1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لطیفہ

'قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد اختر, ‏23 اپریل 2019۔

  1. محمد اختر
    آف لائن

    محمد اختر ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اپریل 2019
    پیغامات:
    8
    موصول پسندیدگیاں:
    13
    ملک کا جھنڈا:
    ایک آدمی بینک گیا اور کیش کاؤنٹر پہ ایک چیک نکال کے دیا، اور پوچھا کہ یہ رقم کتنے دنوں میں میرے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ھو جاۓ گی؟
    کیشئیر نے کہا : سر تین سے چار دن لگ سکتے ہیں۔
    اُس آدمی نے کہا یار یہ چیک جس بنک کا ھے وہ آپ کے بنک کے بالکل سامنے روڈ کے اُس پار ھے، پھر بھی اتنے دن کیوں؟
    کیشئیر نے کہا: سر وہ تو ٹھیک ھے، مگر کچھ رُولز فالو کرنے پڑتے ہیں خواہ وہ برانچ جتنی بھی قریب کیوں نہ ھو۔ ۔ ۔
    وہ آدمی کیشئیر کو ٹوکتے ھوئے بولا کیا مطلب؟
    کیشئیر نے کہا:میں آپ کو سمجھاتا ہوں، فرض کریں اگر آپ کا ایکسیڈنٹ قبرستان کے سامنے ھو جاتا ھے اور موقع پہ ہی آپکی ڈیتھ ہو جاتی ھے، تو پہلے آپ کو ہسپتال لے جائیں گے، پھر گھر، غسل اور کفن کا مرحلہ، پھر جنازہ ھو گا اور پھر آپ کو قبرستان لائیں گے۔ حالانکہ آپ تو مرے ہی قبرستان کے سامنے تھے، وہیں اُسی وقت آپ کو دفنایا کیوں نہیں گیا؟ جی آپ کو سمجھ آئی کیسے کچھ رُولز فالو کرنے پڑتے ہیں؟
    آدمی بولا جی جی۔ ۔ ۔سمجھ تو مجھے آ گئی ھے پر ۔ ۔ ۔
    لکھ دی لعنت تیری مثال تے...
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمد اختر
    آف لائن

    محمد اختر ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اپریل 2019
    پیغامات:
    8
    موصول پسندیدگیاں:
    13
    ملک کا جھنڈا:
    ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮯ ﺍﻓﻐﺎﻧﺴﺘﺎﻥ ﮐﮯ ﺻﺪﺭ ﺳﺮﺩﺍﺭ ﺩﺍﺅﺩ ﮐو اطلاع ملی کہ ﮐﺎﺑﻞ ﻣﯿﮟ ﺗﺎﻧﮕﮯ ﮐﺎ ﮐﺮﺍﯾﮧ ﺑﮩﺖ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺑﮍﮪ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ۔

    ﺳﺮﺩﺍﺭ ﺩﺍﺅﺩ ﻧﮯ ﻓﻮﺭﺍً ﻋﺎﻡ ﻟﺒﺎﺱ ﭘﮩﻨﺎ ﺍﻭﺭ ﺑﮭﯿﺲ ﺑﺪﻝ ﮐﺮ ﺍﯾﮏ ﮐﻮﭼﻮﺍﻥ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﭘﮩﻨﭻ ﮐﺮ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﮧ

    "ﻣﺤﺘﺮﻡ، ﭘُﻞ ﭼﺮﺧﯽ (ﺍﻓﻐﺎﻧﺴﺘﺎﻥ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﻣﺸﮩﻮﺭ ﻋﻼﻗﮯ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ) ﺗﮏ ﮐﺎ ﮐﺘﻨﺎ ﮐﺮﺍﯾﮧ ﻟﻮﮔﮯ؟"

    ﮐﻮﭼﻮﺍﻥ ﻧﮯ ﺳﺮﺩﺍﺭ ﺩﺍﺅﺩ ﮐﻮ ﭘﮩﭽﺎﻧﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ ﮐﮧ،

    "ﻣﯿﮟ ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﻧﺮﺥ ﭘﺮ ﮐﺎﻡ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﺎ۔"

    ﺩﺍﺅﺩ ﺧﺎﻥ : 20 ؟
    ﮐﻮﭼﻮﺍﻥ : اﻭﺭﺍﻭﭘﺮ ﺟﺎﺅ۔
    ﺩﺍﺅﺩ ﺧﺎﻥ : 25 ؟
    ﮐﻮﭼﻮﺍﻥ: ﺍﻭﺭﺍﻭﭘﺮ ﺟﺎﺅ۔
    ﺩﺍﺅﺩ ﺧﺎﻥ : 30 ؟
    ﮐﻮﭼﻮﺍﻥ : ﺍﻭﺭﺍﻭﭘﺮ ﺟﺎﺅ۔
    ﺩﺍﺅﺩ ﺧﺎﻥ : 35 ؟
    ﮐﻮﭼﻮﺍﻥ : ﻣﺎﺭﻭ ﺗﺎﻟﯽ

    ﺩﺍﺅﺩ ﺧﺎﻥ ﺗﺎﻧﮕﮯ ﭘﺮ ﺳﻮﺍﺭ ﮨﻮﮔﯿﺎ۔ ﺗﺎﻧﮕﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﻧﮯ ﺩﺍﺅﺩ ﺧﺎﻥ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﮧ ﻓﻮﺟﯽ ﮨﻮ ؟
    ﺩﺍﺅﺩ ﺧﺎﻥ : ﺍﻭﭘﺮ ﺟﺎﺅ
    ﮐﻮﭼﻮﺍﻥ : ﺍﺷﺘﮩﺎﺭﯼ ﮨﻮ ؟
    ﺩﺍﺅﺩ ﺧﺎﻥ : ﺍﻭﺭﺍﻭﭘﺮ ﺟﺎﺅ
    ﮐﻮﭼﻮﺍﻥ : ﺟﻨﺮﻝ ﮨﻮ ؟
    ﺩﺍﺅﺩ ﺧﺎﻥ : ﺍﻭﺭﺍﻭﭘﺮ ﺟﺎﺅ
    ﮐﻮﭼﻮﺍﻥ : ﻣﺎﺭﺷﻞ ﮨﻮ ؟
    ﺩﺍﺅﺩ ﺧﺎﻥ : ﺍﻭﺭﺍﻭﭘﺮ ﺟﺎﺅ
    ﮐﻮﭼﻮﺍﻥ : ﮐﮩﯿﮟ ﺩﺍﺅﺩ ﺧﺎﻥ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮ ؟
    ﺩﺍﺅﺩ ﺧﺎﻥ : ﻣﺎﺭﻭ ﺗﺎﻟﯽ

    ﮐﻮﭼﻮﺍﻥ ﮐﺎ ﺭﻧﮓ ﺍُﮌﮔﯿﺎ

    ﮐﻮﭼﻮﺍﻥ ﻧﮯ ﺩﺍﺅﺩ ﺧﺎﻥ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻣﺠﮭﮯ ﺟﯿﻞ ﺑﮭﯿﺠﻮ ﮔﮯ ؟
    ﺩﺍﺅﺩ ﺧﺎﻥ : ﺍﻭﺭﺍﻭﭘﺮ ﺟﺎﺅ
    ﮐﻮﭼﻮﺍﻥ : ﺟﻼﻭﻃﻦ ﮐﺮﻭﮔﮯ ؟
    ﺩﺍﺅﺩ ﺧﺎﻥ : ﺍﻭﺭﺍﻭﭘﺮ ﺟﺎﺅ
    ﮐﻮﭼﻮﺍﻥ : ﭘﮭﺎﻧﺴﯽ ﭘﺮ ﭼﮍﮬﺎﺅ ﮔﮯ ؟
    ﺩﺍﺅﺩ ﺧﺎﻥ : ﻣﺎﺭﻭ ﺗﺎﻟﯽ

    اگر دو چار تالیاں ہمارے ملک میں بھی بج جائیں تو نظام میں بہتری آ سکتی ہے!
     
    ھارون رشید، آصف احمد بھٹی اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    مگر صاحب اقتدار خود مہنگائی میں حصہ دار ہیں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں