1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لیمن پاونڈ کیک

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از حریم خان, ‏12 جولائی 2012۔

  1. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    لیمن پاونڈ کیک
    [​IMG]
    اجزا
    میدہ۔۔۔۔ڈیڑھ کپ
    کارن فلور۔۔ایک کھانے کا چمچ
    انڈے ۔۔۔۔4عدد
    بیکنگ پاوڈر۔۔۔ ڈیڑھ چائے کا چمچ
    نمک۔۔۔ایک چٹکی
    چینی۔۔۔۔ ایک کپ پسی ہوئی
    آئل/گھی/مکھن۔۔۔۔ ایک کپ
    لیموں ۔۔۔ایک عدد
    لیموں کی چھال باریک کتری ہوئی۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ
    لیمن ایسنس۔۔۔۔چند قطرے
    دودھ لیکوئڈ۔۔۔۔ 3 کھانے کے چمچ

    ترکیب:
    ا۔سب سے پہلے کیک کے سانچے کو صاف کر کے اس کے اندرتیل لگا لیں۔۔ایک چمچ میدہ ڈال کر سانچے کو اچھی طرح ہلا لیں تاکہ میدہ سانچے اندرہر طرف لگ جائے۔زائد میدے کو جھاڑ دیں۔اوون کو 180 سینٹی گریڈ یا مارک 4 پر جلا لیں۔
    2۔خشک اجزا یعنی میدہ،کارن فلور،بیکنگ پاوڈر اور نمک کو تین چار بار اچھی طرح چھان لیں ۔
    3۔ایک باول میں چینی ،ایک لیموں کا رس،ایک لیموں کی چھال اور ایک کپ تیل ڈال کر خوب اچھی طرح پھینٹیں۔
    4۔ اب اس آمیزے میں ایک انڈہ توڑ کر ڈالیں اور خوب پھینٹیں۔۔پھر دوسرا انڈہ ڈال دیں اور اچھی طرح پھینٹیں۔۔اسی طرح چاروں انڈے ایک کے بعد ایک ڈالتے جائیں اور اچھی طرح پھینٹتے جائیں۔
    5۔چھانے ہوئے خشک اجزا یعنی میدہ کے مکسچر کو پھینٹے ہوئے آمیزے میں تھوڑا تھوڑا کر کے ڈالتے جائیں اور ہلکے ہاتھ سے ملاتے جائیں۔۔
    6۔جب سارا میدہ اچھی طرح مل جائے اور آمیزہ ایک سا نظر آنے لگے تو دودھ ڈال کر ملا لیں۔
    7۔سب سے آخر میں لیمن ایسنس ملالیں اور سانچے میں بھر کر پہلے سے گرم اوون میں 40 سے 45 منٹ تک پکائیں۔کیک تیار ہے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: لیمن پاونڈ کیک

    اچھی بات ہے جی ، لیکن مجھے یہ کیک کچھ خشک مزاج سا لگ رہا ہے ۔ پیلے لیمن کی چھال کے ساتھ باریک کٹی ہوئی سنگترے کی نارنجی چھال بھی شامل کردیں تو کیسا رہے گا ؟
     
  3. ہادیہ
    آف لائن

    ہادیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    17,730
    موصول پسندیدگیاں:
    136
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: لیمن پاونڈ کیک

    ارے واہ حریم جی آپ تو بیکنگ اہکسپرٹ ہیں

    کیک سافٹ لگ رہا ہے مزے کا......:nn_highfive:
     
  4. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: لیمن پاونڈ کیک

    نہیں یہ کیک اتنا خشک مزاج بھی نہیں ہے۔۔۔ ویسے خشکی دور کرنے کے بہت سے ٹوٹکے موجود ہیں۔۔لیکن اس کیک کو موائسٹ کرنےکے لیے ایک ترکیب ہے میرے پاس۔۔چینی اور پانی کا شیرہ بنا لیں اور اس میں لیموں کا رس ملالیں۔اب اسے چمچ کی مدد سے کیک میں جذب کرتے جائیں سارا شیرہ جذب ہوجائے گا اور کیک بھی نمدار ہوگا۔
    اگر آپ کو لیمن فلیور کیک چاہیئے تو لیموں کا جوس اور لیموں کی چھال ہی ڈالیں۔۔اگر اورنج کیک بنانا ہو تو اورنج جوس اور اس کی چھال استعمال کر لیں۔ اس میں آپ اپنی مرضی سے بہت سی تبدیلیاں کرسکتے ہیں۔
     
  5. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: لیمن پاونڈ کیک

    بہت شکریہ ہادیہ جی۔۔یہ کیک جتنا دیکھنے میں سوفٹ ہے اتنا کھانے میں بھی ہے۔۔یہ اس لیے نہیں‌کہا کہ میں نے بنایا ہے بلکہ سچ میں ایسا ہی ہے۔
     
  6. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: لیمن پاونڈ کیک

    دیکھنے میں‌ ہی مزے کا لگ رہا ہے ۔ اور لگ رہا ہے آپ نے خود تیار کر کے یہاں پیش کیا ہے۔ اگر ایسا ہے تو یقینا آپ کی باتوں کی طرح آپ کا تیار کردہ کیک بھی معیاری ہو گا۔
     
  7. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اپریل 2012
    پیغامات:
    33,894
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: لیمن پاونڈ کیک

    میں سچ بتاوں تو میں نہیں پڑھ رہا اس کو کیوں کے مجھے ایسی چیزے پسند نہیں میڈیم جی تو کیا راے دوں جی
     
  8. ہادیہ
    آف لائن

    ہادیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    17,730
    موصول پسندیدگیاں:
    136
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: لیمن پاونڈ کیک

    جی بالکل حریم جی ،وہ تو دیکھنے سے ہی پتہ لگ رہا ہے:222:
     
  9. سین
    آف لائن

    سین ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2011
    پیغامات:
    5,529
    موصول پسندیدگیاں:
    5,790
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: لیمن پاونڈ کیک

    جسٹ پرفیکٹ حریم سسٹر ۔۔۔۔۔۔۔ اپنی ترکیب شئیر کرنے کا شکریہ میں بھی ایسے ہی بناتی ہوں بس کارن فلور نہیں ڈالتی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں