1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لاہور میں ٹریفک چالان فیس میں دو ہزار فیصد اضافے کی تجویز

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏23 ستمبر 2018۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    آئی جی پنجاب پولیس نے ٹریفک چالان فیس میں دو ہزار فیصد اضافے کی تجویز دے دی۔
    پنجاب پولیس نے ٹریفک بحالی کے نام پر شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کا منصوبہ بناتے ہوئے چالان فیس میں دو ہزار فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا، جس کے نتیجے میں اب گاڑی کے چالان پر پانچ سو روپے کی بجائے دس ہزار روپے ادا کرنے ہونگے۔ لاہور شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر بنانے کے لیے آئی جی پنجاب کی انوکھی منطق سامنے آگئی۔ ٹریفک قوانین کی پاسداری کے لیے چالان فیس میں ایک سے دو ہزار فیصد اضافے کی تجویز پیش کردی گئی۔ سی سی پی او لاہور کے نام لکھے گئے ایک خط میں آئی جی پنجاب محمد طاہر نے تجویز دی ہے کہ جرمانے کی شرح میں دو ہزار فیصد اضافہ ہی ٹریفک کی بحالی کا واحد علاج ہے۔ محمد طاہر کے مطابق شہر کی سٹرکوں پر روزانہ اوسط 6 ہزار سے زائد مرتبہ قانون توڑا جاتا ہے اور قوانین کی خلاف ورزی ہی حادثات، ٹریفک جام اور راستے بند ہونے کا سبب بنتی ہے۔ اس لیے مستقبل قریب میں ٹریفک وارڈنز گاڑی اور جیپ چلانے والے قانون شکن افراد سے دو ہزار فیصد اضافی جرمانہ وصول کریں گے اور موٹرسائیکل سواروں سے ایک ہزار فیصد زیادہ جرمانہ وصول کیا جائے گا۔ فیس میں اضافے کے بعد گاڑی اور جیپ چلانے والوں کو پانچ سو روپے کے بجائے دس ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا، جبکہ موٹرسائیکل سوار شہریوں کواشارےکی خلاف ورزی پر دو سو روپے کی بجائے دو ہزار روپے جمع کرانا ہونگے۔ پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے جرمانے کی فیس میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کرلیا ہے، تاہم دیگر ماتحت افسران کی مشاورت کے بعد اس پر عملدرآمد شروع کردیا جائے گا۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں