1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لندن اولمپکس:ٹکٹوں کی فروخت

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از محبوب خان, ‏24 جولائی 2011۔

  1. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    لندن کی سن دو ہزار بارہ کی اولمپکس کے ٹکٹوں کے لیے درخواست دینے والوں میں سے نصف سے زیادہ لوگ ٹکٹ حاصل نہیں کر سکے۔عام فروخت کے لیے رکھے گئے چھیاسٹھ لاکھ ٹکٹوں کے لیے اٹھارہ لاکھ لوگوں نے درخواستیں دی تھیں جن میں سے صرف تقریباً پنتالیس فیصد لوگ یہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے۔ناکام ہونے والے دس لاکھ افراد کے لیے دوبارہ قرعہ اندازی کی جائے گی لیکن اولمپکس کھیلوں کی ابتدائی اور اختتامی تقاریب اور ایتھلیٹکس کے مقابلوں کے کوئی ٹکٹ دستیاب نہیں ہیں۔لندن دو ہزار بارہ نے کہا کہ رہ جانے والے لوگوں کو دوسری قرعہ اندازی میں ترجیح دی جائے گی۔’اب بھی مختلف کھیل دیکھنے کے لیے مختلف قیمتوں کے بہت سے ٹکٹ دستیاب ہیں۔‘
    بی بی سی کے اولمپک کے لیے نامہ نگار ایڈرین وارن نے کہا کہ اہم مقابلوں کے ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں اور اس کے ساتھ کم قیمت والی ٹکٹوں کے مقابلے بی ایم ایکس اور تیر اندازی کے ٹکٹ بھی بِک چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو دوسری قرعہ اندازی میں موقع ملے گا لیکن سستے ٹکٹ اب دستیاب نہیں۔

    بشکریہ بی بی سی اردو
     

اس صفحے کو مشتہر کریں