1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ماں کی دعا ایک سازش ہے

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از عدنان بوبی, ‏14 اپریل 2009۔

  1. عدنان بوبی
    آف لائن

    عدنان بوبی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 فروری 2009
    پیغامات:
    1,777
    موصول پسندیدگیاں:
    30
    ملک کا جھنڈا:
    :salam:
    کل میری ملاقات ایک اداس باپ سے ہو گئی

    وہ کس کا باپ تھا کتنوں کا باپ تھا کہاں سے آیا تھا کہاں جارہا تھا یا کہیں جابھی رہا تھا یا نہیں اس کے بارے میں مجھے کچھ علم نہیں میں تو صرف یہ جانتا ہوں کہ وہ پارک کے ایک کونے میں بنچ پر بیٹھا ایک ادا س باپ تھا مجھے دیکھ کر اس نے سراٹھایا اور کہنے لگا،تارڑ صاحب آپ بھی باپ ہیں، میں نے کہا’’ ہاں جی ماشاء اللہ میں تو ایک نانا اور دادا بھی ہوں‘‘ تو وہ ذرا ناراض ہو کر بولا کہ میں نے آپ سے صرف یہ پوچھا ہے کہ کیا آپ ایک باپ ہیں اور آپ جواب دے رہے ہیں کہ میں ایک نانا اور دادا ہوں۔ ۔ ۔ میں نے مسکراتے ہوئے کہا حضرت اگر میں نانا اور دادا ہوں تو ظاہر ہے پہلے باپ ہوا اور پھر اس کے بعد یہ کچھ ہوا۔

    ’’ اس کا مطلب ہے کہ آپ ایک باپ ہیں، اس نے سرہلایا کیا آپ خوش ہیںکہ آپ ایک باپ ہیں؟

    اب پارک میں سیر کرتے ہوئے طرح طرح کے مختلف اقسام کے لوگوں سے ملاقات ہوتی رہتی ہے ان میں سے کچھ حواس باختہ بھی ہوتے ہیں تو یہ شخص شائد ان میں سے ایک ہے اور اسے ذرا احتیاط سے ہینڈل کرنا چاہیے جی میں بالکل خوش ہوں کہ میں ایک باپ ہوں‘‘

    ’’لیکن میں خوش نہیں ہوں میں ایک اداس اور رنجیدہ باپ ہوں، مجھے نہ صرف اپنے بچوں سے بلکہ اس پورے معاشرے سے شکایت ہے کہ یہ باپوں کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتا ہر جانب صرف ماؤں کی تعریفیں ہوتی ہیں ان کی شان میں قصیدے پڑھے جاتے ہیں یہ بچے یہ نہیں سوچتے کہ اگر ہم باپ نہ ہوتے تو وہ بھی نہ ہوتے اور یہ ساری سازش ماؤں کی ہے جو اولاد کے کان بھرتی رہتی ہیں کہ دیکھو ہم نے تمہیں جنم دیا پھر راتوں کو جاگ جاگ کر تمہیں پالا، تمہیں طرح طرح کے پکوان بنا کر کھلائے وغیرہ وغیرہ اب کوئی پوچھے کہ بھلا یہ سب کچھ ممکن تھا اگر باپ دن رات مشقت کر کے رزق کما کر گھر نہ لاتا بیمار ہو جائے تب بھی آرام نہیں کرتا کہ اس کے ذہن میں سکولوں کی فیسیں، یونیفارم، بسوں کے کرائے اور بچوں کے جیب خرچ چل رہے ہوتے ہیں اور اس کے باوجود ہر جانب ماں ماں ہو رہی ہوتی ہے یقین کیجئے میں نے اپنے بڑے بیٹے کو واقعی راتوں کو جاگ جاگ کر پالا ہے اسے ہمیشہ ساتھ سلاتا تھا اور دودھ گرم کر کے پلاتا تھا۔ اور اس کے پوتڑے دھوتا تھا اور اس کے باوجود وہ الو کا کان بڑا ہواہے تو وہ بھی ماں
    ماں پکارتا ہے کبھی باہر سے فون کرتا ہے تو کہے گا ہیلو ابو کیا حال ہے اس سے بیشتر کہ میں اپنا حال بتاؤں وہ فوراً فرمائش کردے گا کہ ذرا امی سے توبات کروادیں اور پھر ایک ایک گھنٹہ اس سے باتیں کرتا رہتا ہے۔

    ماں سے محبت تو ایک قدرتی بات ہے جناب‘‘ میں نے اسے ڈھارس دی۔’’تو کیا باپ سے محبت کرنا غیر قدرتی ہے؟ اب یہ جو چاروں طرف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ ماں کے قدموں میں جنت ہے تو یہ بھی ماؤں کی سازش ہے، ابھی پچھلے دنوں بیوی کے ساتھ میرا چھوٹا سا جھگڑا ہوگیا جب کہ بڑا بیٹا بھی وہاں موجود تھازیادتی سراسر بیوی کی تھی اور وہ قدرے بدتمیز بھی ہو رہی تھی تو میں نے پورا کیس بیٹے کے سامنے رکھ دیا کہ تم فیصلہ کرو اس نے کان کھجا کر کہا کہ ہاں غلطی تو امی کی ہے یہ سن کر امی نے دھاڑیں مار مار کر رونا شروع کردیا تو بیٹے نے فوراً کہا غلطی تو امی کی تھی لیکن آپ کا لہجہ بہت سخت تھا ذرا دھیما بولتے تو کیا حرج تھی آئندہ احتیاط کیجئے گا یہ میری پیاری امی ہیں اس پر پیاری امی نے فرزند ارجمند کو گلے لگا کر خوب پیار کیا اور وہ دونوں میرے جانب یوں دیکھنے لگے جیسے میں ہی مجرم ہوں دنیا کا سب سے برا شخص ہوں۔ ۔ ۔
    میں سمجھ گیا کہ وہ کیوں ایک اداس باپ ہے وہ اکثر باپوں کی ترجمانی کررہا تھا جنہیں اولاد ماں کے مقابلے میں ایک کمتر مخلوق سمجھتی ہے باہر سے گھر آتی ہے تو باپ کو پرے دھکیل کر ماں کو جھپا مارتی ہے اور پھر بادل نخواستہ باپ سے بھی ذرا فاصلے سے ’’ہیلو اباجی‘‘ کرلیتے ہیں میرے زخم بھی ہرے ہونے لگے اور میں اس اداس باپ سے ہمدردی محسوس کرنے لگا۔
    ’’اور تارڑ صاحب اس ماں زندہ باد کے مغالطہ کو سب سے زیادہ ہوا دینے والے رکشا ڈرائیور ہوتے ہیں تقریباً ہر رکشے کے عقب میں پپو مستری اور استاد گاما پیچ کس کے نیچے ’’ماں کی دعا‘‘ لکھا ہوتا ہے ماں تیری عظمت کو سلام کا اشتہار ہوتا ہے اب کوئی ان سے پوچھے کہ کیا باپ ان کو دعائیں نہیں دیتے ان کے لئے جان قربان نہیں کرتے جب ہمایوں بیمار ہوا تھا تو یہ بابر بادشاہ تھا جس نے اس قریب المرگ بیٹے کے گرد چکر لگاتے ہوئے دعا کی تھی کہ یا اللہ اس کی بجائے میری زندگی لے لے اسے صحت مند کردے، اور باپ ایک بیٹے پر قربان ہوگیاتھا ۔ ۔ ۔ اب آپ ہی بتائیے کہ کبھی کسی ماں نے بھی اتنی بڑی قربانی دی ہے ویسے مجھے یقین ہے کہ صحت یاب ہونے پر ہمایوں نے بھی اپنی ماں سے جپھا مار کرکہا ہوگا ماں یہ تو آپ کی دعا تھی ابھی پچھلے دنوں ہالی وڈ میں آسکر ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں موسیقار اے آر رحمن کی بہترین موسیقی اور گانے پر دو آسکر ملے اور انہیں وصول کرتے ہوئے آپ جانتے ہیں کہ اس کمبخت نے کیا کہا۔ ۔ ۔ یہ سب میری ماں کی دعاؤں کے طفیل ہے باپ بے چارے کا نام تک نہیں لیا۔ ۔ ۔
    ’’بے شک مجھے آپ کے بیانات سے خاص حد تک اتفاق ہے لیکن آج آپ پارک کے اس کونے میں اتنے رنجیدہ اور دل گرفتہ کیوں بیٹھے ہیں؟
    اداس باپ نے ایک نہائت اداس آہ بھری اور کہنے لگا میرے بیٹے کو ایک عرصے سے ملازمت نہیں مل رہی تھی میں نے اس کے لئے بہت تگ ودو کی دوستوں کے آگے فریاد کی سفارشیں تلاش کیں اپنی عزت نفس کو بھی اس کے لئے مجروح کیا آج اسے خصوصی ڈاک سے ملازمت کا پروانہ آگیا اور وہ سیدھا جاکر اپنی ماں کے پاؤں میں بیٹھ گیا کہ بس یہ آپ کی دعاؤں کا اثر ہے ماں میرا تو فیوز اڑ گیا تارڑ صاحب اور یہاں چلا آیا کہ کہیں خودکشی پر مائل نہ ہو جاؤں۔ ۔ ۔
    مجھے اس اداس باپ پر بڑا ترس آیا میں نے اس کی ہمت بندھائی ڈھارس دی کہ آپ گھر واپس جائیے آپ کے بیوی بچے آپ کی یکدم غیر موجودگی سے پریشان ہوں گے پارک سے باہر آکر ان کے لیے ایک رکشا رکوایا، وہ بیٹھنے لگے پھر کچھ سوچ کر باہر آئے اور رکشے کے پیچھے جا کر اس پر ایک نگاہ ڈالی اور وہ جلال میں آگئے۔ ۔ ۔
    اس کمبخت نے بھی ’’ماں کی دعا‘‘ لکھوارکھا ہے میں پیدل چلا جاؤں گا اس رکشے پر نہیں بیٹھوں گا،
    خدا حافظ۔
     
  2. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    :hasna:
    کیا یہ مضمون مستنصر حسین تارڑ صاحب کا ہے؟
     
  3. عدنان بوبی
    آف لائن

    عدنان بوبی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 فروری 2009
    پیغامات:
    1,777
    موصول پسندیدگیاں:
    30
    ملک کا جھنڈا:
    جی مسز مرزا یہ مضمون مستنصر حسین تارڑ صاحب کا ہے
     
  4. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    :salam:

    دلچسپ مضمون ہے۔
    عدنان صاحب ۔ یہاں ارسال فرمانے کا شکریہ-
     
  5. نادیہ رضا
    Online

    نادیہ رضا مہمان

    اچھا مضمون ہے ہم تک شیئر کرنے کا شکریہ
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔
    تارڑ صاحب نے باپوں کے درد کی بہت خوب عکاسی کی ہے۔

    لیکن مجھے سمجھ نہیں آیا کہ " ماں " کے ساتھ مقابلے بازی کی کیا ضرورت تھی ۔ :nose:
     
  7. عدنان بوبی
    آف لائن

    عدنان بوبی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 فروری 2009
    پیغامات:
    1,777
    موصول پسندیدگیاں:
    30
    ملک کا جھنڈا:
    تعیم بھائی

    یہ ایک ایسا مسلہ ہے جس کا احساس باپ کو ڈھلتی عمر کے ساتھ زیادہ شدت سے ھونا شروع ہو جاتا ہے ـ ہمارا معاشرہ ایک خاص خول کے اندر گھومتا ہے وقت بدلا لیکن ہماری سوچین اور معیار ابھی بھی وہی ہیں ـ جوانی مین مرد سپر پاور ہوتا ہے گھر کی اسی زعم مین اکثر اپنے بچوں اور فیملی سے ایک خاص فاصلے پر رکھتے ہیں اور اس کا خمیازہ انہیں بڑھاپے مین اولاد کی عدم توجہی سے بھگتنا پڑتا ھے
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جی عدنان بھائی ۔ شاید آپ ٹھیک ہی کہتے ہیں۔
    لیکن ماں کا جو مرتبہ اللہ تعالی اور اسکے حبیب کریم :saw: نے متعین فرما دیا ہے۔
    اس پر خواہ مخواہ تنقید کرنے کی وجہ مجھے سمجھ نہیں آئی ۔
     
  9. عدنان بوبی
    آف لائن

    عدنان بوبی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 فروری 2009
    پیغامات:
    1,777
    موصول پسندیدگیاں:
    30
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی اب میں کیا کروں تنقید میں نے تو نہیں کی نا
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ارے نہیں عدنان بھائی ۔ آپ دل پہ مت لیجئے۔
    میں تو کالم نگار کی بات کررہا تھا ۔
     
  11. عدنان بوبی
    آف لائن

    عدنان بوبی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 فروری 2009
    پیغامات:
    1,777
    موصول پسندیدگیاں:
    30
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی میں چھوٹی چھوٹی باتیں دل پر نہیں لیتا
     
  12. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت مزے کی تحریر ھے بہت شکریہ بوبی جی اس شئیرنگ کے لئے
     
  13. عدنان بوبی
    آف لائن

    عدنان بوبی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 فروری 2009
    پیغامات:
    1,777
    موصول پسندیدگیاں:
    30
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ تحریر کو پسند کرنے کا مجھے پڑھ کر مزا آیا تو میں نے شئیر کر دی آپ سب سے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں