1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لفظِ “دل“ پر شعر کہیں

'اشعار اور گانوں کے کھیل' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالجبار, ‏17 نومبر 2006۔

  1. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    دل میں کتنے عہد باندھے تھے بُھلانے کے تجھے
    تو مِلا تو سب اِرادے توڑنا اچھا لگا ۔ ۔ ۔ ۔​
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ہمیں یاد ہو تو بتائیں بھی ذرا دھیان ہوتو بتائیں بھی
    کہ وہ دل جومحرمِ رازتھاکہاں رسم وراہ میں جل گیا

    (سلیم کوثر)​
     
  3. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    مسزمرزا باجی ۔ ماشاءاللہ بہت خوبصورت کلام ہے ۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    قسم ہے حضرتِ دل ہی کے آستانے کی
    ہوس ہو جی میں جو دیر و حرم کو جانے کی

    (میر درد)​
     
  5. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    دل میں ذوقِ وصل و یادِ یار تک باقی نہیں
    آگ اس گھر کو لگی ایسی کہ جوتھا جل گیا

    (غالب)​
     
  7. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    دل کی بے تابی کا آخر کہیں‌ انجام تو ہے
    میری قسمت میں نہیں، دہر میں آرام توہے​
     
  9. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    پریشاں ہو کے میری خاک آخر دل نہ بن جائے
    جو مشکل اب ہے یا رب پھر وہی مشکل نہ بن جائے
    کبھی چھوڑی ہوئی منزل بھی یاد آتی ہے راہی کو
    کھٹک سی ہے جو سینے میں غم منزل نہ بن جائے
    عروج آدم خاکی سے انجم سہمے جاتے ہیں
    کہ یہ ٹوٹا ہوا تارا کہیں مہ کامل نہ بن جائے

    علامہ اقبال​
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حالِ دل سن کے آزردہ ہو گئے شاید انکو
    میری حکایت پہ شکایت کا گماں گذرا ہے

    (سالک)​
     
  11. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    اے جذبہءِ دل گر میں چاہوں، ہر چیز مقابل آ جائے
    منزل کے لئے دو گام چلوں، اور سامنے منزل آ جائے​
     
  12. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    کوئی کیوں کسی کا لبھائے دل، کوئی کیا کسی سے لگائے دل
    وہ جو بیچتے تھے دوائے دل وہ دوکان اپنی بڑھا گئے​
     
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بعد مدت کے پھر آج ان کا خیال آیا ہے
    ایک دیا تو میں دل کے کھنڈر میں رکھوں​
     
  14. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    پتھر دل بے حس لوگوں کو یہ نکتہ کیسے سمجھائیں
    عشق میں کیا بے انت نشہ یے یہ کیسی سرشاری ہے​
     
  15. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آنکھ میں‌ بوند نہیں دل میں سمندر رکھنا
    دولتِ درد کو سدا دل ہی کے اندر رکھنا​
     
  16. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    دل میں کتنے مسودے تھے ولے
    ایک پیش اس کے روبرو نہ گیا
    ہر قدم پر تھی اس کی منزل لیکن
    سر سے سودائے جستجو نہ گیا​
     
  17. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    دل میں‌ اک دردِ محبت کے سوا کچھ بھی نہیں
    زندگی میری عبادت کے سوا کچھ بھی نہیں​
     
  18. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    دل میں دلبر کی ذات کو رکھنا
    ذرّے میں کائنات کو رکھنا

    عشق کی ہر گھڑی عبادت ہے
    سامنے اُن کی ذات کو رکھنا​
     
  19. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    کوئی اہلِ دل ہو تو سمجھے
    عشق توفیق ہے گناہ نہیں ہے​
     
  20. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    گو دل شکن ہیں ان کی تغافل شعاریاں
    اس پر بھی مجھ کو ان سے محبت ہے کیا کروں

    شکیل بدایوانی​
     
  21. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ہنستے ہیں دنیا کے لیے ہم بادلِ نخواستہ
    ورنہ سچ یہ ہے پشیمانِ تمنا ہم بہت ہیں​
     
  22. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    :201: بادل میں سے دل میرا بھائی ہی نکال سکتا ہے :201:

    خدا گواہ کہ خوشیاں بہت ملیں لیکن
    یہ کیا کروں جو اداسی ہی دل کے اندر ہو

    سعود عثمانی​
     
  23. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ارے نہیں باجی ۔ وہ لفظ دراصل “بادل“ نہیں بلکہ یہ لفظ فارسی کا ہے “با دلِ نخواستہ “
    “با“ اور “دل“ اور“ نخواستہ“ جس کا معنی یوں ہوتا ہے

    با = ساتھ
    دل= دل
    ن= نہ یا نہیں
    خواستہ = چاہنا یا چاہت وغیرہ


    تو اب پورا لفظ اور اسکا معنی یوں بنے گا

    بادلِ نخواستہ = نہ چاہتے ہوئے دل کے ساتھ (یعنی مجبوراً)

    یعنی یہ اردو والا “بادل“ اور انگریزی والا Cloudsاور جرمن والاWolken نہیں ہے

    ------------------------------------------------------------------
    اب دل پر اگلا شعر حاضر ہے


    دل پر ایک طرفہ قیامت کرنا
    مسکراتے ہوئے رخصت کرنا
    جرم کسکا تھا سزا کسکو ملی
    اب کسی سے نہ محبت کرنا

    (پروین شاکر)​
     
  24. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    OK! WIZARD

    :84:
     
  25. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ہر غم کو دل آویز کیے دیتا ہوں
    احساس کی لو کو تیز کیے دیتا ہوں
     
  26. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ماضی و دوش کا ہر داغ ہے فردا کا چراغ
    کاش یہ شام و سحر صرفِ دل و جاں ہوتے

    (ضمیر جعفری)​
     
  27. سجیلا
    آف لائن

    سجیلا ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جنوری 2007
    پیغامات:
    110
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ::

    دل کے دریا میں جو رہتا ہے اس کی فکر ہے
    اتنے گہرے پانیوں میں ڈوب نہ جائے کہیں
     
  28. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    نیتِ شوق بھر نہ جائے کہیں
    تو بھی دل سے اتر نہ جائے کہیں​
     
  29. سجیلا
    آف لائن

    سجیلا ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جنوری 2007
    پیغامات:
    110
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ::

    آرائشِ خیال بھی ہو دل کشادہ بھی ہو

    وہ درد اب کہاں جِسے دل چاہتا بھی ہو!​
     
  30. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    دل بہلتا ہے کہاں‌ انجم و مہتاب سے بھی
    اب تو ہم لوگ گئے دیدہء بےخواب سے بھی
    رو پڑا ہوں تو کوئی بات بھی ایسی ہوگی
    میں کہ واقف تھا ترے ہجر کے آداب سے بھی

    (احمد فراز)​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں