1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لنکن کرکٹرز، آئی پی ایل حکام کی دھمکی کے باعث پاکستان نہیں آ رہے: فواد چودھری

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏11 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    لنکن کرکٹرز، آئی پی ایل حکام کی دھمکی کے باعث پاکستان نہیں آ رہے: فواد چودھری
    [​IMG]
    دورہ پاکستان پر چار کپتانوں سمیت 10 سینئر سری لنکن کھلاڑیوں کے نہ آنے کے پیچھے بھی جنونی بھارتیوں کی سازش نظر آنے لگی، آئی پی ایل سے آؤٹ کرنے کی دھمکی کو وفاقی وزیر فواد چوہدری نے آڑے ہاتھوں لیا۔
    آئی لینڈرز کے سیکورٹی وفد کے کامیاب دورہ اور مکمل اطمینان کے باوجود انکار، میڈیا کے مطابق کپتان لیستھ ملینگا، کرونارتنے اور دنیش چندی مل کے علاوہ اینجلو میتھیوز سمیت 10 سینئر کھلاڑیوں نے پاکستان نہ آنے کا فیصلہ سنا دیا۔ ڈک ویلا، کوشال پریرا، دھننجایا ڈی سلوا، تھیسارا پریرا، آکیلا دھننجایا، سورانگا لیکمل اور دنیش چندی مل بھی پاکستان نہ آنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ستائیس ستمبر سے تین ون ڈے اور تین ہی ٹی 20 میچز کی سیریز شیڈول ہے جس کے لیے نئے لنکن کپتانوں کا اعلان کردیا گیا، لہیرو تھری مانے ٹی ٹوئنٹی اور داسون شناکا ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    کھیل سے بھارت کا کھیلواڑ، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹویٹ میں انکشاف کر دیا، لکھتے ہیں کہ لنکن کرکٹرز، آئی پی ایل حکام کی دھمکی کے باعث پاکستان نہیں آ رہے۔ کیونکہ انہیں کہا گیا ہے کہ اگر وہ پاکستان گئے تو ان پر لیگ کھیلنے کے دروازے بند ہو جائیں گے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں