1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ماؤتھ فریشز گھر میں بنائیں ۔۔۔۔ انیلا ثمن

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏11 اکتوبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ماؤتھ فریشز گھر میں بنائیں ۔۔۔۔ انیلا ثمن

    بڑوں کا کہنا ہے کہ کسی بھی موسم کا پھل اور سبزی اس کے آغاز میں استعمال کرنا چاہیے، یعنی جونہی ان کے پیدا ہونے کا موسم شروع ہو وہ وقت پھل اور سبزی کھانے کے لیے بہترین مانا جاتا ہے۔
    شروع سے لے کر موسم کے درمیان تک ان کا استعمال آپ کی صحت کو بے شمار فوائد پہنچاتا ہے۔جوں جوں فصل کے پیدا ہونے کا موسم ختم ہونے لگے اس کا استعمال بھی ترک کر دینا چاہیے۔کبھی آپ نے سوچا ہے کہ اس کی وجہ کیا ہے؟ تو جوا ب ہے ’’تاز گی ‘ ‘ ، کوئی بھی کھانے کی چیز زیادہ لذیذ تب معلوم ہوتی ہے جب وہ بالکل تازہ تیار کی جائے۔ دوسرے دن یا چند گھنٹوں پُرانے کھانے میں بھی وہ ذائقہ باقی نہیں رہتا جو تازہ کھانے میں ہوتا ہے۔منڈیوں میں صبح سویرے خریدو فروخت کر لی جاتی ہے کیونکہ تب اشیاء بالکل تازہ دستیاب ہوتی ہیں۔کچھ اسی طرح تازگی ہماری صحت اور شخصیت کے لیے بھی ضروری ہے۔آپ صبح سویرے نہا کر ترو تازہ ہو کے کام پر جائیں تو اپنی طبیعت میں سر شاری محسوس کریں گے اور آپ کی شخصیت بھی دوسروں پر اچھا تاثر دے گی۔جب آپ دن بھر دوسرے لوگوں سے ملاقات کر رہے ہیں ۔کام کے سلسلے میں بات چیت کرنا پڑ رہی ہے تو اچھا تاثر دینے اور اپنا اعتماد بحال رکھنے کے لیے بھی ضروری ہے کہ آپ کی سانسیں بھی ترو تازہ اور مہکی ہوئی ہوں۔منہ کی صفائی نہ صرف آپ کی شخصیت بلکہ صحت کے لیے بھی نہایت ضروری ہے۔دن میں ایک یا دو بار دانت تو ہم سبھی برش کر لیتے ہیں لیکن مسلسل پانی نہ پئیں یا کافی دیر تک منہ بند رکھنے سے بھی اکثر سانس سے ناگوار مہک آنے لگتی ہے۔اکثر اس کی وجہ کوئی بیماری مثلاً منہ کا انفیکشن ، دانتوں کی بیماری یا شوگر جیسے امراض بھی ہو سکتے ہیں جو منہ کی بد بو پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں ۔ایسے میں ضروری ہے کہ دانتوں کو صاف کرنے کے ساتھ ساتھ مائوتھ واش کا استعمال بھی کیا جائے۔یوں تو یہ مارکیٹ میں بھی با آسانی دستیاب ہیں،لیکن اگر آپ پیسوں کی بچت کرنا چاہتے ہیں یا مائوتھ واش سے کسی قسم کے سائیڈ ایفکٹ محسوس کرتے ہیں تو درج ذیل مضمون میں ہم آپ کو نہایت کم قیمت گھر پر مائوتھ واش تیار کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔
    لیموں کو نہ صرف جراثیم کش مانا جاتا ہے بلکہ یہ خوشبو پیدا کرنے کا بھی اہم ذریعہ ہے۔ایک کپ پانی لے کر اس میں چند قطرے لیموں کا رس،چند قطرے عرقِ گلاب اور ایک چمچ بیکنگ سوڈا شامل کر لیں۔اس محلول کو آپس میں اچھی طرح مکس کر کے پندرہ سے بیس سیکنڈ غرارے کرلیں۔رات سونے سے پہلے دانت اچھی طرح صاف کر کے غرارے کرنے سے بہترین نتائج حاصل ہوں گے۔

    پودینے کی خوشبو ہی نہایت محصور کُن ہوتی ہے۔اس کی چٹنی بنا کر استعمال کی جائے یا مشروب تیار کیا جائے ہر طرح ہی اس کی مہک سے تازگی کا سا احساس ہونے لگتا ہے۔ پود ینے سے مائوتھ واش تیار کرنے کے لیے ایک چمچ بیکنگ سوڈا لے کر اس میں آدھا چمچ ٹی ٹری آئل شامل کریں ۔اب ایک چمچ پودینے کا تیل مکس کر کے تھوڑا سا پانی شامل کریں اور محلول کو اچھی طرح ہلا لیں۔سونے سے پہلے چند سیکنڈ غرارے کر کے کچھ کھائے پئے بغیر سو جائیں۔ اس سے نہ صرف آپ کی سانسیں مہک جائیں گی بلکہ منہ کے جراثیم دور کرنے کے لیے بھی اس کا استعمال بہترین ہے۔اس کے علاوہ یہ منہ کے چھالوں اور انفیکشن کو ختم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔کوئی بھی چیز تب اپنا اثر دکھانا شروع کرتی ہے جب آپ مسلسل اس کا استعمال کریں،لہٰذا روزانہ سونے سے پہلے اسے لازمی استعمال کریں۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں