1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

قیمہ سٹفڈ کباب

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏15 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    قیمہ سٹفڈ کباب
    اجزاء: قیمہ1/2کلو،کوٹیج چیز200گرام اوریگانو 1/2 چائے کا چمچ،نمک حسبِ ضرورت،کُٹی لال مرچ حسبِ ضرورت، ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،انڈے دو عدد،خشخاش ایک کھانے کا چمچ،تِل ایک کھانے کا چمچ،مونگ پھلی ایک کھانے کا چمچ،بھُنے چنے ایک چائے کا چمچ،پیاز دو عدد،ہری مرچ دو سے تین عدد،ہرا دھنیا حسبِ ضرورت
    ترکیب: پہلے کوٹیج چیز کو کیوبز میں کاٹ لیں۔اب اس میں اوریگانو،کُٹی لال مرچ اور نمک ڈال کر مکس کر کے رکھ دیں،پھر قیمے میں کٹی مرچیں،ادرک لہسن،کالی مرچ،نمک،انڈا،ہری مرچیں اور پیاز شامل کر لیں۔اس کے بعد اس میں خشخاش،تِل اور چنے بھون کر ڈالیں۔اب کوٹیج چیز شامل کر کے کباب کی شکل دیں،پھر انڈوں کو پھینٹ کر کباب ڈپ کریں اور فرائی کر لیں۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں