1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لکڑی سے بننے والی دنیا کی سب سے لمبی عمارت

'متفرق تصاویر' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏16 فروری 2018۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    لکڑی سے بننے والی دنیا کی سب سے لمبی عمارت آنے والے برسوں میں لوگوں کے سامنے کھڑی ہوگی۔
    جاپانی ماہرین تعمیرات نے دنیا کی سب سے لمبی لکڑی کی عمارت کا منصوبہ پیش کیا ہے۔
    1145 فٹ یا 350 میٹر بلند یہ عمارت ایک ٹاور، گھر، دفاتر، دکانوں اور ایک ہوٹل پر مشتمل ہوگی اور 2041 میں مکمل ہونے پر جاپان کی بھی سب سے لمبی عمارت ہوگی۔
    مزید پڑھیں : ایک میل لمبی جاپانی عمارت کی تعمیر کا فیصلہ
    اسے ٹوکیو کے وسط میں تعمیر کیا جائے گا اور اس کا مقصد جاپانی دارالحکومت کو ماحول دوست شہر میں بدلنے کی جانب قدم بڑھانا ہے۔
    [​IMG]
    5.9 ارب ڈالرز (ساڑھے 6 کھرب سے زائد پاکستانی روپے) کی لاگت سے بننے والی اس عمارت کا منصوبہ بنانے والے ماہرین کے مطابق اس سے شہر کو ایک جنگل میں تبدیل کرنے میں مدد ملے گی۔
    اس عمارت کا ڈیزائن جاپانی کمپنی نکین سککی نے تیار کیا ہے مگر اسے تعمیر سومیٹومو گروپ کرے گا۔
     
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    ابھی اسے W350 پراجیکٹ کا نام دیا گیا ہے، مگر ابھی واضح نہیں کہ کس قسم کی لکڑی کو اسے بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
    ڈیزائن کے مطابق اس عمارت کا ٹاور 70 ویں منزل پر ہوگا جسے لکڑی اور اسٹیل کے امتزاج سے تیار کیا جائے گا۔
    یہ بھی پڑھیں : دنیا کی بلند ترین عمارت کی تعمیر کا بھارتی منصوبہ
    اس وقت دنیا کی سب سے لمبی لکڑی کی عمارت برٹش کولمبیا یونیورسٹی میں طالبعلموں کا ہاسٹل ہے، جس کی لمبائی 53 میٹر ہے۔
    اس وقت دنیا بھر میں تعمیراتی کمپنیاں لکڑی کو تعمیراتی میٹریل کے طور پر استعمال کرنے کو ترجیح دے رہی ہیں مگر پھر بھی W350 پراجیکٹ جیسا منصوبہ کہیں بھی دیکھنے میں نہیں آیا۔
    [​IMG]
    دلچسپ بات یہ ہے کہ جاپان میں اس وقت لکڑی سے عمارات کی تعمیر پر پابندی عائد ہے کیونکہ آتشزدگی کا خدشہ ہوتا ہے۔
    مگر وہاں حکام نے اس پر پابندیوں کو حالیہ عرصے میں نرم کیا ہے جبکہ 2020 کے ٹوکیو اولمپکس کے لیے لکڑی سے نیا نیشنل اسٹیڈیم تعمیر کیا جارہا ہے۔

    https://www.dawnnews.tv/news/1073528/
     

اس صفحے کو مشتہر کریں