1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لکھنو کے کباب

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از عائشہ جاوید, ‏20 جولائی 2008۔

  1. عائشہ جاوید
    آف لائن

    عائشہ جاوید ممبر

    شمولیت:
    ‏1 جون 2008
    پیغامات:
    176
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    [glow=red:2jgyw9wt]اشیا۔[/glow:2jgyw9wt]

    گائے کا باریک قیمہ۔ ایک کلو
    کچا پپیتہ۔ کھانے کے تین چمچے
    پیاز (باریک کاٹ لیں) دو عدد
    گرم مصالحہ پاوڈر۔ کھانے کا ایک چمچہ
    ادرک۔ چائے کا ایک چمچہ
    لہسن پیسٹ۔ چائے کے دو چمچے
    بادام۔ 14 عدد
    لال مرچ پاوڈر۔ چائے کے دو چمچے
    تیل کھانے کے۔ دو چمچے
    نمک۔ حسب ذایقہ
    دہی۔ آدھی پیالی

    [glow=red:2jgyw9wt]ترکیب۔[/glow:2jgyw9wt]

    سب سے پہلے قیمے میں پپیتا اور نمک ملا کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ اب ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں اور اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز ڈال کر سنہری مائل کر لیں۔ اسکے بعد نکال کر ہاتھ سے مسل کر چورا کر لیں۔ پھر قیمہ میں دہی، لال مرچ، پیاز، ادرک اور چھلے ہوئے بادام پیس کر ملا دیں۔ ساتھ ہی گرم مصالحہ، کھانے کے دو چمچے تیل اور لہسن بھی ملا دیں۔ ایک بیکنگ ٹرے لیں اور قیمے کے گول کباب بنا کر ٹرے میں رکھیں اور اوون میں بیک کریں۔ براؤن ہونے پر اوون سے نکال لیں۔ پیاز، ٹماٹر اور لیموں کے ساتھ سرو کریں۔ مزے دار لکھنو کے کباب تیار ہیں۔
     
  2. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    عائشہ جی۔۔ آپ ہمیں‌کیا کیا سکھائیں گی؟؟ بہت بہت بہت شکریہ۔۔ :dilphool: :dilphool:
     
  3. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    عائشہ جی ۔ میں کافی دنوں سے آپ کی شاعری اور گوشہء خواتین میں پوسٹس پڑھ کر آپ کی گرویدہ ہوچکی ہوں۔
    آپ کی پوسٹس ہمیشہ بہت خوبصورت اور معیاری ہوتی ہیں۔
    امید ہے آپ اسی طرح ہماری اردو پیاری اردو کے فورم کی رونقوں میں اضافہ کرتی رہیں گی۔ انشاءاللہ
     
  4. عائشہ جاوید
    آف لائن

    عائشہ جاوید ممبر

    شمولیت:
    ‏1 جون 2008
    پیغامات:
    176
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    زاہرا صاحبہ بہت شکریہ۔ آپ کا پیغام پڑھ کر مزید حوصلہ بندھا۔ جی انشاءاللہ میں لکھتی رہوں گی۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں