1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لبنانی وزیراعظم نے شریف خاندان کو معافی دلوانے کی غلطی تسلیم کرلی، فواد چوہدری

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏12 فروری 2019۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے شریف خاندان کو معافی دلوانے کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کو معافی دلوانا بڑی غلطی تھی۔
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو پرویز مشرف سے این آر او دلوانے والے لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی، اور ملاقات میں سعد الحریری نے شریف خاندان کو معافی دلوانے کی غلطی تسلیم کی۔
    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے سعدالحریری کو بتایا کہ پاکستان میں پھر نواز شریف کو این آر او کی بازگشت ہے، جس پر لبنانی وزیراعظم نے دونوں ہاتھ اٹھا کر کہا شریف خاندان کو معافی دلوانا بڑی غلطی تھی، شریف خاندان نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا جس پر شرمندگی ہوئی۔

    نواز شریف کو پرویز مشرف سے NRO دلوانے والے سعد الحریری کو وزیر اعظم بتا رہے تھے کہ پاکستان میں پھر نواز شریف کو NRO کی بازگشت ہے ،سعدالحریری نے دونوں ہاتھ اٹھا کہ کہا شریف خاندان کو معافی دلوانا بہت بڑی غلطی تھی انھوں نے ایک کمٹمنٹ بھی پوری نہیں کی اور مجھے سخت شرمندگی ہوئ
    — Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry)
    February 11, 2019
     

اس صفحے کو مشتہر کریں