1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لوہار اور عورت

'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' میں موضوعات آغاز کردہ از شہباز حسین رضوی, ‏21 مئی 2013۔

  1. شہباز حسین رضوی
    آف لائن

    شہباز حسین رضوی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2013
    پیغامات:
    839
    موصول پسندیدگیاں:
    1,321
    ملک کا جھنڈا:
    1.png
    muslim-hijajb-woman.jpg

    ایک نیک وپرہیزگار شخص مصرپہنچا ۔ وہاں اس نے ایک لوہار کودیکھا وہ اپنے ہاتھوں سے پکڑ کر سرخ اور دہکتا ہوا لوہا آگ کی بھٹی سے باہر نکال رہا ہے مگرآگ کی حرارت وگرمی کا اس پرکوئي اثرنہيں تھا ۔ اس شخص نے اپنے دل میں کہا کہ :یہ توکوئي بہت ہی پہنچا ہوا اورپرہیزگارآدمی معلوم ہوتا ہے ۔ اس لوہار کے پاس گيا سلام کیا اورکہنے لگا :تمہيں قسم ہے اس خداکی جس نے تمہیں یہ کرامت عطا کی ہے میرے حق میں کوئی دعا کردو ۔ لوہار نے جیسے ہی یہ باتیں سنیں اس پرگریہ طاری ہوگیا اورکہنے لگا : میرے بارے میں جوتم سوچ رہے ہو ویسا نہيں ہے میں نہ توکوئی متقی ہوں اورنہ ہی صالحین میں میرا شمار ہوتا ہے ۔ آنے والے شخص نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے؟
    اس طرح کا کام اللہ کے نیک بندوں کے سوا سے کوئی اورنہیں کرسکتا ؟
    اس نے جواب دیا ٹھیک کہتے ہو مگرمیرا ہاتھ ایسا اس کی کچھ اوروجہ ہے آنے والے شخص نے جب زیادہ اصرارکیا تولوہار نے کہا : ایک دن میں اسی دوکان میں کام کررہا تھا ، ایک بہت ہی حسین وخوش اندام عورت کہ اس سے پہلے اتنی خوبصورت عورت کہیں نہیں دیکھی تھی میرے پاس آئي اورکہنے لگی کہ میں بہت ہی غریب ومفلس ہوں ۔ میں اس کودیکھتے ہی اس کا عاشق ہوگیا اوراس کے حسن میں گرفتار ہوگیا میں نے اس سے کہا کہ اگرتومیرے ساتھ ہم بستر ہوجائے تومیں تیری ہرضرورت پوری کردوں گا ۔ یہ سن کراس عورت کا پورا جسم لرزاٹھا اوراس پرایک بہت ہی عجیب وغریب کیفیت طاری ہوگئی کہنے لگی :
    اے مرد خداسے ڈر میں اس قماش کی عورت نہیں ہوں ۔ اس کے جواب میں میں نے کہا توٹھیک ہے اٹھ اوریہاں سے کہیں اورکا راستہ دیکھ ۔ وہ عورت چلی گئی مگرتھوڑی ہی دیر کے بعد وہ دوبارہ واپس آئی اورکہنے لگی غربت تنگدستی مجھے مارے ڈال رہی ہے اوراسی چیزنے مجھے مجبورکردیا ہے کہ تیری خواہش پرہاں ، بھرلوں ۔
    میں نے دوکان بند کی اوراس کولے کراپنے گھر پہنچا جب میں گھرکے کمرےمیں داخل ہوا تومیں کمرے کےدروازے کواندر سے تالا لگانے لگا
    عورت نے پوچھا : کیوں تالا لگارہے ہو یہاں توکو‏ئی بھی نہيں ہے ؟ میں نے جواب دیا کہيں کوئي آ نہ جائے اورپھر میری عزت چلی جائے ۔ عورت نے کہا : اگرایسا ہے توخدا سے کیوں نہيں ڈرتے ؟
    جب میں اس کے جسم کے قریب ہوا تودیکھا کہ اس کا جسم اس طرح سے لرزرہا تھا جیسے باد بہاری کی زد میں آکر بید کے خشک پتے ہلتے رہتے ہیں ۔اوراس کی آنکھوں سے آنسوؤ کی جھڑی لگي ہوئي تھی ،
    میں نے اس سے کہا کہ تویہاں کس سے ڈر رہی ہے ؟ اس نے کہا اس وقت خدا ہم دونوں کودیکھ رہا ہے تومیں کیونکرخوف نہ کھاؤں ۔ اس عورت نے بہت ہی گڑگڑا کرکہا
    اے مرد اگرمجھے چھوڑدے تومیں وعدہ کرتی ہوں کہ خدا وندعالم تیرے جسم کودنیا وآخرت دونوں جہان میں آگ کے شعلوں میں نہيں جلائے گا ۔ اس التجا اور چہرے پربہتے ہوئے آنسو مجھ پر اثر کرگئے میں نے اپنا ارادہ ترک کردیا اور اس کی جوضرورت تھی وہ بھی پوری کردی یوں وہ عورت خوشی خوشی اپنے گھر لوٹ گئي ۔
    اسی رات میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک بزرگ خاتون جن کے سرپریاقوت کا چمکتا ہوا تاج ہے مجھ سے کہہ رہی ہیں : اللہ تمہيں جزائے خیر دے ،میں نے پوچھا آپ کون ہيں ؟ بزرگ خاتون نے کہا کہ میں اسی ضرورت مند اورمحتاج لڑکی کی ماں ہوں کہ جس کی غربت کھینچ کرتمہارے پاس لائی تھی لیکن خوف خدا کی وجہ سے تم نے اسے چھوڑ دیا اب میں اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ وہ دنیا وآخرت میں تمہیں آگ سے محفوظ رکھے ۔
    میں نے ان بزرگ خاتون سے پوچھا آپ کا تعلق کس گھرانے سے ہے اس نے جواب دیا کہ میں میرشجرہ نسب رسول خدا کے گھرانے سے ملتا ہے یہ سن کرمیں نے ان بزرگ خاتون کا بے پناہ شکریہ ادا کیا ۔اس دن کے بعد سے آگ کی تپش اور حرارت مجھ میں کوئي اثر نہيں کرتی ۔
     
    الکرم اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    یا اللہ ہمیں ایمان کودانتوں سے پکڑنے کی توفیق عطاء فرمانا اور برائی پر قابو پانے اور دور رہنے کا حوصلہ اور ہمت دینا۔
    بے شک قدرت ہمیں ہرحال میں ہر جگہ مکمل طور پر دیکھ رہی ہے کاش یہ احساس ہمارے اندر سرایت کرجائے۔
    مرد مومن کی شجاعت اور شان یہ ہے کہ وہ اپنے نفس کو اپنے قابو میں رکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔

    نوٹ: کیا ہی بہتر ہوتا، ناپسندیدہ افعال سے متعلق الفاظ کو مخفی انداز میں بیان کیا جاتا۔ اگرتومیرے ساتھ ہم بستر ہوجائے کی بجائے (خواہش پوری کردے) وغیرہ
    تقوی کا تقاضا ہے کہ برائی کا ذکر نا کیاجائے اور کم سے کم الفاظ وہ بھی مخفی ہوں تو بہتر ہیں۔۔۔۔۔
     
    شہباز حسین رضوی نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    شہباز حسین رضوی نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    یا اللہ ہمیں ایمان کودانتوں سے پکڑنے کی توفیق عطاء فرمانا اور برائی پر قابو پانے اور دور رہنے کا حوصلہ اور ہمت دینا۔
    بے شک قدرت ہمیں ہرحال میں ہر جگہ مکمل طور پر دیکھ رہی ہے کاش یہ احساس ہمارے اندر سرایت کرجائے۔
    مرد مومن کی شجاعت اور شان یہ ہے کہ وہ اپنے نفس کو اپنے قابو میں رکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔

    نوٹ: کیا ہی بہتر ہوتا، ناپسندیدہ افعال سے متعلق الفاظ کو مخفی انداز میں بیان کیا جاتا۔ اگرتومیرے ساتھ ہم بستر ہوجائے کی بجائے (خواہش پوری کردے) وغیرہ
    تقوی کا تقاضا ہے کہ برائی کا ذکر نا کیاجائے اور کم سے کم الفاظ وہ بھی مخفی ہوں تو بہتر ہیں۔۔۔۔۔
     
  5. عبدالرحمن حاجی خانی زمان
    آف لائن

    عبدالرحمن حاجی خانی زمان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 جون 2014
    پیغامات:
    78
    موصول پسندیدگیاں:
    92
    ملک کا جھنڈا:
    یا رب العالمین ہم پر اپنا خاص کرم فرما اور ہمیں دنیا و آخرت کی کامیابی نصیب فرما - اے اللہ تعالی جناب شہباز حسین رضوی کے علم و زندگی میں برکتیں نازل فرما آمین
     
    شہباز حسین رضوی نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. شہباز حسین رضوی
    آف لائن

    شہباز حسین رضوی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2013
    پیغامات:
    839
    موصول پسندیدگیاں:
    1,321
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں