1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لکیریں

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏3 مارچ 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    لکیریں

    ہتھیلی کی لکیروں میں
    مقدر قید ہے
    عمر رواں کے بیشتر لمحے
    نہ جانے کون سی آسودگی کی جستجو میں
    کتنے ہی دریاؤں کو اک رو میں پیچھے چھوڑ آئے ہیں
    مگر ساحل پہ آ کر
    میرے پیاسے ہونٹ اب تک پھڑپھڑاتے ہیں
    مری آنکھوں میں بھی ناکامیاں ہی رقص کرتی ہیں
    مگر
    احساس کے تاریک آنگن میں
    امیدوں کی کرن سرگوشیاں کرتی
    سنائی جب بھی دیتی ہیں
    تو پھر سے تازہ دم ہو کر
    مقدر سے
    رہائی کی
    جسارت کرنے لگتا ہوں
    عادل حیات​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں