1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مائیکل ہولڈنگ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے خواہاں

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏4 اکتوبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    مائیکل ہولڈنگ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے خواہاں

    upload_2019-10-4_3-51-38.jpeg
    سری لنکا کی طرح دیگر ممالک کی ٹیموں کو بھی یہاں دیکھنے کی خواہش ہے ،سابق پیسر
    کراچی(اسپورٹس ڈیسک)سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بالر اور موجودہ کمنٹیٹر مائیکل ہولڈنگ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے خواہاں ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ سری لنکا کی طرح دیگر ممالک کی ٹیموں کو بھی یہاں دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں جس سے سیکیورٹی کے حوالے سے منفی تاثر کا خاتمہ ہو سکے گا۔میڈیا سے گفتگو میں مائیکل ہولڈنگ کا کہنا تھا کہ ان کا کراچی آنا محفوظ اور آرام دہ رہا اور انہیں کسی قسم کی کوئی پریشانی محسوس نہیں ہوئی۔سابق پیسر کا کہنا تھا کہ اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ یہاں کچھ نہیں ہو سکتا کیونکہ ہونے والی بات دنیا میں کہیں بھی ہو سکتی ہے اور وہ جمیکا میں بھی کسی منفی صورتحال کا سامنا کر سکتے ہیں لیکن دنیا کو دراصل اس حقیقت سے آگاہ کرنا ہے کہ دورے پر آنے والی ٹیموں کو جو حفاظت فراہم کی جائے گی وہ سب سے بہتر ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے پاکستان کے بارے میں جو باتیں بنائی ہیں ان کے تناظر میں غیر ملکی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو لانے میں بہت زیادہ محنت درکار ہے اور جو تاثر یہاں آنے والوں کو خوفزدہ کرتا ہے اس کا خاتمہ کرنا ہوگا۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں