1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لاہور کے باغات

'قدرتی حسن و جمال' میں موضوعات آغاز کردہ از احمد کھوکھر, ‏14 مئی 2012۔

  1. احمد کھوکھر
    آف لائن

    احمد کھوکھر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اگست 2008
    پیغامات:
    61,332
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    باغ جناح ( لارنس گارڈن )

    باغ جناح، پاکستان کے صوبہ پنجاب میں لاہور کے مقام پر ایک تاریخی باغ ہے۔ یہ اس سے پہلے لارنس گارڈن یا لارنس باغ کہلایا کرتا تھا۔ یہاں سبزہ زار، نباتانی باغ اور ایک مسجد کے علاوہ جناح لائبریری بھی واقع ہے جو کہ وکٹوریا بلڈنگ میں قائم کی گئی ہے۔
    یہاں کھیلوں اور سیاحتی اہمیت کی سہولیات بھی دستیاب ہیں جن میں ایک تھیٹر، ایک ریستوان، ٹینس کا میدان، جمخانہ، کرکٹ کا میدان شامل ہیں۔ یہ لاہور میں لارنس روڈ پر لاہور چڑیا گھر کے قریب واقع ہے جو کہ پنجاب کے گورنر ہاؤس اور مال روڈ کے بالمقابل ہے۔

    بنیادی طور پر یہ باغ ایک نباتاتی باغ تھا جو کہ کیو گارڈن کے تعمیرات کے حوالے سے جانا جاتا تھا۔ اس کا نام لارنس گارڈن تھا جو کہ جان لارنس کے نام پر رکھا گیا تھا جو کہ 1864ء سے 1869ء تک ہندوستان کے وائسرائے نامزد رہے۔[1] یہاں وائسرائے کا مجسمہ بھی نصب تھا، جو کہ بعد میں وایل اور لانڈنڈری کالج شمالی آئرلینڈ میں منتقل کر دیا گیا۔

    جناح باغ جو کہ 141 ایکڑ کے رقبے پر قائم ہے اس سے پہلے لاہور کے چڑیا گھر میں شامل تھا۔ اب یہاں صرف نباتاتی وسائل ہی دستیاب ہیں۔ یہ پاکستان کے چند انتہائی اہم اور خوبصورت ترین نباتاتی باغات میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس باغ میں تقریباً 150 مختلف اقسام کے درخت، 140 اقسام کی جھاڑیاں، 50 قسم کی بیلیں، 30 قسموں کے یک سمتی درخت اور 100 مختلف قسم کے سرسبز پودوں کی اقسام ہیں۔ اس کے علاوہ تقریباً ایک ہزار اقسام سے زائد موسمی اور سالانہ بنیادوں پر کاشت کردہ پھولوں کی اقسام بھی شامل ہیں۔ اس باغ کا شمار دنیا کے انتہائی بہترین باغات میں ہوتا ہے۔ اس باغ میں تین نرسریاں اور چار نالی دار مصنوعی پہاڑیوں کا رقبہ بھی شامل ہے۔
    اس باغ میں دو کتب خانے بھی تعمیر کیے گئے ہیں، جو کہ جناح لائبریری اور دارالسلام کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ اس باغ میں موجود نباتاتی وسائل بارے چوہدری محمد طارق (ڈائریکٹر) اور محمد رمضان رفیق (زرعی افسر) نے مشترکہ طور پر ایک کتاب بھی تحریر کی ہے ۔ اس کتاب میں یہاں موجود پودوں، درختوں، بیلیوں اور پھولوں بارے تمام مقامی اور بین الاقوامی اہمیت کی سائنسی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

    1885ء میں ایک کرکٹ کا میدان تعمیر کیا گیا جو کہ سرکاری افسران کے لیے مخصوص تھا۔[2] ٹیسٹ کرکٹ کے میدان کی حیثیت سے یہ میدان قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر زیر استعمال رہا۔
    اس باغ کا ذکر بانو قدسیہ کے مشہور ناول راجہ گدھ میں بھی کیا گیا ہے۔ جس میں 1970ء کی دہائی کی لاہور کی زندگی کا تذکرہ کیا گیا ہے۔
    اس باغ میں شیعہ صوفی بزرگ کا مزار بھی واقع ہے جہاں ہر وقت زائرین کا تانتا بندھا رہتا ہے۔

    وکیپیڈیا
     
  2. احمد کھوکھر
    آف لائن

    احمد کھوکھر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اگست 2008
    پیغامات:
    61,332
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: لاہور کے باغات

    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
     
  3. احمد کھوکھر
    آف لائن

    احمد کھوکھر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اگست 2008
    پیغامات:
    61,332
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
  4. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: لاہور کے باغات

    اسلام علیکم:
    پاکستان کا ہر ایک زرہ بہت خوبصورت اور حسن و جمال کا شاہکار ہے۔
    ہمیں کوشش کرنا چاہیے کہ ہم اپنے اپنے علاقے کی خوبصورتی، رسم و رواج،
    وہاں کے معروف افراد کے کارہائے نمایاں بیان کریں
    تاکہ ہم اپنے ملک میں جذبہ اخوت و بھائی چارے کو فروغ دے سکیں۔
    احمد بھائی نے اچھا آغاز کیا ہے۔ دیگر صارفین سے بھی درخواست ہے کہ
    اپنے ہاں کی تصاویر اور خواص ممیز (نئی لڑیوں کے ذریعے) یا
    پاکستان جنت کا ٹکڑا کے نام سے ایک لڑی متعارف کروائیں اور ہم تک پہنچائیں۔
    شکریہ۔
     
  5. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: لاہور کے باغات

    واہ بہت خوب احمد بھائی!
    بہت پیاری تصاویر شیئر کیں باغِ جناح کی اور بہت سی معلومات بھی میرے لیے نئی ہیں۔ بہت سی یادیں تازہ ہو گئیں۔ باغِ جناح میں بہت سا وقت گزارا ہے۔ یہاں کا سکون اور خاموشی بہت پسند ہے۔ لاہور جیسے شور شرابے جیسے شہر میں باغِ جناح غنیمت سے کم نہیں۔ بہت عرصہ بعد دیکھ کے دل خوش ہو گیا چاہے تصاویر میں ہی سہی۔۔۔۔!!!
    آپ کا بہت شکریہ۔
    مزید باغات کی سیر بھی کروائیں۔
    اور شالامار باغ کی تو ضرور کروائیے گا کہ لاہور میں میری پسندیدہ ترین جگہوں میں سے ہے۔
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: لاہور کے باغات

    احمد بھائی ۔ بہت خوب شئیرنگ ہے۔ شکریہ کہ آپ نے لاہور کی یادیں تازہ کروا دیں۔
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: لاہور کے باغات

    السلام علیکم۔ غوری بھائی
    اگر آپ اسی چوپال کا بنظر غور جائزہ لیں تو آپ کو پاکستان کی خوبصورتی پر کئی لڑیاں نظر آجائیں گی
    مثلا ۔۔ ایک تو یہ لیں۔ http://www.oururdu.com/forums/showthread.php?t=6038
    اسکے علاوہ بھی کئی لڑیاں ہیں جہاں‌پاکستان کے دلکش و خوبصورت مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرکرے یہاں پہنچائے گئے ہیں۔
     
  8. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: لاہور کے باغات

    شکریہ ۔۔۔
    بہت اچھا لگا۔۔۔۔۔
     
  9. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: لاہور کے باغات

    بہت زبردست شئیرنگ ہے بہت شکریہ
     
  10. سین
    آف لائن

    سین ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2011
    پیغامات:
    5,529
    موصول پسندیدگیاں:
    5,790
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: لاہور کے باغات

    جناح لائبریری کی ممبر شپ رکھنے کے باعث باغ جناح سے تعلق جڑا ہی رہتا ہے اور میری پسندیدہ جگہوں میں سے ایک ہے

    شئیرنگ کا شکریہ،
    میرے کیمرے سے کچھ تصاویر


    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    سردیوں کی دھوپ میں ان پہ بیٹھ کے کتاب کا مطالعہ کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے
    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]
     
  11. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: لاہور کے باغات

    بہت اچھی شئیرنگ ہے بہت شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں