1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لیموں، کھیرے، اجوائن کا شربت توانا جگر کے لیے مفید

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏30 اکتوبر 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    لیموں اور کھیرے کا اعتدال کے ساتھ استعمال جہاں ہمیں کئی بیماریوں سے بچاتا ہے وہیں اس سے ہمارے جگر کو بھی توانائی ملتی ہے۔


    جگر انسانی جسم کے اہم ترین اعضاء میں سے ایک ہے، یہ خون کی صفائی، زہریلے مواد کے اخراج، غذائی اجزاء کو توانائی میں بدلنے، وٹامنز اور معدنیات کی مناسب سطح کو جسم میں برقرار رکھنے سمیت درجنوں افعال سر انجام دیتا ہے، جگر کو صحت مند رکھنا اتنا بھی مشکل نہیں۔ ہم معمول کی خوراک میں شامل چند اشیا کو استعمال کرکے اسے توانا رکھ سکتے ہیں۔ ایسی ہی 3 چیزیں لیموں، کھیرا اور اجوائن ہیں، یہ تینوں چیزیں ہماری خوراک کا حصہ ہیں۔

    [​IMG]




    لیموں کے رس، کھیرے اور اجوائن کو پانی کے ساتھ اچھی طرح بلینڈ کرلیں اور ایک مہینے تک دن میں دو بار ایک ایک گلاس پیجیے۔ ایک ماہ کے بعد 2 سے 3 ہفتوں کا وقفہ کیجیے اور پھر سے یہ عمل دہرائیں۔

    [​IMG]

    [​IMG]

    دیگر فوائد
    ماہرین کا کہنا ہے کہ لیموں، کھیرے اور اجوائن کا شربت جہاں ہمارے جگر کو قوت بخشتا ہے وہیں اس سے انسانی جسم کو دیگر فائدے بھی ہوتے ہیں، جن میں سے کچھ یہ ہیں۔

    *یہ شربت ہمارے جسم سے ناپسندیدہ مواد خارج کرنے میں مدد دیتا ہے

    *اس میں کینسر سے بچاؤ کی خوبیاں پائی جاتی ہیں

    *جلد کی صحت کو بہتر بناتا ہے

    *جسم میں شکر اور کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے

    نوٹ:
    دنیا بھر کے طبی ماہرین لیموں ، کھیرے اور اجوائن کے فوائد پر متفق ہیں تاہم ضروری ہے کہ اس کا استعمال اپنے معالج کے مشورے سے ہی کیا جائے۔
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پسند کرنے کا شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں