1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ماضی بھول چکا، توجہ آنیوالے میچز پر ہے: عمر اکمل

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏18 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ماضی بھول چکا، توجہ آنیوالے میچز پر ہے: عمر اکمل
    [​IMG]
    لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ ماضی کو بھول چکا ہوں اب میری توجہ آنے والے میچوں پر مرکوز ہے۔
    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹریننگ کیمپ میں بلایا جانا میرے لیے ایک نیا آغاز ہے، ماضی کے بارے میں نہیں سوچ رہا بلکہ سب کچھ بھول کر آنے والے میچوں پر توجہ مرکوز کر رکھی ہیں۔ اب کوچنگ کا عملہ بھی نیا ہے اور میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ایک مرتبہ پھر مجھ پر اعتماد کیا۔

    ٹیسٹ کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ میں نئی ٹیم مینجمنٹ کو مایوس نہیں کروں گا اور سخت محنت کر کے پاکستان کیلئے کارکردگی دکھانے کی بھرپور کوشش کروں گا

    کوکا بورا سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمر اکمل کا کہنا تھا کہ یہ بہت اچھا فیصلہ ہے، کوکا بورا کی گیند ہماری ہوم سیریز اور انٹرنیشنل میچوں میں استعمال ہوتی ہے اور ڈومیسٹک کرکٹ میں اس گیند کے استعمال سے بلے بازوں اور باﺅلرز دونوں کو ہی فائدہ ہو گا۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں