو
     
  13. عاشو
    آف لائن

    عاشو ممبر

    شمولیت:
    ‏4 مئی 2008
    پیغامات:
    1,161
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    :a180: ساگراج بھائی ۔۔۔۔ :dilphool:

    [​IMG]

    [glow=red:1ihuuj2i]آمین ثم آمین[/glow:1ihuuj2i] :dilphool:
     
  14. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    بہت خوبصورت لڑی شروع کی ہے آپ نے عاشو جی۔ بہت سکون ملا پوسٹس پڑھ کر۔
     
  15. فیصل عظیم
    آف لائن

    فیصل عظیم مہمان

    میرا قلم بـــــے بس ہوتـــا ہے
    جـــــب کـــوئی بـــچہ روتا ہے
    امـــــــــّاں کہتا ہے وہ بـــےبس
    جب بھی اس کو کچھ ہوتا ہے
    رات کی سردی بھـــوک بلکنا
    باپ عموماََ دھت سوتــــا ہے
    مـــاں بچے کو گود میں لیکر
    لـــوری دے اچـــھا بــہلائے
    چانــد میں ماموں دکھلاکریہ
    بچے کو منــٹــوں میں سلائے
    ساری عمــر کرو خدمت تو
    قرض اک شب کا کون چکائے
    میم محبت اسکا نــــــــــــــام
    الف سے الفت صبــح و شام
    ن ندارد خود غرضـــــی ہے
    اس کو کہتے ہیں ہم مـــاں


    (فیصل عظیم)
     
  16. عاشو
    آف لائن

    عاشو ممبر

    شمولیت:
    ‏4 مئی 2008
    پیغامات:
    1,161
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    واہ !! :a180: ۔۔۔ :dilphool:
     
  17. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    کیا واہ ؟
    میں اکثر ایک رائے کا اظہار کرتا ہوں کہ جب صفحہ کے آخری پیغامات ہوں تو پھر اقتباس کرلینا چاہیے تاکہ جس پیغام پرتبصرہ فرمایا جا رہا ہے وہ بھی نظر آجائے۔ اور بندہ "جھلاّ" نہ لگے۔
     
  18. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    عقلمند جی۔۔ آپ تو جانتے ہیں۔۔ بلکہ سب کو پتا چل ہی جاتا ہے کہ پچھلے پیج کی گفتگو پر ہی تبصرہ کیا جا رہا ہو گا۔۔ کبھی نہیں بھی پتا چلتا۔۔ قطع و برید ویسے ہی ختم کر دیا۔۔ جھلے ہوں گے آپ۔۔
     
  19. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سوری :rona:
     
  20. عاشو
    آف لائن

    عاشو ممبر

    شمولیت:
    ‏4 مئی 2008
    پیغامات:
    1,161
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    کیا واہ ؟
    میں اکثر ایک رائے کا اظہار کرتا ہوں کہ جب صفحہ کے آخری پیغامات ہوں تو پھر اقتباس کرلینا چاہیے تاکہ جس پیغام پرتبصرہ فرمایا جا رہا ہے وہ بھی نظر آجائے۔ اور بندہ "جھلاّ" نہ لگے۔[/quote:11yli5yx]
    میرا خیال ہے اب مجھے کچھ نہیں کہنا چاہیے ۔۔ کیونکہ مریم نے آپ کی کافی عزت افزائی کر دی ہے ۔۔۔ :hasna:

    اور مریم شکریہ میری طرف سے جواب دینے کا :dilphool:
     
  21. عاشو
    آف لائن

    عاشو ممبر

    شمولیت:
    ‏4 مئی 2008
    پیغامات:
    1,161
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    خواب گراتی پلکیں دیکھنے والی تھیں
    میری اجڑی نیند دیکھنے والی تھی
    میں ماں کی تصویر کے آگے روئی جب
    میری ماں کی آنکھیں دیکھنے والی تھیں

    :dilphool:
     
  22. عاشو
    آف لائن

    عاشو ممبر

    شمولیت:
    ‏4 مئی 2008
    پیغامات:
    1,161
    موصول پسندیدگیاں:
    1
  23. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    بہت خوب سسٹر۔۔۔ :dilphool:
     
  24. عاشو
    آف لائن

    عاشو ممبر

    شمولیت:
    ‏4 مئی 2008
    پیغامات:
    1,161
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    شکریہ کاشفی بھائی ۔۔۔ :dilphool:
    آپ بھی کچھ شئیر کریں اِس ٹوپک سے متعلق ۔۔۔ :soch:
     
  25. عاشو
    آف لائن

    عاشو ممبر

    شمولیت:
    ‏4 مئی 2008
    پیغامات:
    1,161
    موصول پسندیدگیاں:
    1
  26. تنہا روح
    آف لائن

    تنہا روح ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2008
    پیغامات:
    439
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    میں یہ نظم اپنی والدہ کے نام کر رہا ہوں۔ بے شک وہ بہت عظیم ماں ہیں۔

    ماں

    موت کی آغوش میں جب تھک کے سو جاتی ہے ماں
    تب کہیں جا کر تھوڑا سکوں پاتی ہے ماں

    روح کے رشتوں کی یہ گہرائیاں تو دیکھئے
    چوٹ لگتی ہے ہمارے اور چلاتی ہے ماں

    پیار کہتے ہیں کسے اور مامتا کیا چیز ہے؟
    کوئی ان بچوں سے پوچھے جن کی مر جاتی ہے ماں

    زندگانی کے سفر میں گردشوں کی دھوپ میں
    جب کوئی سایہ نہیں ملتا تو یاد آتی ہے ماں

    کب ضرورت ہو مری بچے کو، اتنا سوچ کر
    جاگتی رہتی ہیں آنکھیں اور سو جاتی ہے ماں

    بھوک سے مجبور ہو کر مہماں کے سامنے
    مانگتے ہیں بچے جب روٹی تو شرماتی ہے ماں

    جب کھلونے کو مچلتا ہے کوئی غربت کا پھول
    آنسوؤں کے ساز پر بچے کو بہلاتی ہے ماں

    لوٹ کر واپس سفر سے جب بھی گھر آتے ہیں ہم
    ڈال کر بانہیں گلے میں سر کو سہلاتی ہے ماں

    ایسا لگتا ہے جیسے آگئے فردوس میں
    کھینچ کر بانہوں میں جب سینے سے لپٹاتی ہے ماں

    دیر ہو جاتی ہے گھر آنے میں اکثر جب کبھی
    ریت پر مچھلی ہو جیسے ایسے گھبراتی ہے ماں

    شکر ہو ہی نہیں سکتا کبھی اس کا ادا
    مرتے مرتے بھی دعا جینے کی دئے جاتی ہے ماں
     
  27. تنہا روح
    آف لائن

    تنہا روح ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2008
    پیغامات:
    439
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ~~ میری ماں ~~

    جنت نظیر ہے میری ماں
    رحمت کی تصویر ہے میری ماں

    میں ایک خواب ہوں زندگی کا
    جس کی تعبیر ہے میری ماں

    زندگی کے خطرناک راستوں میں
    مشعلِ راہ ہے میری ماں

    میرے ہر غم ، ہر درد میں
    ایک نیا جوش ، ولولہ ہے میری ماں

    میری ہر ناکامی وابستہ مجھ سے ہے
    میری جیت میری کامیابی کا راز ہے میری ماں

    چھپا لیتی ہے زخم کو وہ مرہم کی طرح
    میرے ہر درد ہر غم کی دوا ہے میری ماں

    دنیا میں نہیں کوئی نعم البدل اس کا
    ممتا میں ہے مکمل ، فقط میری ماں
     
  28. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ایسا لگتا ہے کہ جیسے آ گئے فردوس میں
    کھینچ کر بانہوں میں جب سینے سے لپٹاتی ہے ماں


    سبحان اللہ ۔
    کیا ہی خوبصورت کلام اور بالخصوص یہ شعر۔ ! :a180:

    تنہا روح بھائی ۔ اتنا دلگداز کلام ارسال کرنے پر بہت شکریہ ۔

    اللہ تعالی سب کی ماؤں کا سایہ انکی اولادوں پر قائم رکھے۔ آمین
     
  29. عائشہ جاوید
    آف لائن

    عائشہ جاوید ممبر

    شمولیت:
    ‏1 جون 2008
    پیغامات:
    176
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    بڑا محروم موسم ہے تمہاری یاد کا اے ماں
    نجانےکس نگر کو چھوڑ کر چل دی ہو مجھ کو ماں

    شفق چہروں میں اکثر ڈھونڈتی رہتی ہوں میں تم کو
    کسی کا ہاتھ سر پہ ہو تو لگتا ہے تم آئی ہو

    کوئی تو ہو جو پوچھے کیوں ترے اندر اداسی ہے
    مرے دل کےگھروندے کی صراحی کتنی پیاسی ہے

    مجھے جادوئی لگتی ہیں تمہاری قربتیں اب تو
    مری یادوں میں رہتی ہیں تمہاری شفقتیں اب تو

    کبھی لگتا ہے خوشبو کی طرح مجھ سے لپٹتی ہو
    کبھی لگتا ہے یوں ماتھے پہ بوسے ثبت کرتی ہو

    کوئی لہجہ ترے جیسا مرے من میں اتر جائے
    کوئی آواز میری تشنگی کی گود بھر جائے

    کسی کی آنکھ میں آنسو لرزتے ہوں مری خاطر
    مجھے پردیس بھی بھیجے لڑے بھی وہ مری خاطر

    مگر جب لوٹتی ہوں ساری یادیں لے کے آنچل میں
    تو سایہ تک نہیں ملتا کسی گنجان بادل میں

    کوئی لوری نہیں سنتی ہوں میں اب دل کی ہلچل میں
    تمہاری فرقتوں کا درد بھر لیتی ہوں کاجل میں

    کہیں سے بھی دعاؤں کی نہیں آتی مجھے خوشبو
    مری خاطر کسی کی آنکھ میں اترے نہیں آنسو

    محبت پاش نظروں سے مجھے تم بھی تکا کرتیں
    مدرز ڈے پر کسی تحفے کی مجھ سے آرزو کرتیں

    سجا کر طشت میں چاندی کے تم کو ناشتہ دیتی
    بہت سے پھول گلدانوں میں لا کر میں سجا دیتی

    کوئی موہوم سا بھی سلسلہ باقی کہاں باہم
    کہ اب برسیں مرے نیناں تمہاری دید کو چھم چھم

    دلاؤں ایک ٹوٹے دل سے چاہت کا یقیں کیسے
    مری ماں آسمانوں سےتجھے لاؤں یہاں کیسے ؟

    نجانے کون سی دنیا میں جا کے بس گئی ہو ماں
    بڑا محروم موسم ہے تمہاری یاد کا اے ماں۔۔۔!!

    (فرزانہ نیناں)
     
  30. عاشو
    آف لائن

    عاشو ممبر

    شمولیت:
    ‏4 مئی 2008
    پیغامات:
    1,161
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    :a180: ۔۔۔ :dilphool:

    آپ سب کا بہت شکریہ اتنی اچھی اچھی شاعری شئیر کرنے کا ۔۔۔ ایسے ہی یہ سلسلہ جاری رکھیں :dilphool:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں