1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لڑیوں کے موضوعات

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از واصف حسین, ‏26 اگست 2006۔

  1. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    ہماری اردو میں عام طور پر دیکھنے میں آیا ہے کہ ایک اچھی لڑی شروع ہوتی ہے اور چند سنجیدہ پیغامات کے بعد فضولیات کا شکار ہو جاتی ہے جس میں ایک دوسرے پر فقرے کسنے کے سوا کوئی کارآمد بات نہیں‌ہوتی۔ اس کا نقصان یہ ہوتا ہے کہ لڑی کوڑے کے ڈھیر کی طرح پھیلتی جاتی ہے اور اصل موضوع کسی عضو معطل کی طرح پس منظر میں‌چلا جاتا ہے۔ میرے خیال میں‌اس کی ایک وجہ مبتدی سے معاون اور پھر دوسرے درجے حاصل کرنے کی سعی لاحاصل ہے۔
    اگرچہ کسی کو پیغام بھیجنے حق میں نہیں‌ہوں‌میں، میری متعلقہ ناظمین سے گزارش ہے کہ اگر لڑی میں‌کوئی ایسا پیغام دیکھیں جو کہ لڑی کے موضوع سے مطابقت نہیں رکھتا تو اسے ختم کر دیں۔
    اس کا دوسرا حل یہ ہے کہ ایک لڑی منتقل شدہ پیغامات کی شروع کی جائے اور ہے لڑی کے رد شدہ پیغامات وہاں منتقل کر دیے جائیں۔
    اگر کسی کے پاس اس سوال کا کوئی اور بہتر حل ہے تو ضرور بتائیں۔
     
  2. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    السلام و علیکم

    اِس موضوع پر پہلے بھی کئی مرتبہ بات ہو چُکی ہے۔ اور ہم اِس تنیجہ پر پہنچے تھے کہ، “گپ شپ“ اور “طنزومزاح“ کی لڑیوں کو اِسی طرح چلنے دیا جائے، ہاں البتہ باقی چوپالوں میں لڑیوں کو اُن کے اصل موضوع پر واپس لانے کے لیئے اُس کے موضوع کے مطابق پیغامات ارسال کئے جائیں، تو لڑی اپنے اصل موضوع کی طرف پَلٹ سکتی ہے، ہاں اگر کوئی اِس موضوع سے ہٹ کے بات کرے تو اُس کی بات کا جواب ہی نہ دیا جائے، اور اگر وہ پیغام اِس قابل ہی نہیں کے اُسے اُس لڑی میں رکھا جائے تو اُسے تلف کرنے میں بھی‌کوئی حرج نہیں۔

    باقی سب دوست اپنی اپنی رائے دیں، کیوں کے سب کی رائے سے ہی کوئی حتمی فیصلہ ہو سکتا ہے۔

    والسلام
     
  3. راجا نعیم
    آف لائن

    راجا نعیم ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2006
    پیغامات:
    96
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    آپ کی رائے کی تائید کرتا ہوں ۔
     
  4. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    یہ بہت ضروری ہے ورنہ واصف بھائی کے بقول کوڑے کے ڈھیر میں اضافہ ہوتا جائے گا
     
  5. پٹھان
    آف لائن

    پٹھان ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    514
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ایک حد تک درست ہے آپ کی بات
     
  6. Admin
    آف لائن

    Admin منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اگست 2006
    پیغامات:
    687
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    کتنی حد ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں