1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لفظ نامہ

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از این آر بی, ‏16 اکتوبر 2008۔

  1. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    :salam:

    الفاظ ہر وقت ہمارے ساتھ ہوتے ہیں۔ مگر اِن سے ہماری واقفیت عموماً زیادہ گہری نہیں ہوتی۔ آئیے، لفظوں سے باتیں کرتے ہیں، اور اِن سے پوچھتے ہیں کہ:

    1۔ یہ کہاں سے آئے۔
    2۔ اردو کی دنیا میں‌ پہلے اِنہیں کس نے متعارف کروایا (یا اپنی تحریروں میں 'کاسٹ' کیا)۔
    3۔ یہ اور کتنے روپ دھار سکتے ہیں۔
    4۔ اِن کی سوچ دوسرے کن الفاظ سے ملتی ہے۔
    5۔ کن لفظوں کے ساتھ گھومتے پھرتے ہیں۔

    ------------------------------------------------------------------------------------------------------

    ا۔ لفظ نامہ میں مختلف ذرائع سے معلومات لی جائیں گی، جن میں سے اہم ترین اردو لغت ہے: http://www.crulp.org/oud/default.aspx
    ب۔ یہ لفظ شناسی کی لڑی ہے، مشکل الفاظ کے معنی پوچھنے کے لئے دیکھئے: viewtopic.php?f=25&t=1207
    ج۔ شرکت کے لئے دعوتِ عام ہے۔
     
  2. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    لَفْظ
    ---------------------------------------------------------------

    کلمہ جو منہ سے نکلے

    ---------------------------------------------------------------

    اصل: عربی

    ---------------------------------------------------------------

    اردو میں استعمال: دیوان حسن شوقی (1564ء )

    ---------------------------------------------------------------

    دیگر رُوپ: ندارد

    ---------------------------------------------------------------

    ہم معنی الفاظ: کلمہ، لغت، حرف، بات

    ---------------------------------------------------------------

    مرکبات: لَفْظ بَہ لَفْظ، لَفْظ شَناسی، لَفْظ آرائی
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب این آر بی بھائی ۔

    کیا لفظ " آنوش " کے متعلق کچھ تحقیق بتا سکتےہیں آپ ؟

    پیشگی شکریہ
     
  4. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    بہت شکریہ نعیم بھائی۔ آنوش کے سلسلے میں کچھ ادھر لکھا ہے: viewtopic.php?f=25&t=1207&p=115354#p115354
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آنوش کی وضاحت کا بہت شکریہ این آر بی بھائی ۔
    اللہ تعالی اس محنت پر آپکو جزائے خیر دے۔ آمین
     
  6. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    اردو
    ---------------------------------------------------------------

    لشکر، چھاؤنی، بازار

    ---------------------------------------------------------------

    اصل: ترکی

    ---------------------------------------------------------------

    اردو میں استعمال: لطائف السعادت (1797ء )

    ---------------------------------------------------------------

    دیگر رُوپ: ندارد

    ---------------------------------------------------------------

    ہم معنی الفاظ: ریختہ (یہ 'اردو زبان' کا مترادف ہے، 'لشکر/چھاؤنی' کا نہیں)

    ---------------------------------------------------------------

    مرکبات: اُرْدُو پَن، اُرْدُوبازار، اُرْدُوی مُعَلّٰی
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ہم معنی الفاظ: ریختہ (یہ 'اردو زبان' کا مترادف ہے، 'لشکر/چھاؤنی' کا نہیں)
    السلام علیکم این آر بی بھائی ۔
    کیا لفظ " ریخت " بھی اسی لفظ ریختہ کے مادہ سے مشتق ہے ؟
    کیونکہ ریخت کے معنی میں تو شکستگی، ختمیت ، معدومیت، ٹوٹ پھوٹ اور ریزگی وغیرہ کےمعنی پائے جاتے ہیں۔
    اور اس لحاظ سے تو ریختہ ختم شدہ، یا ختم ہونے والی کوئی چیز کا معنی دے گا ۔

    کچھ وضاحت فرمائیں گے پلیز ؟
     
  8. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    'ریختہ' فارسی کا لفط ہے جس کے معنی ہیں:

    1. جھڑا ہوا یا گِرا ہوا، گرا پڑا، ڈھیا ہوا؛ ٹوٹا پھوٹا، شکستہ۔
    "ریختہ بمعنی گرے ہوئے کے ہیں پس جو زبان اپنی اصلیت سے گر جائے (یعنی، بدل جائے) اس کو زبانِ ریختہ بولتے ہیں۔" ( 1926ء، اورئینٹل کالج میگزین، مئی، 1 )

    2. مختلف اجزا کو ملا کر یا جوڑ کر بنایا ہوا، مخلوط، آمیختہ۔
    "اس کی (جعفر زٹلی) خصوصی طرز پر اُن غزلیات پر منحصر ہے جن میں فارسی اور ہندی الفاظ بصورت ریختہ نظر آتے ہیں۔" ( 1946ء، مقالاتِ شیرانی، 106 )

    (دیکھئے: http://www.crulp.org/oud/viewword.aspx?refid=6654 )
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ ۔ اللہ تعالی آپکے علم و فضل میں اضافہ فرمائے۔ آمین
     
  10. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    آمین۔ بہت شکریہ نعیم بھائی۔ :flor:
     
  11. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    صارف
    ---------------------------------------------------------------

    استعمال کرنے والا ؛ خریدار

    ---------------------------------------------------------------

    اصل: عربی

    ---------------------------------------------------------------

    اردو میں تحریری استعمال: "الحقوق و الفرائض"، 1906

    ---------------------------------------------------------------

    ہم معنی الفاظ: گاہک

    ---------------------------------------------------------------

    جمع: صارفین
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    تو پھر ہم سب " صارفین " ہماری اردو سے کیا خریداری کر رہے ہیں ؟ :nose:
     
  13. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    صارف کے ایک معنی 'استعمال کرنے والا' بھی تو ہیں۔ :soch:
     
  14. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ماہر
    ---------------------------------------------------------------

    واقف، آگاہ، کسی علم یا فن میں کامل

    ---------------------------------------------------------------

    اصل: عربی (م ہ ر)

    ---------------------------------------------------------------

    اردو میں تحریری استعمال: 1582ء، "کلمۃ الحقائق"

    ---------------------------------------------------------------

    ہم معنی الفاظ: لائق، قابل، گُرو، صاحبِ کمال

    ---------------------------------------------------------------

    مرکبات: ماہِرُ الْاَنْساب، ماہِرِ اَلْسِنَہ، ماہِرِ تَعْلِیم، ماہِرِ جَنْگْیات، ماہِرِ سَمِّیات، ماہِرِ عُضْوِیات، ماہِرِ لِسانْیات
     
  15. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ اور جزاک اللہ
     
  16. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    این آر پی جی،!!!!
    جزاک اللٌہ، بہت خوب، آپ اچھی اور مفید معلومات پہنچارھے ھیں،!!!!!
     
  17. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108

    آپ دونوں کا بہت شکریہ۔ دراصل یہ لڑی اپنی معلومات بڑھانے کے خیال سے شروع کی تھی۔ ہماری اردو پر پوسٹ کرنے کے بہانے ہمیں بھی لفظوں‌کی جڑوں اور نئے مرکبات کا پتہ چل رہا ہے۔
     
  18. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    لڑی کی مناسبت سے سید بھائی کی خدمت میں عرض کرنا تھی کہ لڑی کے موجد کا نام

    این آر پی نہیں بلکہ این آر بی ہے ۔ تصحیح کرلی جائے۔ شکریہ

    ورنہ کسی دن این آر بی بھائی کو یہ شعر کہنا پڑ جائے گا

    ہم بی لکھتے رہے۔ وہ پی پڑھتے رہے
    2 نقطوں نے بٹ سے پٹ بنا دیا
    ۔

    :hasna: :hasna: :hasna:​
     
  19. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108

    :hasna: :hasna: :hasna: بہت مزہ آیا پڑھ کر نعیم بھائی۔ یہ دو نقطوں نے واقعی کمال کر دیا ہے :hasna: :hasna: :hasna:
     
  20. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    :hasna: :hasna: :hasna: بہت مزہ آیا پڑھ کر نعیم بھائی۔ یہ دو نقطوں نے واقعی کمال کر دیا ہے :hasna: :hasna: :hasna:[/quote:2ohktuef]
    اندر کا شریر شاعر بیدار ہوگیا تھا۔ سو بول دیا
    :a191: :hasna: :hasna: :hasna: :a191:
     
  21. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    :hasna: شریر تو آپ نے ایسے ہی لگا دیا نعیم بھائی، باہر کا شاعر کونسا اتنا شریف ہے :hasna: :boxing:
     
  22. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    :hasna: شریر تو آپ نے ایسے ہی لگا دیا نعیم بھائی، باہر کا شاعر کونسا اتنا شریف ہے :hasna: :boxing:[/quote:9lmwtjqc]
    اوئے۔۔ تو انٹرپول والوں نے میری فوٹو سویڈش تھانوں میں بھی لگا دی ؟؟ :208:
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اچھا اب لڑی کے عنوان پر دھیان دیں۔ اور ہاں اسی چوپال میں قدیم اردو تہذیب والی لڑی پر پھر سے نظر ڈالیں۔ دلچسپ چیز ملے گی ۔ :suno:
     
  23. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    اچھا لفظ نامہ تھا پڑھ کے مزہ آیا مگر لفظ نظر آئے نامہ کہاں‌تھا :soch:
     
  24. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    چوپال
    ---------------------------------------------------------------

    گاؤں والوں کے جمع ہو کر مسائل پر بات کرنے کی جگہ

    ---------------------------------------------------------------

    اصل: سنسکرت اور فارسی الفاظ کا مرکب

    ---------------------------------------------------------------

    اردو میں تحریری استعمال:1873ء، "مکمل مجموعۂ لکچرزو اسپیچز"

    ---------------------------------------------------------------
     
  25. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جناب این آر بی صاحب۔
    چوپال کے معانی ہم تک پہنچانے کا شکریہ

    اب کسی دن " لڑی " اور اسکے درمیان اضافہ " ک " والی اجناس کا بھی معنی و مفہوم واضح کر دیجئے گا۔
     
اس صفحے کو مشتہر کریں